اللہ نذر کا لیکچر ، ایک مدھم روشنی

رازق سربازی

allah

بلوچ موضوع، پاکستانی میڈیا کے ان موضوعات میں شامل نہیں ، جن پر بولنا صحافتی فیشن کا حصہ ہے.۔

میرے موبائل میں ایک ریکارڈنگ محفوظ ہے. جس کا متن ایک لیکچر کا حصہ ہے. ڈاکٹر اللہ نذر کا تنظیم کی اہمیت پر لیکچر۔

مجھے نہیں لگتا، پریس کلبوں اور صحافتی تنظیموں سے شناخت بنانے والے کسی صحافی کو اس لیکچر کے کسی جُزو سے کوئی دلچسپی ہو۔ شاید وہ اسے دو کالمی خبر کا درجہ بھی نہ دیں۔
در حقیقت وہ بڑی خبر ہے۔


بلوچ کی خبر بڑی کیوں نہیں بنتی؟

پاکستان میں صحافت کی سیاست کے مراکز بڑے کاروباری میڈیا گروپ ہیں،جن کے ہاتھوں میں کارکنان کی شکل میں ملازم صحافیوں کی بڑی تعداد محفوظ ہے، ان کاروباری گروپوں کو بلوچ کے درد سے کوئی غرض نہیں۔

مجھے یاد نہیں ، حاجی رزاق کی گمشدگی و شہادت پر کسی صحافتی تنظیم نے احتجاج کیا۔

مجھے یاد نہیں ، کسی صحافی تنظیم نے توار کے دفتر کی آتشزدگی کیخلاف کسی پریس کلب میں یکجہتی کیمپ لگایا ہو۔

جہاں تک میری فی الوقت رسائی رہی؛ لیکچر کے متن تک رسائی. وہ کچھ یوں بنتی ہے۔

کتنی مرتبہ ، ہم ، ہارے ہیں؟ ایک ہار آغا کریم سے منسوب ہے. ایک شکست نواب نوروز کے وقت زخم کے چرکے لگا گئی. بھٹو نے بھی گہرے گھائو مارے۔

ان لڑائیوں کا عرصہ، مختصر دورانیہ رہا. ” وہ مزید کہتے ہیں.

ہم ہر بار ، وقفہ وقفہ سے ، لڑتے رہے۔ اس لڑائی میں ایک بڑی جنگی مشین سے ، کسی تنظیم کے بغیر ، ہم ٹکراتے رہے. جس نے ہماری ، شکست تسلیم نہ کرنے والی ، ہڈیوں کو توڑ کر ان کا پائوڈر بنایا. .”

امید کے بغیر جینا کس قدر مشکل ہے۔ ارون دھتی رائے۔

تنظیم کے بغیر ، سیاسی اہداف کیلئے جنگ جاری رکھنا آسان نہیں . ” ڈاکٹر اللہ نذر۔

تنظیم کی مثال بلوچ کی زندگی میں ایسی ہے کہ ، پہلے ہم کچے مکانات میں رہتے آئے ہیں اور، اب ہم نے مل کر ایک پکی عمارت تعمیر کی ہے، جس کی عمر، اُن پہلے کے ،کچے مکانات سے زیادہ ہے۔

تنظیم ، سیاسی تنظیم قائم کرنا بڑی پیشرفت کا کام سمجھا جاتا ہے. جنگوں کی تاریخ میں ، ہر ہیرو اور قومی کامیابی کے پیچھے مضبوط تنظیموں کا عمل دخل رہا ہے.

تنظیم کے بغیر بلوچ سیاست کا دورانیہ مختصر رہا ہے ۔اللہ نذر۔

اس میں مایوسی و تباہ کاری کے واقعات بھی شامل ہیں۔

لیکن ، ہمیں نہیں لگتا کہ اس مکان ، تنظیم ، کی تعمیر کے بعد اس کو ، سیاسی طورپر، پُرکشش بنانے کا کام درکار ہے ، ایک ایسی پالیسی نہیں بنائی گئی کہ ہر بلوچ ، روایتی قبائلی سیاسی تنظیم کے بجائے ، اس کے سائے میں پناہ لے، روایتی قبائلی تنظیم رابرٹ سنڈیمن کی تخلیق ہے جو آج بھی اپنے تخلیق کاروں کے مفادات کا تحفظ کررہی ہے۔

کسی، نئی سیاسی ، قدم سے خوفزدہ ہونا نہیں ۔ہر قدم منزل کو قریب کرتی ہے۔ بڑے انقلابات کی طرح؛ جن کا ہزاروں میل کا سفر بھی ایک قدم سے شروع ہوا تھا۔

سیاسی سفر کو ، تنظیم کے کندھوں کے سہارے ، خوشگوار ، پرکشش بنانا مشکل نہیں. جہاں تنظیم کا دائرہ کام کرتا ہے، وہ دائرہ قومی ملکیت کی سنڈیمن والی تقسیم کو منسوخ کرسکتا۔سیاسی رشتوں کی شناخت بدل سکتا ہے۔

مدھم روشنی ، شروع سے میرے اندر ، گہرے کرب کا احساس جگاتی ہے، جیسے کچھ کھودینے کا لازوال دکھ. جہاں ، ان دنوں میں رہتا ہوں ، وہاں ہم ، دو دوست ، اکثر ملتے ہیں، لیکن جب بھی ملتے ہیں ، لگتا ہے ہم برسوں بعد واپس اپنے گھر لوٹے ہیں۔

تنظیم و خیالات کے بنا، شاید ہم دوستی کا جواز بھی برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔

آزادی تہاریں شپاں رژنائی انت . ” ڈاکٹر اللہ نذر

مدھم روشنی میرے اندر گہرے کرب کا احساس جگاتی ہے۔

Comments are closed.