ایسوپ اور کچھوے کا خول کھردرا کیوں ہوتا ہے

جنید الدین

مجھے اس بات کا اعتراف کر لینا چاہیے کہ میں کتابی کیڑا نہیں ہوں۔ آپ ضرور یہ سوچیں گے بھئی کتابی کیڑا تو دور کی بات ہے پہلے یہ بتا کہ تو خود کون ہے. جیسے کمیشن کے امتحان کے دوران میرے ایک دوست نے دوسرے دوست سے پوچھا کہ عندلیب شادانی کا اصل نام کیا ہے تو اس نے برجستہ جواب دیا کہ اس نے محترم کا نقلی نام نہیں سنا تو اصلی کیسے بتا سکتا ہے۔ مضحکہ خیز۔تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں جنید ہوں، میں نے گورنمنٹ کالج سے ادب میں آنرز کیا ہے اور نوائے وقت کے ادبی شعبہ سے وابستہ مضمون نگار ہوں۔

ادب پر لکھنے کیلئے ادب پڑھنا ضروری ہے مگر بھلا ہو انٹرنیٹ کا کہ آپ کسی کتاب کا نام لکھیں اور وہ اس کا خلاصہ چند سیکنڈ میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے اور وکیپیڈیا میں خلاصے سے نیچے اس کا عنوان بھی دے دیتا ہے جسے میرے جیسے تقریباً سبھی پڑھ کر بڑ ہانکنے لگتے ہیں  کہ فلانا اس بارے میں ہے اور اس سے نیچے تنقید کو پڑھ کر تنقید نگاری شروع کر دیتے ہیں کہ اس کے اندر یہ یہ اغلاط نمایاں ہیں اور یوں ایک مکمل پیکج تیار ہو جاتا ہے.۔

چیخوف کے مطابق تہذیب یافتہ افراد ایسا نہیں کرتے۔ نتیجتاً عالمی ادب سے ہماری یہ ناآشنائی ہمیں اس حال تک لے آئی ہے کہ ہم اپنے لکھاریوں کو انکے نام دے کر اپنا رانجھا راضی کر لیتے ہیں۔ جیسے اردو ادب کا کافکا، بورخیس یا موپاساں اور اسی طرح کے دیگر لیکن قلعی تب کھلتی ہے جب بانوے سالہ زندگی جس میں تقریباً ستر سال تک مسلسل لکھا گیا ہوتا ہے، انتظار حسین ایک ادبی مقابلے میں پندرھویں پوزیشن لیتے ہیں. حالانکہ جناب پاکستان کے سب سے بڑے لکھاری مانے جاتے ہیں۔ اس کے مقابل کرن ڈیسائی یا اروندھتی رائے کب کے یہ انعامات جیت چکی ہیں۔

بات شروع ہوئی تھی میرے اعتراف سے کہ میں کتابی کیڑا نہیں ہوں، اس لئے کہ جب میں نے چینوا اچیبے کا ٹوٹی بکھرتی چیزیں پڑھا تو میں نے دھیان ہی نہ دیا کہ اس کے اندر ایک اور کہانی چھپی ہے جس کا نام ہےکچھوے کا خول کھردرا کیوں ہوتا ہے۔ شاید بہت سوں نے ابھی تک اس پہ غور نہ کیا ہو۔

آسمانی مخلوق کے بادشاہ نے پرندوں کی دعوت کی تو خبر ملتے ہی کچھوا بھی ان کے پاس چلا گیا کہ مجھے بھی ساتھ لے چلو۔ پرندوں نے پہلے تو پس و پیش کی بالآخر کچھوے کی چرب زبانی نے انہیں رام کر لیا اور وہ مان گئے۔کچھوے نے کہا کہ کیا انہوں نے اس خاص دن کیلئے خود کے لئے کوئی خاص نام رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی کسی رسم سے واقف نہیں۔ کچھوے نے انہیں کہا کہ اس نے اپنا نام رکھا ہے،اس کا نیا نام ہے آپ کے لئے،۔ وہ حیران ہوئے لیکن مان گئے۔

آسمان پر پہنچنے کے بعد کچھوے نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے خود کو ان کا سردار جتلانا شروع کردیا اور انکی نمائندگی اپنے سر لے لی۔ کھانا لگنے کے بعد کچھوے نے میزبان سے استفسار کیا کہ یہ دعوت کس کے لئے ہے تو بادشاہ نے کہا کہآپ کے لئے۔ یہ سنتے ہی کچھوے نے سب کو کہا کہ دیکھو یہ سارا اہتمام میرے لئے کیا گیا ہے اور کھانے پر ٹوٹ پڑا۔کھانا ختم ہونے پر اس نے پرندوں کو اسے اٹھانے کا کہا لیکن بھوک کے غصہ کی وجہ سے انہوں نے انکار کر دیا۔

آخر اس نے منت سماجت کی کہ اسکی بیوی کو کہہ دیں کہ زمین پر روئی بچھا دے اور وہ چھلانگ لگا کر نیچے کود جائے گا۔طوطا جو سب سے افسردہ تھا اس نے حامی بھر لی اور اسکی بیوی کو پتھر بچھانے کا کہا۔ کچھوے نے بیوی کو چیزیں جمع کرتے دیکھا اور چھلانگ لگادی۔پتھر پر گرنے کے سبب ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا. مادہ کچھوے نے اسے مٹی سے جوڑا اور یوں کچھوے کا خول کھردرا بن گیا۔

اس کہانی سے ایک تو افریقی نسل کے وسیع ترین تخیل کی نشاندہی ہوتی ہے دوسرا ان کی تہذیب و ثقافت کا پتہ چلتا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو کیسی کیسی حکایات سناتی تھیں۔ اسی طرح بچوں کے بلاوجہ رونے اور اس مسئلہ کی بھی کہ سیاہ بھینس سفید دودھ کیوں دیتی ہے. یہ مذاق نہیں لیکن وہ اسکو سچ ثابت کرنے کا تخیل رکھتے ہیں۔ اور جدید ادب میں افریقیوں کی کامیابی انہی روایات سے پیوستہ ہو کر امید بہار رکھنے میں مضمر ہے۔

ہم بھی اسی طرح کی کہانیاں بچپن سے سنتے اور پڑھتے آئے ہیں۔ لیکن تخیل سے محرومی کی بدولت کسی کہانی کو اپنا کہنے سے قاصر رہے اور ہمارے ہاں کہانی فقط اخلاقی نتیجہ, نیکی اور بدی کی لڑائی اور گنے چنے موضوعات تک محدود رہی ہے،کیونکہ ہم نے کہانی کو تو پکڑ لیا لیکن تحقیق میں کورے رہے کہ کہانی کہاں سے آئی؟ بقول بورخیس کہانی اسباب و علل کا مرقع ہوتی ہے۔

جیسے کچھوا اور خرگوش کی کہانی یا لومڑی اور اس کے کھٹے انگوروں کی۔

دلچسپ یہ کہ ان تمام کہانیوں کا خالق ایک ہی شخص ہے۔ یہاں میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ ہاں میں نے اس شخص کو کھوج لیا ہے اور آپ مجھے واسکوڈے گاما کہیے یا کولمبس مجھے اس پہ کوئی اعتراض نہیں اور میں اس دریافت کا انتساب گارشیا مارکیز کے نام کرتا ہوں جس نے کہا تھا کہ مختلف چیزیں پڑھیے کہ وہ آپکو اردگرد کے ماحول یعنی ادبی ماحول سے مزید آگے لے جائیں گی ۔

اس شخص کا نام ایسپ ہے جس نے یہ ساری عظیم کہانیاں تخلیق کیں۔ افسوس کہ شاید ہمارے اردو یا انگریزی کے کسی استاد کو اس کے بارے آگاہی نہ ہوگی۔ ہو گی بھی کیوں! ان کا کام تو فقط یہ کہانیاں پڑھانا اور رٹا لگوانا ہے آگے طالبعلم کی صوابدید ہے کہ وہ کتنے نمبر لیتا ہے.یاد رہے کہ اخلاقی سبق کے ہجے درست ہونے چاہیے ورنہ نمبر کٹ سکتے ہیں۔ مزید انہیں تنخواہ اس بات کی تو نہیں ملتی کہ ایسی فضول چیزوں پر سر کھپائیں اور سر کھپانے کی اتنی ہی عادت ہوتی تو آج وہ ماسٹر نہ ہوتے ۔

ارسطو کے مطابق ایسوپ چھٹی صدی قبل مسیح میں ساموس کے مقام پر پیدا ہوا۔ وہ کبڑا غلام تھا لیکن اپنی عقلمندی کے باعث آزاد کر دیا گیا۔ مشہور تاریخ دان ہیروڈوٹس کے مطابق بچپن میں وہ گونگا تھا لیکن معجزاتی طور پر ٹھیک ہو گیا۔ اس کے مالک نے ہی اسکو نام دیا جسے بعض اوقات ایتھوپ یعنی حبشی بوڑھا بھی کہا جاتا ہے۔

آزادی کے اس نے معاشرے کے افراد کو انکی خصوصیات کے باعث جانوروں کی شکل میں پیش کیا۔

اس کے مطابق کچھوے کی مانند سست رفتار لوگ اپنی دھن میں مست زیادہ کارگر ثابت ہوتے ہیں۔شیر کی مانند جذباتی عقل سے نہیں دل سے کام لیتے ہیں اور لومڑی کی مانند چالاک ہمیشہ بزدل ہوتا ہے۔

ایک اور کہانیمینڈک بادشاہ کی خواہش کرتے ہیںمیں اس نے درس دیا کہ ظالم قانون سے اس کا نہ ہونا ہی بہتر ہے۔
دوسری طرف وہ پہلا تمثیل نگار تھا جس نے نقل کے پردے میں اصل کو آشکار کیا۔
حوالہ:۔

http://www.online-literature.com/aesop/

Comments are closed.