Archive for February, 2019

ماؤں کے جسموں میں راکھ اور بو بیجنے والے بیٹے

ماؤں کے جسموں میں راکھ اور بو بیجنے والے بیٹے

اپنے نتھنوں میں باردو اور جلے ہوئے جسموں کی بو اور منہ میں آگ لیے جنگ جب موت کے کندھوں پر سوار کسی بھی معاشرے کا رخ کرتی ہے، تو اپنے پیچھے انسانوں کے کٹے پھٹے جسم، سیاہ ہو چکی لاشیں اور جلی ہوئی زمین چھوڑ جاتی ہے۔ مقبول ملک اس زمیں پر پھر طویل عرصے تک کچھ بھی نہیں […]

· Comments are Disabled · کالم
سارے فساد کی جڑ کشمیر ہے

سارے فساد کی جڑ کشمیر ہے

آصف جاوید دو جہازوں کے مار گرائے جانے اور پائلٹوں کو زندہ گرفتار کئے جانے پر جشن منانے والے کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، یہ جنگ ہے، ٹی وی پر پیش کیا جانے والا ڈرامہ نہیں، کہ جب چاہیں گے اپنی مرضی سے اس کا اینڈ (اختتام) کرلیں گے۔ کب کس کا داو لگ جائے کسی کو بھی […]

· 1 comment · بلاگ
کیا پاکستان سٹرٹیجک اثاثے ختم کرنے کے لیے تیار ہے

کیا پاکستان سٹرٹیجک اثاثے ختم کرنے کے لیے تیار ہے

ایک سال کے اندر اندر بھارت نے دوسرا سرجیکل سٹرائیک کیا ہے ۔ یہ سٹرائیک اصل میں جواب ہے جیش محمد کے پلوامہ کے مقام پر فوجی بس پر حملے کا جس میں چالیس سے زائد فوجی جوان ہلاک ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جیش محمد نے بھارتی کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملہ کیا تھا جس […]

· Comments are Disabled · پاکستان
بھارتی طیارے کیوں نہیں گرائے گئے؟

بھارتی طیارے کیوں نہیں گرائے گئے؟

اسلام آباد میں دبے الفاظ میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے بعد کیوں مار گرایا نہیں گیا؟ اس اہم سوال کی بازگشت منگل کی علی الصبح بھارتی حملے کے بعد سب سے پہلے سوشل میڈیا پر سنائی دی اور بعد میں […]

· Comments are Disabled · پاکستان
انڈیا اور پاکستان کب تک حالتِ جنگ میں رہیں گے؟

انڈیا اور پاکستان کب تک حالتِ جنگ میں رہیں گے؟

آصف جاوید ڈی جی آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل غفور نے دعوی‘ کیا ہے کہ بھارت انتظار کرے، حملے کے وقت اور جگہ کا انتخاب ہم خود کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی فوجی تنصیبات پر کوئی حملہ نہیں کیا ہے، نہ ہی نہ ہی پاکستانی فوج سے کوئی براہِ راست جنگ شروع کی ہے، […]

· Comments are Disabled · کالم
نریندر مودی کا عمران خان کو پیغام

نریندر مودی کا عمران خان کو پیغام

رحمان بونیری ہندوستان کے وزیراعظم نریندرا مودی نے عمران خان کو یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ “اگر سچے پٹھان ہوں تو اپنا وعدہ پورا کرو” مودی کو شاید پشتونوں کے بارے میں اتنا ہی علم ہے کہ وہ اپنے کیے گئے وعدوں سے پھرتے نہیں ہیں( ممکن ہے مودی نے فلم خدا گواہ دیکھ رکھی ہو) مگر لگتا کہ […]

· Comments are Disabled · بلاگ
صرف شاعری نہیں، تخلیقِ علم کی بھی ضرورت ہے

صرف شاعری نہیں، تخلیقِ علم کی بھی ضرورت ہے

آصف جاوید شاعری کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ شاعری  اظہار  کا سب سے موثّر ذریعہ ہے، شاعری کا وجود اس وقت سے ہے، جب سے انسان نے بولنا سیکھا ہے۔ انسانی تہذیبی ارتقاء کے بالکل  ابتدائی دور میں  جب کہ ابھی صرف  اشارے اور علامات ہی تخلیق ہوئی تھیں،  تحریروں کا کوئی وجود نہیں تھا، اس وقت  بھی  قبیلوں کے […]

· 1 comment · کالم
کیا پاکستان کی سپریمؔ کورٹ کے جج بھی غدار اور وطن دشمن ہیں؟

کیا پاکستان کی سپریمؔ کورٹ کے جج بھی غدار اور وطن دشمن ہیں؟

منیر سامی قیام ِ پاکستان سے اب تک ہمارے وطن کی ریت یہ رہی ہے کہ جو بھی پاکستان کے آئین کی حاکمیت کی بات کرے، انسانی حقوق طلب کرے، آزادئ اظہار کےبارے میں سوال اٹھائے، اور بالخصوص پاکستا ن کے عسکری طبقات کے سیاست میں عمل دخل کی مخالفت کرے، اسے غداری اور وطن دشمنی کا مرتکب قرار دے […]

· 1 comment · کالم
حملہ جیش محمد کی طرف سے پابندی جماعت الدعوۃ پر

حملہ جیش محمد کی طرف سے پابندی جماعت الدعوۃ پر

 پاکستانی حکومت نے ایک بار پھر جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کر دی ہے سوال یہ ہے کہ آیا اس مرتبہ اس پابندی کے احترام کو سختی سے یقینی بھی بنایا جائے گا۔مبصرین کے مطابق پلوامہ پر حملی جیش محمد نے کیا ہے لیکن پابندی جماعت الدعوہ پر لگائی گئی ہے۔ دوسری طرف جماعت الدعوہ نے […]

· Comments are Disabled · پاکستان
بہار کی آمد اور جنگی جنون

بہار کی آمد اور جنگی جنون

بیرسٹر حمید باشانی کشمیر میں موسم بہار کی آمد آمد ہے۔ پھول کھلنے اور پرندوں کے چہچانے کا موسم ہے۔ مگر اب کے یہ بہار اپنے جلو میں خوف اور جنگی جنون لائی ہے۔ بھارت میں کچھ لوگوں پر اس وقت جنگی جنون طاری ہے۔ جنگ باز قوتیں اس جنون کو ہوا دینے میں مصروف ہیں۔ یہ جنون پھیلانے میں […]

· Comments are Disabled · کالم
کشکول نہیں ٹوٹا

کشکول نہیں ٹوٹا

منیر سامی گزشتہ ہفتہ سعودی ولی عہد محمد ؔ بن سلمان ، جنہیں ایم ۔بی۔ایس بھی کہا جاتا ہے پاکستان کے دورے پر بڑے طمطراق سے پاکستان آئے تھے۔ آنا تو انہیں دو دن کے لیے تھا۔لیکن کشمیر میں تازہ ترین دہشت گردی کے نتیجہ میں انہیں اپنا دورہ مختصر کرنا پڑا۔ شاید منسوخ ہی ہوجاتا۔ بہت ممکن ہے کہ […]

· Comments are Disabled · کالم
سعودی عرب اور بھارت دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں

سعودی عرب اور بھارت دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں

سعودی عرب اور بھارت نے دہشت گردی کوانسانیت اور آئندہ نسلوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کا عزم ظاہر کیا ہے تا کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کو ناکام بنانے اور اس خطرے سے مؤثر انداز […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
دیدار حسین کا قاتل کون؟

دیدار حسین کا قاتل کون؟

علی احمد جان سال نو کے آغاز پر ہی ملک کے شمال میں واقع  ضلع غذر کی تحصیل اشکومن میں ایک چودہ سالہ طالب علم دیدار حسین کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی جنسی زیادتی اور بہیمانہ قتل کے واقعہ نے اس پر امن اور پر سکون وادی میں ہیجان پرپا کر دیا ہے۔ اس سال ہونے والی بے پناہ […]

· Comments are Disabled · کالم
آزادی غیر مشروط نہیں ہوتی مگر۔۔

آزادی غیر مشروط نہیں ہوتی مگر۔۔

بیرسٹر حمید باشانی ارباب اختیار ٹھیک کہتے ہیں۔ اظہار کی آزادی لا محدود نہیں ہوتی۔ غیر مشروط نہیں ہوتی۔ دنیا کے ہر ترقی یافتہ جمہوری ملک کے آئین میں یہ بات درج ہے۔ مگراس کے ساتھ یہ بھی درج ہے کہ اس پر پابندی لگانے کی کوئی ایسی وجہ ہونی چاہیے ، جسے ایک آزاد اور جمہوری معاشرے میں جائز […]

· Comments are Disabled · کالم
پاکستانی سرزمین سے ایران پر الزامات

پاکستانی سرزمین سے ایران پر الزامات

آصف جاوید سعودی عرب کے شہزادہ محمّد بِن سلطان کے دورہِ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ،اس وقت پوری دنیا کے لئے حیرت  اور تشویش کا باعث بن گئی، جب سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے […]

· Comments are Disabled · کالم
سعودی عرب نے 2107 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

سعودی عرب نے 2107 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107 قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستان کے دورے پرآئےہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی درخواست پر نہ […]

· Comments are Disabled · پاکستان
پلوامہ حملہ ، شہزادہ محمد کا دورہ پاک و بھارت اورخطہ کا پولیس مین بننے کی دوڑ

پلوامہ حملہ ، شہزادہ محمد کا دورہ پاک و بھارت اورخطہ کا پولیس مین بننے کی دوڑ

طارق احمدمرزا جمعرات مؤرخہ 14 فروری کو پلوامہ(بھارت) میں دہشت گردی کے ایک واقعہ میں ۴۴ بھارتی فوجی ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعدوزیراعظم مودی کے حکم پرپاکستانی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔بعد میں اسلام آباد سے اپنے سفیر کو بھی مشاورت کے لئے دہلی بلوا لیا۔ ادھر پاکستانی […]

· Comments are Disabled · کالم
ترکی میں نئی صالح نسل کی تیاری

ترکی میں نئی صالح نسل کی تیاری

خالد تھتھال ترکی پر پچھلی دو دہائیوں سے ایک مذہبی جماعت حکومت کر رہی ہے۔ طییپ ریجیپ (طیب رجب) ایردوان کی جماعت ”عدالت وے کالکنما پارتیسی (جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی) کو مصر کی اخوان المسلمین اور پاکستانی کی جماعت اسلامی کی ”ہمشیرہ جماعت“ کہا جاتا ہے۔ اس جماعت نے جہاں ترکی میں جمہوریت کا نام لیتے ہوئے جمہوریت کو جیسے […]

· Comments are Disabled · کالم
پاکستان میں بنتی نئی تاریخ

پاکستان میں بنتی نئی تاریخ

علی احمد جان جب سے یہ حکم صادر ہوا ہے کہ بھلے بھلے اور سب اچھا کی خبریں دے کر اگلے دو تین سال تک ملک کا روشن چہرہ دکھایا جائے اس کے بعد ہم نے بھی اچھا اچھا سوچنا شروع کیا ہے تاکہ شبھ شبھ بول سکیں۔ پاکستان ریلوے کی دور مار میزائل بنانے کی پوشیدہ صلاحیت سے لے […]

· Comments are Disabled · کالم
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں میمو گیٹ کیس کو نمٹا دیا

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں میمو گیٹ کیس کو نمٹا دیا

پاکستان کی عدالت عظمی نے ممیمو گیٹ کا معاملہ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاست چاہے تو امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لا کر ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، جمہوریت اور آئین اتنے کمزور نہیں ہیں کہ محض ایک خط سے […]

· 1 comment · پاکستان