Archive for September, 2015

جاوید اختر کا ایک اہم ادبی کارنامہ

جاوید اختر کا ایک اہم ادبی کارنامہ

ظفر آغا جاوید اختر بھی کچھ عجیب و غریب شخصیت کے حامل ہیں ۔ آپ فرمائیں کہ بھلا جاوید اختر میں ایسی کیا بات ہے کہ جس کی وجہ سے ان کو عجیب و غریب کہا جائے ۔ ارے بھائی وہ تو ایک مشہور و معروف فلمی دنیا کی ہستی ہیں ،جس کو انگریزی میں فلم پرسنلٹی کہا جاتا ہے۔ […]

· Comments are Disabled · ادب
مظفر نگر فسادات کی تحقیقاتی رپورٹ ریاستی گورنر کو پیش

مظفر نگر فسادات کی تحقیقاتی رپورٹ ریاستی گورنر کو پیش

بی جے پی نے بھڑکایا تو سماجوادی پارٹی نے روکا نہیں۔ کانگریس اور بی ایس پی کا الزام نئی دہلی۔/24ستمبر کانگریس نے آج یہ مطالبہ کیاہے کہ اتر پردیش میں مظفر نگر فسادات کی تحقیقاتی رپورٹ ریاستی اسمبلی میں پیش کی جائے جبکہ یہ رپورٹ انکوائری کمیشن نے ریاستی گورنر رام نائیک کو پیش کردی ہے۔ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر اور ٹھوس ثبوت

اقوام متحدہ میں وزیر اعظم کی تقریر اور ٹھوس ثبوت

نصرت جاوید اپنی بقاء اور حقوق کی جنگ ہر قوم کو اکیلے ہی لڑنا ہوتی ہے۔ ’’عالمی ضمیر‘‘ نام کی شے دُنیا میں کہیں نہیں پائی جاتی اور اس ناموجود ’’ضمیر‘‘ کو جگانے کے لئے پاکستان کے کسی صدر یا وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کوئی دھواں دار تقریر کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ برسوں سے […]

· Comments are Disabled · کالم
کیا سعودی حکومت علی محمد النمرکا سر قلم کر دے گی؟

کیا سعودی حکومت علی محمد النمرکا سر قلم کر دے گی؟

سعودی عرب کے مشرقی حصے میں رہنے والے علی محمد النمر کا نام اس وقت پوری دنیا میں مشہور ہو چکا ہے۔ یہ حصہ شیعہ آباد ی پر مشتمل ہے جہاں سعودی بادشاہت کی خلاف احتجاجی آوازیں اٹھتی رہتی ہیں۔ اس وقت علی کی عمر 21 سال ہے اورمشہور شیعہ رہنما شیخ نمر باقر النمر کا بھتیجا ہے جو سعودی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
یہاں منٹو دفن ہے

یہاں منٹو دفن ہے

مشرقی پنجاب کے مہان کہانی کار و ڈرامہ نگار بلونت گارگی کی پنجابی کی مشہور کتاب’’حسین چہرے‘‘ سے ایک خاکہ ترجمہ: الفت تنویر بخاری قسط اول۔ منٹو کا نام میں نے پہلی بار1944ء میں اس وقت سنا جب میں ملازمت کی تلاش میں پہلی مرتبہ دہلی آیا تھا۔ جنگ کی وجہ سے ہرگریجوایٹ وپوسٹ گریجوایٹ کو بھرتی کیا جارہا تھا۔میں […]

· 3 comments · ادب
لالی وڈ اور جہاد : غازی علم دین شہید ۔پردہ سکرین پر

لالی وڈ اور جہاد : غازی علم دین شہید ۔پردہ سکرین پر

فاروق سلہریا 1978سنہ 1978 میں پہلی دفعہ لالی وڈ میں ’توہین مذہب‘ کے موضوع پرفلم بنائی گئی تھی ۔پنجابی میں بننے والی یہ فلم جس کا نام ’ غازی علم دین ‘تھا، پانچ ستمبر ( یوم دفاع سے ایک روز قبل )کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ۔ اس فلم کے فلم ساز اور ہدایت کار […]

· 1 comment · فنون لطیفہ
قانون کا دروازہ

قانون کا دروازہ

قانون کے دروازے پر ایک(دیوتا) دربان کھڑا تھا۔ ایک دیہاتی دروازے کے سامنے کھڑے دربان کے پاس آکھڑا ہوا۔ اس نے قانون کے دروازے کے اندر داخلے کی اجازت مانگی۔ دربان نے جواب دیا کہ اُس لمحے وہ دروازے کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔ دیہاتی سوچ میں پڑگیا۔ پھر پوچھنے لگا کہ آیا بعد میں اسے داخلے کی اجازت مل […]

· 2 comments · علم و آگہی
بلوچستان میں لکھاریوں کی صورت حال

بلوچستان میں لکھاریوں کی صورت حال

کے بی فراق بلوچستان کے حوالے سے عصری تناظر کی بنیاد کو لئے لکھاجانے والا ادب ،آرٹ, فلم اور صحافتی تحریر اپنا ایک پس منظر و پیش منظر رکھتی ہے۔ یہ بات کہنا تو آسان ہے کہ پورا سچ بلوچ لیکھک ہی کیونکر نہیں لکھ سکا یا لکھ رہاہے۔ جنھوں نے پورا کیا آدھا سچ بھی کمٹمنٹ کے ساتھ لکھا […]

· Comments are Disabled · کالم
لشکر طیبہ و جیش محمد خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ

لشکر طیبہ و جیش محمد خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ

ممبئی حملے کے ذ مہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کاپا کستان سے مطالبہ،جان کیری اور سشما سوراج کی زیر صدارت اجلاس واشنگٹن ۔ 22 ۔ ستمبر :ہندوستان اور امریکہ نے القاعدہ ، لشکر طیبہ اور ڈی کمپنی جیسی تنظیموں سے لاحق خطرات کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تعاون میں اضافہ سے اتفاق کیا […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
بلوچستان لبریشن چارٹر

بلوچستان لبریشن چارٹر

بلوچستان لبریشن چارٹرکو بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے دیگر بلوچ قوم دوست دانشوروں کی مدد و مشاورت سے تربیت دیا اور اسے بلوچ سیاسی جماعتوں اور بلوچ عوام کے سامنے مزید ترمیم کیلئے پیش کیا۔ دیباچہ بلوچوں کے آبائی وطن کو بلوچستان کہا جاتا ہے لیکن آج تک بلوچ اپنے وطن کے مالک نہیں ہیں۔ اذیت رساں واقعات […]

· Comments are Disabled · پاکستان
اسرائیلی انصاف اور ہمارے حکمران

اسرائیلی انصاف اور ہمارے حکمران

محی الدین عباسی ۔لندن یہاں دو فیصلے ایسے بیان کروں گا جو انصاف پر مبنی اور حقیقی عدل سے تعلق رکھتے ہیں مگر یہ عدل و انصاف ہمارے ملک سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ ایسے ملک سے تعلق رکھتے ہیں جو ہمارا اخلاقی ، روحانی اور حقیقی دشمن ہے مگر ہمیں ہراچھی چیز اور بات اپنانے میں کوئی حرج نہیں […]

· 8 comments · کالم
شاہ عنایت شہید کی جدوجہد

شاہ عنایت شہید کی جدوجہد

ملک سانول رضا سندھ دھرتی پر پہلا کمیون سماج قائم کرنے والے شاہ عنایت شہید کی زندگی پہ ڈاکٹر شاہ محمد مری کی کتاب کے اہم حصے قارئین کی نذر کرتے ہیں:۔ “بے علمی کے مزے بڑے ہیں اور علم کے جنجال بہت۔جنجالوں بھرے روشن فکر خیالات کے نور نے پچھلی صدی کی آخری چوتھائی میں مجھے اپنی لپیٹ میں […]

· 1 comment · تاریخ
جرمنی:مہاجرین اپنی ہم وطن خواتین کا ریپ کررہے ہیں

جرمنی:مہاجرین اپنی ہم وطن خواتین کا ریپ کررہے ہیں

عرفان احمد خان۔ جرمنی یورپ میں خشکی اور سمندری راستوں سے مہاجرین کی آمد آج کی دنیا کا اہم موضوع ہے۔ یورپ کی حکومتیں جن میں جرمنی سب سے نمایاں ہے، ایک طرف سمندری راستوں سے آنے والوں کو خطرات سے بچانے کے لیے بحری افواج کو مصروف کر رکھا ہے تو دوسری طرف زمینی راستوں سے ہزارہا افراد روزانہ […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
دہشت گردوں کا کمیونیکیشن نیٹ ورک

دہشت گردوں کا کمیونیکیشن نیٹ ورک

نصرت جاوید صرف ایک آدھ اخبار نے اپنے اداریئے میں اس کا ذکر کیا۔ ذکر چونکہ انگریزی میں ہوا لہذا زیادہ لوگوں تک بات نہیں پہنچ پائی۔ اداریئے تو اُردو اخبارات کے بھی ان دنوں بہت کم پڑھے جاتے ہیں۔ ساری توجہ چٹ پٹے کالم لے جاتے ہیں، اس لئے معاملہ کی سنگینی خلقِ خدا کے سامنے نہ آسکی۔  قوم […]

· Comments are Disabled · کالم
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

“امریکہ کو موت“نعرے کا مقصد امریکی عوام کی ہلاکت نہیں واشنگٹن ۔ 20ستمبر: ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی عوام کو تہران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ہجوم کے ’’امریکہ کو موت ‘‘ کے نعروں کے بارے میں غلط فہمی کے ازالے کی کوشش کی اور کہاکہ اس کا مقصد شخصی طورپر اُنھیں ہلاک کرنا نہیں ہے ۔ سی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
مسلمان اور جدید دنیا

مسلمان اور جدید دنیا

سید نصیر شاہ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اگرچہ علامہ نیاز فتح پوری کی صحبت سے فیض یاب ہوچکے تھے لیکن ان سے روشن خیالی، مجتہدانہ بصیرت اور وسعت فکر ونظر نہیں سیکھ سکے تھے ان کی وسعت مطالعہ بھی عام مولویانہ کتابوں تک محدود رہی تھی اور اپنی الگ جماعت بنانے کے بعد تو ان کا مطالعہ محدود تر ہوگیا […]

· 4 comments · تاریخ
دہشتگردی کی کوریج اور تفریحی صحافت

دہشتگردی کی کوریج اور تفریحی صحافت

رزاق سربازی میرے کمپیوٹر اسکرین پر دو الگ الگ متن پھیلے ہوئے ہیں۔ ایک کالم میں بی بی سی اردو سروس سے وابستہ رپورٹر ہارون رشید صحافیانہ معصومیت سے فیصلہ سُنا رہا ہے کہ ً دہشتگردی کی کوریج تفریحی صحافت نہیں۔ ان کا فیصلہ سننے کے بعد میں آنکھیں بند کرلیتا ہوں۔ تصور میں رپورٹروں کی ایک فوج کو دیکھنے لگتا ہوں […]

· Comments are Disabled · کالم
مغل اعظم

مغل اعظم

جمیل خان ہمیں یاد ہے کہ جب ہمارا بچپن تھا، تو ہمارے محلّے میں ایک مخبوط الحواس شخص کبھی کبھار دکھائی دیتا تھا، جو خود کو مغل شہنشاہ اکبر سمجھتا تھا۔ شاید فلم مغلِ اعظم دیکھنے کے بعد پاگل ہوا تھا یا پھر اس کی یادداشت میں اس فلم کا تاثر اور اس کے مکالمے ہی محفوظ رہ سکے تھے۔ […]

· Comments are Disabled · کالم
سالونکے چم کانٹ آں

سالونکے چم کانٹ آں

رزاق سربازی رات کی تاریکی میں ایک آواز گونجتی ہے؛ کسی بدھو قسم کے انسان کی آواز، جو اپنی سرگزشت دہرارہا ہے۔ “ منی نام، منی نام، ای ای ای ۔۔۔۔ من ابدال ی اوں۔ مردم انچو گُشاں۔ دنیا داری، مردم گری ما ہیچ نزاناں۔ مردم، مردم انچو گُشاں۔ بلے شکیل ءِ مات گُشی؛ ما چے درستاں شرتر آں۔ ما […]

· Comments are Disabled · فنون لطیفہ
یہ لبرل پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟

یہ لبرل پاکستان میں کیا کر رہے ہیں؟

محمد شعیب عادل پاکستان کے عملیت پسند   پاکستانی میڈیا کے چند بچے کھچے صحافی اور لکھاری جنہوں نے ابھی تک اپنی غیر جانبدارانہ ساکھ بنا رکھی تھی وہ بھی آہستہ آہستہ جنرل راحیل شریف کے حلقہ ارادت میں داخل ہوتے جارہے ہیں۔ میڈیا میں انتہا پسندی کے خلاف کاروائیاں کرنے پر جنرل راحیل شریف کا چرچا تو تھا ہی […]

· 5 comments · پاکستان