داعش کی اپنی کرنسی متعارف ‘ جاندار کی تصویر کے استعمال سے گریز

top_6-600x330

اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس ) دہشت گرد گروپ نے نیا سکہ رائج کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود اپنی کرنسی تیار کرنی شروع کردی ہے اور اسے 9/11 کے بعد امریکہ کو دوسرا بڑا دھکا قرار دیا ہے ۔

ایک دستاویزی فلم کی طرز کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس شدت پسند گروپ نے اپنی نئی کرنسی بھی دکھائی اور اس نے خود اپنے سونے کے سکے کندوانے اور اسے عام کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

آئی ایس آئی ایس نے اس ویڈیو میں نئی کرنسی کو امریکہ اور ایسے غلامانہ سرمایہ دارانہ نظام کو دوسرا بڑا دھکا قرار دیا جبکہ اس سے 9/11 حملہ کے ذریعہ پہلا دھکا پہنچایا گیا تھا ۔ سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے بموجب اس ویڈیو کا عنوان ’’خلیفہ کا عروج اور سونے کے دینار کی واپسی ‘‘ رکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں سونے ، چاندی اور تانبے کے سکے تیار کرتے ہوئے بھی دکھائے گئے ۔

آئی ایس آئی ایس کی نئی کرنسی سونے ، چاندی اور تابنے کی مختلف شرحوں میں ہے ۔ یروشلم پوسٹ نے یہ اطلاع دی ہے کہ  ان سکوں پر اسلامی علامات ہیں اور شرعی قانون کے مطابق کسی انسان یا جانور کی تصویر شائع کرنے سے گریز کیا گیاہے ۔ اس ویڈیو میں سکوں کی تفصیلات بتانے والے شخص نے ایک سکہ کا پچھلا حصہ دکھایا جس میں گیہوں کے سات دانے ہیں ۔

اس شخص نے وضاحت کی کہ یہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کو اجر و ثواب کا اظہار ہے ۔ اس شخص نے انگریزی زبان میں تفصیلات بتائی اور عربی ترجمہ بھی ذیلی سرخی میں پیش کیا جارہا تھا ۔ اس میں غلامانہ سرمایہ دارانہ نظام کا جو فیڈرل ریزرو ڈالر نوٹ کے تابع ہے ، تجزیہ پیش کیا گیا اور کرپشن کے بارے میں بھی کہا گیا جس کے ذریعہ مالیاتی نظام کو امریکہ تباہ کررہا ہے ۔

گزشتہ سال نومبر میں آئی ایس آئی ایس نے اپنی ذاتی کرنسی متعارف کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا تھا ۔ آئی ایس آئی ایس کو تاریخ میں دولت مند ترین دہشت گرد گروپس میں ایک سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے پاس تیل کی اسمگلنگ ، چوری ، جبری وصولی اور انسانی منتقلی جیسے وسائل موجود ہیں اور اس نے عراق و شام کے وسیع علاقہ پر قبضہ کر رکھا ہے ۔

امریکہ کے عہدیداروں نے کہاکہ آئی ایس آئی ایس ایک خودکفیل مالی طاقت بن چکی ہے اور اس گروپ کو یومیہ 3 ملین ڈالر سے زائد آمدنی ہے ۔

یروشلم پوسٹ

Tags: ,

Comments are closed.