بھارت اور ایران کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ

hqdefault

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ایران کے دورے پر جا رہے ہیں۔ ایران سے ہندوستان کے بہت گہرے تعلقات رہے ہیں اور ایران کے خلاف امریکہ اور یورپ کی پابندیوں کے دوران بھی انڈیا ایران کے ساتھ کھڑا رہا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے لیکن اقتصادی اور سفارتی نقطۂ نظر سے یہ انتہائی اہم ہے۔ مودی تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی کے علاوہ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔

انڈیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس دورے کا مقصد ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے جانے کے بعد باہمی اشتراک اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہے۔

مودی سے پہلے انڈیا کے سڑک، شاہراہوں اور شپنگ کے وزیر نتین گڈکری، تیل کے وزیر دھرمیندر پردھان اور وزیر خارجہ سشما سوراج بھی تہران کا دورہ کر چکی ہیں۔انڈیا ایران سے تیل خریدنے والا ایک اہم ملک ہے اور اس نے یورپ اور امریکہ کی پابندیوں کے درمیان امریکہ کے شدید دباؤ کے باوجود ایران سے خام تیل لینا جاری رکھا تھا۔

پابندیوں کے درمیان انڈیا کو ایران سے کافی مراعات بھی ملتی تھیں۔ خام تیل کی قیمتوں کی ادائیگی انڈین کرنسی روپے میں ہوتی تھی۔ بھارت دوائیں اور پابندیوں سے مستثنیٰ بعض دوسری اشیا بھی ایران کو برآمد کیا کرتا تھا۔

مودی کے اس دورے میں اس ساڑھے چھ ارب ڈالر کی ادائیگی کے طریقۂ کار اور وقت بھی طے کیے جائيں گے جو رقم بھارت پر واجب الادا ہے۔ یہ خطیر رقم ایران سے خریدے گئے تیل کی قیمتیں پابندیوں کے سبب نہ ادا کر پانے سے جمع ہو گئی ہے۔

انڈیا اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی توسیع وتعمیر کے منصوبے کے ایک معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ انڈیا کے زیر نگرانی ہوگا۔ دونوں ممالک فرزاد بی تیل کے خطے میں انڈین کمپنیوں کے شامل ہونے سے متعلق بھی ایک سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔ چابہار خطے کے فری ٹریڈ زون میں متعدد انڈین کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے والی ہیں۔ اس سےمتعلق بھی ایک مفاہمت پر بات چیت ہو گی۔

پابندیوں کے درمیان انڈیا کو ایران سے کافی مراعات بھی ملتی تھیں۔ خام تیل کی قیمتوں کی ادائیگی انڈین کرنسی روپے میں ہوتی تھی۔ بھارت دوائیں اور پابندیوں سے مستثنیٰ بعض دوشری اشیا بھی ایران کو برآمد کیا کرتا تھا۔

مودی کے اس دورے میں اس ساڑھے چھ ارب ڈالر کی ادائیگی کے طریقۂ کار اور وقت بھی طے کیے جائيں گے جو رقم بھارت پر واجب الادا ہے۔ یہ خطیر رقم ایران سے خریدے گئے تیل کی قیمتیں پابندیوں کے سبب نہ ادا کر پانے سے جمع ہو گئی ہے۔

انڈیا اور ایران کے درمیان چابہار بندرگاہ کی توسیع وتعمیر کے منصوبے کے ایک معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ منصوبہ انڈیا کے زیر نگرانی ہوگا۔ دونوں ممالک فرزاد بی تیل کے خطے میں انڈین کمپنیوں کے شامل ہونے سے متعلق بھی ایک سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔ چابہار خطے کے فری ٹریڈ زون میں متعدد انڈین کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے والی ہیں۔ اس سےمتعلق بھی ایک مفاہمت پر بات چیت ہو گی۔

انڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چابہار کی تعمیر کے لیے ایران کے ساتھ معاہدے پر پیر کو دستخط کیے جائیں گے جس سے اسے ایران سمیت افغانستان اور وسطیٰ ایشیا تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔چابہار کی تعمیر کے حوالے سے برسوں سے بات کی جارہی ہے تاہم ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد انڈیا اس منصوبے کے لیےخاصی کوششیں کر رہا ہے، کیونکہ چین بھی اس بندرگاہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انڈین وزارت خارجہ کے اہلکار گوپال بگلے نے بتایا کہ انڈیا ابتدائی طور پر اس بندرگاہ پر 20 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ کرے گا، جس کے لیے انڈیا کو ایگزم بینک 15 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے اس دورے کا مقصد روابط اور انفراسٹرکچر ہے۔

گوپال بگلے کا کہنا تھا کہ انڈیا، افغانستان اور ایران نریندر مودی کے دورے کے دوران ایک اور تجارتی اور ٹرانسپورٹ راہداری معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں، جس میں چابہار مرکز کے طور پر کام کرے گا اور اسے سڑک اور ریل کے ذریعے افغانستان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ افغانستان کو کراچی کے بجائے یہ ایرانی بندرگاہ متبال کے طور پر میسر آسکے۔

مبصرین کے مطابق ایران انڈیا کی مستقبل کی پالیسی کا ایک انتہائی ملک ہے۔  کیونکہ پاکستان  کی جانب سے بھارت سے دوستی کی بجائے مخاصمت کی پالیسی قائم رکھنے کی وجہ سے  بھارت اب افغانستان اور ایران کے  ساتھ وسط ایشیا تک رسائی کے لیے ایک متبادل راستہ تلاش کرنے پر مجبور ہے۔ 

BBC/News Desk

Comments are closed.