سلیم صافی ایک سیانے صحافی ہیں

سلیم صحافی نے عمران خان پر تنقید کیا کر دی ہے قوم یوتھ ان کے پیچھے لٹھ لے کر پیچھے لگی ہوئی ہے۔ جبکہ نواز شریف کے حامی بغلیں بجا رہے ہیں ۔صافی صاحب کے پیٹی بھائی ان کا دفاع کر رہےہیں ۔بالکل درست بات ہے اپنی پیٹی بھائی کا دفاع کرنا اسی طرح ضروری ہے جیسے پی ٹی آئی کے کارکن اپنے لیڈر کا دفاع کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ وہی صافی صاحب ہیں جنہوں نے چند ماہ پہلے سینکڑوں انسانوں کے قاتل احسان اللہ احسان کا انٹرویو کیا تھا جس میں انہیں ایک حساس طبیعت کا انسان دوست شاعر کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اپنے کالم میں یہ سوال نہ اٹھا سکے کہ سینکڑوں انسانوں کے قاتل پر عدالت میں مقدمہ کیوں نہ چلایا جائے؟

سلیم صافی بھی اپنی پیٹی بھائیوں کی طرح ایک سیانےصحافی ہیں  جو تیل دیکھتے ہیں اور تیل کی دھار  بھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ اپنی سوچ کو بہتر کرتے رہتے ہیں جب افغان جہاد درست تھا تو اس کی حمایت کرتے تھے جب غلط ہوا تو اس میں غلطیاں نکالنی شروع کر دیں۔۔۔

سیاست دان تو انتہائی سوفٹ ٹارگٹ ہوتا ہے جناب ۔۔۔ کیا صافی صاحب نے رائو انوار کے ماورائے عدالت کے قتل پر کالم لکھا؟ کیا احسان اللہ احسان کے کارناموں پر کالم لکھا؟ کیا آئی ایس آئی کے جنرل فیض کی طرف سے تحریک لبیک کے کارکنوں میں رقم بانٹنے پر کالم لکھا؟ کیا حافظ سعید کی دہشت گردی پر کالم لکھا؟ حزب المجاہدین انڈین کشمیر میں دہشت گردی کر رہے ہیں کیا اس پر کوئی کالم لکھا؟ کیا جیش محمد کی دہشت گردی پر کوئی کالم لکھا؟ پاک فوج بلوچستان میں اپنے ہی شہریوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے کیا اس پر کوئی کالم لکھا؟ کیا بلوچ مسنگ پرسنز پر کالم لکھا؟ کیا ہزارہ شیعہ کی نسل کشی پر کچھ لکھا۔ اگر ان کے کالم موجود ہیں تو نشاندہی کریں۔

غزنی میں طالبان کے حملے کے بعد لاشیں پاکستان آئی ہیں۔ افراسیاب خٹک اور دوسرے احباب سوال پوچھ رہے ہیں؟ کیا صافی صاحب نے یہ سوال پوچھا؟ آج کل سیکیورٹی ایجنسیاں شمالی وزیر ستان میں احتجاج کرنے والوں کو ہلاک کر رہی ہے۔۔۔ افراسیاب خٹک دہائی دے رہے ہیں ۔۔۔ محسن داوڑ چیخ رہا ہے مگر ہے کوئی مائی کا لال یا سلیم صافی جو ان جرائم پر کالم لکھے؟

Net News

Comments are closed.