Archive for October, 2018

آسیہ بی بی کی موت کی سزا ختم کر دی گئی

آسیہ بی بی کی موت کی سزا ختم کر دی گئی

 توہین مذہب کے الزام میں قید آسیہ بی بی نے سپریم کورٹ کی جانب سے بری ہونے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ بہت خوش ہیں لیکن انہیں ابھی تک اس فیصلے پر یقین ہی نہیں آ رہا۔ سپریم کورٹ نے توہین مذہب کے الزام میں قید آسیہ  بی بی کی سزائے موت کے فیصلے کو […]

· Comments are Disabled · پاکستان
سوچ کی تبدیلی

سوچ کی تبدیلی

عامر گمریانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ اس سوال کو دوسرے الفاظ میں یوں بیان کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے ان گنت مسائل کی جڑ کیا ہے؟آپ میڈیا پر چلنے والے ٹاک شوز اخبارات میں شائع ہونے والے مضامین یا سوشل میڈیا پر جاری سنجیدہ اور غیر سنجیدہ مباحث دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ روزبروز بگڑتی […]

· Comments are Disabled · بلاگ
آزادئ اظہار کی عالمی صورتِ حال

آزادئ اظہار کی عالمی صورتِ حال

منیر سامی گزشتہ ہفتہ ہم نے سعودی نژاد صحافی جمال خاشقجی ؔ کے ترکی کے سعودی قونصل خانے میں سعودی اہلکاروں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی مذمت کی تھی۔ سعودی عرب کی حکومت نے اقرار کیا ہے کہ اس کے اہلکاروں کے ہاتھوں یہ قتل عمد ہے۔ ترکی اس کی ذمہ داری بین السطور سعودی ولی عہد محمد ؔبن سلمان […]

· 1 comment · کالم
مذہبی قوانین کی افادیت کا مسئلہ۔قسط اوّل

مذہبی قوانین کی افادیت کا مسئلہ۔قسط اوّل

ایمل خٹک  پاکستان میں فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کے دور میں اسلامائزیشن کے نام سے نئے متعارف کرائے گئے یا اس دور کی ترمیم شدہ قوانین بشمول توہین رسالت کا قانون کافی عرصے سے سماجی ، سیاسی اور قانونی حلقوں میں زیر بحث ہے ۔ اور انسانی حقوق اور قانونی حوالوں سےاندرون اور بیرون ملک اس پر کافی لے […]

· 1 comment · کالم
بنوں میں پشتون تحفظ تحریک کا ایک اور بڑا جلسہ

بنوں میں پشتون تحفظ تحریک کا ایک اور بڑا جلسہ

پشتون تحفظ موومنٹ نے اتوار کو خیبرپختونخوا کے جنوبی شہر بنوں میں احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جس میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ پی ٹی ایم نے لگ بھگ اڑھائی ماہ کی خاموشی کے بعد بنوں جسے پشتون پیار سے ’بنی گل‘ پکارتے ہیں، کو احتجاجی جلسے کے لیے منتخب کیا۔ پشتونوں کے حقوق کے […]

· Comments are Disabled · پاکستان
کیا سعودی عرب میں برطانیہ کی مداخلت ناگزیر ہے ؟

کیا سعودی عرب میں برطانیہ کی مداخلت ناگزیر ہے ؟

آصف جیلانی استبول میں سعودی قونصل خانے میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد سعودی شاہی خاندان جس بری طرح سے برغے میں گرفتار ہے ، اس پر لندن اور واشنگٹن میں سخت تشویش ظاہر کی جارہی ہے اور پالیسی سازوں کی اس وقت اولین فوقیت ، سعودی شاہی خاندان کو شدید بین الاقوامی […]

· Comments are Disabled · کالم
جماعت الدعوہ آزاد: کیا حکومت دوبارہ پابندی لگائے گی؟

جماعت الدعوہ آزاد: کیا حکومت دوبارہ پابندی لگائے گی؟

حکومتِ پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اب کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ اس خبر سے ملک میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو فراہم کی جانے والی معلومات کے بعد ملک میں اب یہ بحث چھڑ […]

· Comments are Disabled · پاکستان
نئے نظام کے بغیر نیا پاکستان کیسے بنے گا ؟

نئے نظام کے بغیر نیا پاکستان کیسے بنے گا ؟

بیرسٹر حمید باشانی  آدمی نظام بدلتا ہے ؟ یا نظام آدمی کو بدلتا ہے۔ یہ فلسفے کا سوال بھی ہے، ا ور علم سیاسیات، معاشیات اور نفسیات سمیت کئی دوسرے علوم کی دلچسبی کامرکزبھی ہے۔ ایک پرانا سوال ہے ، جس پر ہزاروں مباحثے ہو چکے ہیں۔ لاکھوں مضامین اور کتب تخلیق ہوئیں۔ ایک دنیا اس سوال کا جواب جانتی […]

· Comments are Disabled · کالم
جنرل اچکزئی کا قتل اور اس کے اثرات

جنرل اچکزئی کا قتل اور اس کے اثرات

سلام صابر جنرل رازق اچکزئی کے قتل کے وقتی مضمرات کا معلوم نہیں لیکن آنے والے وقتوں میں افغانستان کے جنوب غرب کے علاقوں کا امن ممکنہ طور پر مزید تہہ و بالا ہوگا، جس طرح اورزگان کے مطیع اللہ خان ایک مشکوک حملے میں جب کابل میں مارا گیا تب سے لیکر آج تک اورزگان کے شہریوں کو امن […]

· Comments are Disabled · کالم
پاکستان کی سیاسی تاریخ کا مستقل ولن

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا مستقل ولن

لیاقت علی ایڈووکیٹ پاکستان میں کم زورجمہوریت، جمہوری اداروں کی بربادی اورآمریت کے تسلط کی تاریخ بیان کی جائےتویہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستان کے پہلے وزیرخزانہ اورتیسرے گورنرجنرل ملک غلام محمد کا ذکرنہ آئے۔ پاکستان میں جمہوری حکومتوں کی برطرفی، اسمبلی کی توڑ پھوڑ اور سول اورفوجی افسر شاہی کے باہمی اشتراک عمل اور ملکی سیاست میں مداخلت کاذمہ دار ملک […]

· Comments are Disabled · کالم
پاکستان نے ملا برادر کو رہا کر دیا

پاکستان نے ملا برادر کو رہا کر دیا

نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان کے شریک بانیوں میں سے ایک ملا عبدالغنی برادر اور ایک اور اعلیٰ جنگجو کمانڈر کو رہا کر کر دیا ہے۔ روئٹرز کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس خبر کی تصدیق ابھی تک پاکستان کی وزارت خارجہ نے نہیں کی ہے تاہم کابل میں سکیورٹی ماہرین کا […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
وہم کا ازالہ اور نئی کہانی کی تلاش

وہم کا ازالہ اور نئی کہانی کی تلاش

بیرسٹر حمید باشانی ہر قوم کے لیے ایک کہانی ضروری ہے۔ اپنی کہانی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ آزاد ترقی یافتہ دنیا میں بہت کچھ مشترک ہے۔ مگر اس کے باوجود سب کی اپنی اپنی کہانی بھی ہے۔ جاپان و جرمنی کی اپنی کہانی ہے۔ فرانس اور امریکہ کہ اپنی اپنی کہانی ہے۔ سکنڈے نیویا والوں کی […]

· Comments are Disabled · کالم
جمال خاشقجگی کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا

جمال خاشقجگی کو منصوبے کے تحت قتل کیا گیا

سعودی عرب کے ریاستی ٹی وی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکی کی مشترکہ ٹاسک فورس اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔ریاستی ٹی وی کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب مشتبہ افراد سے تفتیش کر رہا ہے۔ دوسری جانب سعودی خبر رساں ایجنسی سعودی پریس […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
اور انگلیاں کاٹ دی گئیں

اور انگلیاں کاٹ دی گئیں

حبیب شیخ سچ کی تلاش میں نکلے ہوئے لوگوں پر اور سچ بولنے والوں پر زمانہ قدیم سے ظلم ہوتا رہا ہے ۔ ایتھنز میں سقراط کو زہر کا پیالہ پینا پڑا ۔ پیرس میں پروفیسر سیگل کو ابن الرشد کی کتاب کا پرچار کرنے پر پھانسی دے دی گئی ۔ کربلا میں امام حسین اور ان کے ساتھیوں کو […]

· 1 comment · بلاگ
سماجی، سیاسی اور معاشی ترقّی کی بنیادی شرط،  فکری و شخصی آزادی ہے

سماجی، سیاسی اور معاشی ترقّی کی بنیادی شرط،  فکری و شخصی آزادی ہے

آصف جاوید ترقّی ایک کثیر الجہت سماجی عمل ہے۔ ترقّی کی کوئی ایک سمت  یا جہت نہیں ہوتی۔ ایسا ہرگز نہیں ہوتا کہ کوئی   ملک معاشی طور پر تو ترقّی یافتہ ہو، مگر سماجی، سیاسی  طور پرپسماندہ ہو، یا سماجی طور پر بہت ترقّی یافتہ ہو، مگر معاشی طور پر بدحال ہو۔  سیاسی، سماجی اور معاشی ترقّی ایک دوسرے سے […]

· Comments are Disabled · کالم
تبدیلی کی امیدیں مایوسی میں بدل سکتی ہیں

تبدیلی کی امیدیں مایوسی میں بدل سکتی ہیں

علی احمد جان لاہور کے سول سیکرٹیریٹ میں خواتین کو بغیر سر پر دوپٹہ رکھے داخل ہونے سے روکنے والے پولیس آفیسر کو اس ڈیوٹی پر آئے کوئی دو چار دن نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی وہ نیا نیا کسی مذہبی نظرئے سے متاثر ہو کر اپنی سوچ یا فکر کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا […]

· Comments are Disabled · کالم
کیا “#می ٹو” کہہ دینا کافی ہے!!! ۔

کیا “#می ٹو” کہہ دینا کافی ہے!!! ۔

نوشی بٹ ہمارے ہاں یہ چلن عام ہے کہ ہر چیز میں ہم نقل کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں،بجائے اس کے کہ اسے خود تخلیق کرنے کی کوشش کریں۔یا پھر کسی بھی کام میں پہل کرنے کی ہمت کر پائیں۔کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پہ ایک مہم زوروشور سے جاری ہے۔جو کہ ہالی ووڈ سے بالی ووڈ پہنچی۔اور وہاں […]

· Comments are Disabled · کالم
سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس

سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس

سعودی درالحکومت ریاض میں تین روزہ سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ جمال خاشقجی کے قتل کے باعث کئی عالمی رہنماؤں اور کمپنیوں نے شرکت نہیں کی۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ ریاض میں اس تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا بڑا مقصد سعودی عرب کا محض تیل کی دولت پر انحصار […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
کیا حیدرآباد دکن اسلامی ریاست تھی؟

کیا حیدرآباد دکن اسلامی ریاست تھی؟

لیاقت علی روزنامہ ڈان (22 ۔اکتوبر2018) میں بہاد ر یار جنگ اکادمی (کراچی )کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک سیمینار کی رپورٹ شایع ہوئی ہے۔ سیمینار کا موضوع ریاست’ حیدرآبا دکن کا تحریک آزادی میں رول‘ تھا۔سیمینار سے سابق جج ہائی کورٹ ڈاکٹر غوث محمد ،اکادمی کے صدر میر حامد علی اورپروفیسر محمد علی قادری اور صحافی ظفر محی […]

· Comments are Disabled · تاریخ
ہاتھ ہمارے قلم ہوئے

ہاتھ ہمارے قلم ہوئے

منیر سامی شاید آپ کے علم میں ہو کہ گزشتہ تقریباً تین ہفتوں سے ایک سنسنی خیز اور درد انگیز معاملہ اقوامِ عالم میں سرِ فہرست ہے۔ وہ یہ کہ ایک سعودی نژاد صحافی اور ممتاز شخصیت ’جمال خاشقجی‘ کو ترکی کے شہر استنبول کے سعودی قونصل خانے میں پر اسرر طور پر قتل کردیا گیا۔ ان کا تعلق سعودی […]

· 1 comment · کالم