پاکستان سے ایغور عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے

Monsourسنکیانگ ایغور نسل کے مسلمانوں کا وطن ہے

پاکستان نے اپنی سرزمین پر سے ایغور عسکریت پسندوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستانی وزیر دفاع نے یہ دعویٰ چینی دارالحکومت بیجنگ میں کیا۔

خواجہ آصف نے بیجنگ میں رپورٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایغور شدت پسندوں کے گروپ مشرقی ترکمانستان اسلامی تحریک کا کوئی بھی رکن اب پاکستانی سرزمین پر موجود نہیں کیونکہ حکومتی عسکری آپریشن کے ذریعے اِن عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کڑی نگرانی کی گئی ہے کہ کہیں یہ عسکریت پسند دوبارہ پاکستانی علاقوں میں اپنے اڈے قائم نہ کر لیں۔

بیجنگ میں جاری ایک سکیورٹی فورم کے حلقے میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائدوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان سے تقریباً سبھی ایغور عسکریت پسندوں کا صفایا کیا جا چکا ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ ایک انتہائی قلیل تعداد قبائلی علاقوں میں چھپی ہو سکتی ہے لیکن وہ بھی پوری طرح مفلوج خیال کی جاتی ہے۔ آصف نے واضح انداز میں کہا کہ اِن کے علاوہ سنکیانگ کی اسلامی تحریک کے عسکریت پسند پاکستان میں کہیں نہیں ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کے خلاف لڑائی پاکستان کی اپنی بھی ہے اور یہ صرف چین کا مسئلہ یا جنگ نہیں ہے۔ ان کے خیال میں مشرقی ترکمانستان اسلامی تحریک کے خلاف لڑائی دونوں ملکوں کی مشترکہ لڑائی ہے۔

پاکستانی وزیر دفاع کے مطابق اِس مسئلے پر بیجنگ اور اسلام آباد کی حکومتوں میں کوئی اختلافِ رائے موجود نہیں ہے اور دونوں حکومتیں پاکستانی قبائلی علاقے میں سنکیانگ کے عسکریت پسندوں کی موومنٹ  کے مسلح جہادیوں یا کارکنوں کی موجودگی برداشت نہیں کریں گی۔

اُدھر سنکیانگ کی مقامی حکومت کا خیال ہے کہ اسلام آباد حکومت ایغور جہادیوں کے خلاف مناسب کارروائی نہیں کر رہی ہے کیونکہ انہیں تربیت وہیں سے حاصل ہوتی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ چین کا کہنا ہے کہ اُس کے مغربی علاقے سنکیانگ میں مسلمان عسکریت پسندی کی مسلح تحریک کا سلسلہ نے شروع کر رکھا ہے۔ سنکیانگ ایغور نسل کے مسلمانوں کا وطن ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ وہ چین سے اپنے مذہب، زبان و ادب، کلچر اور تہذیب کے تحفظ کے ساتھ ساتھ زیادہ آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ایغور لوگوں کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق چین ایک منظم پلاننگ کے تحت اُن کی نسل کشی کے علاوہ ایغور تہذیب و ثقافت کو مٹانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور ہان نسل کے چینیوں کو مالی مراعات دے کے ساتھ آباد کیا جا رہا ہے۔

ڈوئچے ویلے

Comments are closed.