نواز مودی ملاقات

441806-modi-sharif

پوکھاڑہ ۔ (نیپال) /17 مارچ ۔۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اعلان کیا کہ پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم /27 مارچ کو ہندوستان پہنچے گی تاکہ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی اپنی تحقیقات میں پیش رفت کرسکے ۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ /31 مارچ کو امریکہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ملاقات ہوگی ۔

یہاں نیپال میں پاکستان کے خارجہ امور پر وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے 20 منٹ کی ملاقات کے بعد سشما سوراج نے اعلان کیا کہ ہم کو توقع ہے کہ نیوکلیر سربراہ کانفرنس کے موقع پر امریکہ میں ہند ۔ پاک وزرائے اعظم کی ملاقات ہوگی ۔

سرتاج عزیزنے توقع ظاہر کی کہ امریکہ میں نواز شریف اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی ۔ اس ملاقات کے بارے میں انہیں یقین ہے لیکن یہ قطعی طور پر نہیں کہا جاسکتا ۔ دونوں قائدین کے امکانی مذاکرات کا پہلو طئے پائے گا یا ٹھوس بات چیت ہوگی ۔ لیکن یہ امید کی جاتی ہے کہ دونوں کے درمیان مصافحہ ہوگا ۔

سرتاج عزیز نے /9 اور /10 نومبر کو پاکستان کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیراعظم مودی کا دعوت نامہ سشما سوراج کے حوالے کیا ۔ اس پر سشما سوراج نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے اس دعوت نامہ کو وزیراعظم کی جانب سے قبول کرلیا ہے ۔آج کی یہ ملاقات باقاعدہ مقرر تھی ۔

پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے وزیراعظم کو دعوت نامہ حوالے کرنے کے لئے اس ملاقات سے استفادہ کیا ہے ۔ سرتاج عزیز نے کل کہا تھا کہ وہ سشما سوراج کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔

دونوں ممالک نے سارک کے مرکز برائے آفات سماوی کی میزبانی کیلئے بھی باہم سمجھوتہ کرلیا۔

Daily Siasat, Hyderabad, India

Comments are closed.