پاکستان کی کامیابیاں

اسلم ملک

ہم پاکستانی کتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہوجاتے ہیں !۔

پچھلے دنوں جنگ/ دی نیوز نےایک سروے کرایا ۔ لوگوں سے پوچھا گیا کہ ستر سال میں پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے؟

عمومی جوابات مضبوط دفاع، 65 کی جنگ جیتنا، ایٹمی قوت، جمہوریت کا تسلسل، دہشت گردوں کے خلاف فتوحات، تربیلا ڈیم، نوبل اور آسکر انعامات، ایدھی ایمبولنس، ہاکی ، کرکٹ، سکواش، سنوکر میں) کامیابیاں تھے ۔ عبدالستار ایدھی، بے نظیر بھٹو، ملالہ یوسف زئی۔ شرمین عبید چنائے، ثمینہ خیال بیگ، نمیرہ سلیم عارفہ کریم کی شخصیات کا پیدا ہونا بھی پاکستان کی کامیابیاں قرار دیا گیا۔

لیکن کچھہ جوابات یہ بھی تھے ۔۔۔
(
یاد رہے کہ پاکستان کی ستر سال میں سب سے بڑی کامیابی پوچھی گئی تھی )

پاکستان سپر لیگ
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ
بی بی سی نے دل دل پاکستان کو تیسرا مقبول ترین نغمہ قرار دیا
علی معین نوازش کے ’’اے گریڈز‘‘۔
سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والا ملک
ایم ایم عالم کا 5 طیارے مار گرانا
کراچی لٹریری فیسٹیول
دی سٹیزن فاؤنڈیشن
سہیل عباس کے 268 گول
ورلڈ کپ کیلئے چار کروڑ فٹ بال فراہم کرنا
انیس سالہ سمائل کا ویڈیو گیمز کے ذریعے ایک ملین ڈالر کمانا
اینی میٹڈ فلم تین بہادر بنانا
مصباح الحق کی 56 بالوں پر سنچری
14
سالہ پاکستانی ہیکر کا گوگل سیکورٹی میں نقص نکال لینا
لڑکیوں کا ائیر فورس میں فائٹرپائلٹ بننا
سب سے بڑا انسانی پرچم بنانا
پاکستانی کمپنی کا وائس اوور کیلئے سب سے زیادہ ڈینٹس والا مائیکرو پروسیسر

♦ 

Comments are closed.