چین  میں سونے کی تجارت کا سب سے بڑا فراڈ، بینکنگ سسٹم کو سخت دھچکہ

پچھلے پانچ سالوں میں کنگ گولڈ کمپنی، چین کی ایک بڑی تجارتی کمپنی ہے جو سونے کی تجارت کرتی ہے،نے بطور 83 ٹن سونا سیکیورٹی رکھوا کر مختلف بینکوں سے 2.8بلین ڈالر کے قریب قرضہ لیا۔

کنگ گولڈ پرائیویٹ سیکٹر میں چین کی سب سے بڑی تجارتی کمپنی ہے جو کہ نصدک سٹاک ایکسچینج نیو یارک میں بھی رجسٹر ڈہے۔ اس کمپنی کے مالک جیا زی ہونگ ہیں جو کہ ریڈ آرمی کے ریٹائرڈ جنرل ہیں اور چین کی کمیونسٹ پارٹی سے گہرے روابط رکھتے ہیں۔ دلچسب بات یہ ہے کہ کنگ گولڈ کمپنی کا تعلق بھی وہان سے ہے۔

کنگ گولڈ کمپنی کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے ۔ یہ کمپنی گولڈ بارز کے علاوہ جیولری اور دوسری اشیا بھی تیار کرتی ہے۔ پچھلےکچھ سالوں سے کنگ گولڈ کمپنی کا کاروبار منافع بخش نہ رہا اور وہ قرضے کی ادائیگی نہیں کر پارہی تھی۔ بینکوں کو اطمینان تھا کہ کمپنی نے سونا بطور سیکیورٹی ہمارے پاس رکھوایا ہوا ہے لہذا فکر کی کوئی بات نہیں۔لیکن فروری 2020 میں جب ڈوگ ہان ٹرسٹ کمپنی نے قرضے کی اقساط کی ادائیگی نہ ہونے پروہ سونا مارکیٹ میں فروخت کرنے گئے تو معلوم ہوا کہ یہ سونا جعلی ہے۔

جیسے ہی یہ خبر پھیلی تو دوسرے بینکوں نے بھی اس کمپنی کا سونا چیک کروایا تو تمام کا تمام جعلی نکلا۔ اور مئی 2020 میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ کنگ گولڈ کمپنی نے جتنا سونا بھی مختلف بینکوں میں بطور سیکیورٹی رکھوایا تھا وہ تمام کا تمام جعلی ہے۔

کنگ کمپنی تو ڈوب چکی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ڈی ایف آئی (ڈویلپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز) اور انشورنس کمپنیوں کو شدید معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ اس واقعے نے بین الاقوامی سطح پر چین کی تجارتی ساکھ کو سخت دھچکہ پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ نے پچھلے دنوں کئی چینی کمپنیوں پر مشکوک کاروباری لین دین کی بنیاد پر پابندی لگائی ہے۔

ویب ڈیسک

Comments are closed.