یمن پر سعودی ائیر فورس کی بمباری ،30 افراد ہلاک

اے ایف پی

55fd733d0075b

صنعا: سعودی ائیر فورس نے یمن کے درالحکومت پر ایک بار پھر شدید بمباری کی ہے جس میں تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہ یہ حملہ اب تک ہونے والے حملوں میں شدید ترین تھا۔

حملہ جمعہ کی رات کو شروع ہوا اور ہفتے کی صبح تک جہاز بمباری کرتے رہے۔

ایک امدادی کارکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 25 افراد عام شہری ہیں ۔ مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

’’صنعا کے علاقے الفلاعی میں ایک ہی خاندان کے دس افراد سعودی بمباری کا نشانہ بنے ہیں‘‘ اس نے کہا

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس بمباری سے چار مکان تباہ ہوء ہیں جبکہ 15 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں 5 حوثی باغی ہلاک ہو ئے ہیں جنہوں نے پچھلے سال اس جگہ پر قبضہ کیا تھا۔

یمن کے درالحکومت صنعا پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوجیں مارچ سے یمن پر باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر رہی ہیں جبکہ زمینی فوج ، یمن کی فوج کو باغیوں سے مقابلہ کرنے کے لیے بھاری اسلحہ اور تربیت بھی فراہم کر رہی ہیں تاکہ اس کے جلاوطن صدر کی حکومت کو بحال کیا جا سکے۔

صنعا کے رہائشیوں نے بتایا کہ رات کو ان درجنوں طیاروں نے وزارت داخلہ کی عمار ت اور پولیس اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا ۔

برطرف کیے جانے والے صدر علی عبداللہ صالح جن کو حوثی باغیوں کی حمایت حاصل ہے کی رہائش گاہ پر بھی سعودی ائیر فورس نے بمباری کی اور ان کی سیاسی جماعت کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا۔

صنعا میں مرکزی زبیری سٹریٹ میں پہلی دفعہ آرمی کے کمیونیکشن آفس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہ عمارت حوثی قبائل کی حامی نیوز ایجنسی اور دوسری نیوزایجنسیوں کے زیر استعمال رہی ہے ۔ باغیوں کے ترجمان نے کہا۔

Comments are closed.