فوجی قیادت رینجرز کے قیام میں توسیع نہ دینے پر شدید برہم

0101

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں رینجرز کے قیام اور اختیارات کے تعطل پر فوجی قیادت سندھ حکومت پر برہم ہے۔

دنیا نیوز“ کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں میزبان نے دعویٰ کیا کہ فوجی قیادت کراچی میں رینجرز کے قیام میں توسیع نہ دینے پر شدید برہم ہے اور فوجی قیادت کو رینجرز آپریشن کے متعلق سیاسی شرائط نامنظور ہیں۔

میزبان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی قیادت کراچی میں بلاامتیاز آپریشن کرنا چاہتی ہے انہیں مختلف حوالوں سے پابندیاں قابل قبول نہیں ہیں۔

دوسری طرف سندھ حکومت وزیر اعظم کے سامنے اپنے تمام معاملات اور تحفظات پیش کرنا چاہتی ہے اور انہیں امید ہے نواز شریف ان کے تحفظات دور کردیں گے،ان کی اب تمام امیدیں وزیر اعظم سے وابستہ ہیں۔کامران خان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

یاد رہے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات پانچ دسمبر کو ختم ہوگئے تھے اور ابھی تک سندھ حکومت نے خصوصی اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے اور ذرائع کے مطابق سندھ حکومت رینجرز کو مشروط طور پر اختیارات فراہم کرنے پر رضا مند ہے اوریہ چار شرائط ہیں۔

اول یہ کہ  رینجرز وزیر اعلیٰ کے مرضی کے بغیر کسی سیاسی شخصیت کو گرفتار نہیں کرسکے گی،

دوم کسی سرکاری ادارے پر چھاپہ نہیں مارسکے گی،

سوم کسی سرکاری افسر کو بھی گرفتار نہیں کیا جائےاور

چوتھے یہ ہے کہ رینجرز کسی فلاحی ادارے کیخلاف بھی کارروائی نہیں کرسکے گی۔

One Comment