Archive for September, 2020

پاکستان میں ہائی وے پر زنا بالجبر اور فرسودہ روایات پر مبنی زیادتیاں

پاکستان میں ہائی وے پر زنا بالجبر اور فرسودہ روایات پر مبنی زیادتیاں

منیر سامی اب سے چند ہفتہ پہلے پاکستان میں  پنجاب کی ایک اہم ہائی وے پر ہونے والے زنا بالجبر کی خبر چشم زدن میں دنیا بھر میں پھیل گئی۔ آپ تک بھی پہنچی ہوگی۔ شاید آپ کو دکھ ہوا ہوگا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے بھی دوسروں کی طرح اس خبر کو سن کر اڑا دیا […]

· 1 comment · کالم
محترمہ مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس کے اہم نکات 

محترمہ مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس کے اہم نکات 

شرافت رانا مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے جس میں وہ فرماتی ہیں کہ ۔1۔ہم سے بہتر حکومت کوئی نہیں کر سکتا۔ ہم سے حکومت چھین کر عمران خان کو دی گئی۔ جو آپ کے مطلوبہ مقاصد پورے نہیں کر سکا ہے۔ ۔2۔ اگر فوجی افسران سے ان کی کرپشن […]

· Comments are Disabled · بلاگ
سانحہ آرمی پبلک سکول کے ذمہ دار سیکیورٹی کے ادارے ہیں

سانحہ آرمی پبلک سکول کے ذمہ دار سیکیورٹی کے ادارے ہیں

پاکستانی سپریم کورٹ نے حکومت کو آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس رپورٹ میں اے پی ایس کی سکیورٹی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ سولہ16 دسمبر 2014 ء کے دن دہشت گردوں نے پشاور میں قائم آرمی پبلک اسکول میں داخل ہو کر […]

· Comments are Disabled · پاکستان
فریڈرک ڈگلس :اقلیت کی حکمت اور یک جہتی کی حقیقی معنویت

فریڈرک ڈگلس :اقلیت کی حکمت اور یک جہتی کی حقیقی معنویت

تحریر: ماریا پاپووا ’’ہر معاشرے کے تجربے میں وہ مقامات آتے ہیںجب مقرر کردہ قائدین عوام الناس کے دلوں کو خراب اور ان کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لئے ایک سادہ سچائی کو پیچیدہ، پُراسرار،مبہم اور الجھانے کی خاطراپنے ذہن کی پوری طاقت لگا دیتے ہیں۔تب سب سے عاجز لوگ ظلم کے سیلاب کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے“۔ […]

· Comments are Disabled · تاریخ
پاکستانی کنیڈین سیاسی لیڈرز کی نفسیات کا عمومی جائزہ

پاکستانی کنیڈین سیاسی لیڈرز کی نفسیات کا عمومی جائزہ

آصف جاوید ۔ ٹورنٹو میں سماجی علوم کا طالبِ علم ہوں، اکثر سماجی تجربات  اور مشاہدات کرتا رہتا ہوں،  بے مقصد سڑکوں پر آوارہ گردی،  مساجد ، گوردواروں، مندر وں کا پھیرا، کمیونٹی تقریبات کے چکّر،   دوستوں اور کمیونٹی لیڈرز سے بے مقصد گفتگو، میرا وقت بھی گزر جاتا ہے، مطالعہ و مشاہدہ بھی ہوجاتاہے، میرا اس سلسلے میں مشاہدہ […]

· Comments are Disabled · کالم
غلام،لونڈیاں اور اسلام

غلام،لونڈیاں اور اسلام

حاشر ابن ارشاد ایک طرف کہا جاتا ہے کہ اسلام آنے کے بعد غلاموں کو حق آزادی دینے سے پوری معاشرت اور معیشت تباہ ہو جاتی دوسری طرف یہ اصرار کیا جاتا ہے کہ اسلام نے ہر ایک کو ترغیب دی کہ غلام آزاد کر دو۔ جس کا ایسا اثر ہوا کہ عبدالرحمن بن عوف نے تیس ہزار غلام آزاد […]

· Comments are Disabled · کالم
فرانس میں حملوں کا ملزم پاکستانی نوجوان نکلا

فرانس میں حملوں کا ملزم پاکستانی نوجوان نکلا

فرانس کے معروف طنزیہ جریدے شارلی ایبدو کے سابقہ دفتر کے قریب گوشت کاٹنے والے چھرے سے دو افراد کو زخمی کرنے والے مبینہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ذرائع کے مطابق اٹھارہ سالہ مشتبہ شخص نے بتایا کہ اس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی اور وہ اس حملے کی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
جماعت اسلامی کل جماعتی کانفرنس میں شریک کیوں نہیں ہوئی؟

جماعت اسلامی کل جماعتی کانفرنس میں شریک کیوں نہیں ہوئی؟

لیاقت علی جماعت اسلامی 20 ستمبر کو ہونے والی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں شریک کیوں نہیں ہوئی؟ اس کے باوجود کہ جماعت اسلامی کی پارلیمنٹ میں موجودگی محض رسمی اور ووٹ بنک بھی نہ ہونے کے برابر ہے یہ سوال پاکستان کی سیاست کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔ دراصل گذشتہ کم از کم دو دہائیوں سے جماعت […]

· 1 comment · کالم
سعودی عرب کے جلاوطن رہنماؤں نے اپوزیشن جماعت کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کے جلاوطن رہنماؤں نے اپوزیشن جماعت کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کے جلا وطن رہنماؤں اور حکومت کے ناقدین نے ملک میں سیاسی اصلاحات پر زور دینے کے لیے حزب اختلاف کی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اپوزيشن نے ملک میں پرامن تبدیلی کی بات کہی ہے۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے بدھ 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
 اسٹبلشمنٹ کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد پنجاب میں ہو گی

 اسٹبلشمنٹ کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد پنجاب میں ہو گی

ارشد بٹ آل پارٹیز کانفرنس میں میاں نواز شریف کے اسٹبلشمنٹ پر سوچے سمجھے اورنپے تلے وار نے  مزاحمتی سیاست کے سرخیل اور پختون قوم پرست راہنما ولی خان کی  ایک تاریخی پیشگوئی  یاد دلا دی۔ ولی خان مرحوم  نے کئی دہائیوں قبل پیش گوئی کی تھی کہ  پاکستان میں ریاستی استبداد اور آمرانہ قوتوں کے خلاف  فیصلہ کن جمہوری […]

· Comments are Disabled · کالم
تم کوئی تازہ سا رکھ لو اپنے پکوانوں کا نام

تم کوئی تازہ سا رکھ لو اپنے پکوانوں کا نام

منیر سامی اس تحریر کا محرک ، عزیز دوست وقار ریئس کا ایک فیس بک پیغام تھا۔ وقار رئیس ٹورونٹو کے شرق میں مقیم ہیں اور اک ممتاز سماجی شخصیت جانے جاتے ہیں۔ وہ شرق میں بیٹھے ایک عالمِ اشتہا میں فیس بک دوستوں سے مشورہ مانگ رہے تھے کہ وہ انہیں ایسے پاکستانی ریستورانوں کا نام بتائیں ، جہاں […]

· 2 comments · کالم
ایک ہزار ارب ڈالر سے زائد کی گلوبل منی لانڈرنگ کا انکشاف

ایک ہزار ارب ڈالر سے زائد کی گلوبل منی لانڈرنگ کا انکشاف

امریکی وزارت خزانہ کی خفیہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر فعال بہت سے بڑے بڑے بینک اپنی ناقص کارکردگی اور لاپروائی کے باعث عالمی سطح پر ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ میں شریک رہے ہیں۔ یہ پریشان کن انکشاف صحافیوں کے ایک انٹرنیشنل نیٹ ورک کی طرف سی کی گئی طویل چھان […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
سان فرانسسکو کی ایک رات سان فرانسسکو کا ایک دن

سان فرانسسکو کی ایک رات سان فرانسسکو کا ایک دن

حسن مجتبیٰ یہ ملک فری نہیں، اسے فری بنانا ہے۔ سان فرانسسکو کے مشہور و مصروف ترین چوک ’یونین سکوائر‘ کی ایک داخلی سیڑھی پر احتجاجی نوجوانوں نے ایک بڑا سا بینر سجا رکھا تھا۔’ کیا تم بش اور چینی سے نجات نہیں چاہتے؟‘ اور یہ امریکہ میں صرف سان فرانسسکو جیسے شہر میں ہی ہو سکتا ہے۔ دن بہت […]

· Comments are Disabled · کالم
کیا پاکستان میں عسکری اشرافیہ کی مرضی کے بغیر تبدیلی ممکن ہے؟

کیا پاکستان میں عسکری اشرافیہ کی مرضی کے بغیر تبدیلی ممکن ہے؟

لیاقت علی بیس20ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے کل جماعتی کانفرنس اور اس کے 26نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ پر بہت زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ کانفرنس سے ن لیگ کے رہنما میاں نواز شریف کی دوٹوک تقریر کو بھی بہت سراہا گیا ہے اور اس کو پاتھ بریکنگ قرار دیا جارہا ہے۔ جہاں تک […]

· 1 comment · کالم
سانحہ موٹروے: کیا صرف عابد اور شفقت ہی مجرم ہیں؟

سانحہ موٹروے: کیا صرف عابد اور شفقت ہی مجرم ہیں؟

رضوان عبدالرحمان عبداللہ عوامی سطح پر غم و غصے کی لہر ہی شاید وہ ’’حجت‘‘ ہے جو حکومت وقت کو ان حیوانوں کو کیفرکردار تک پہنچانے پر مجبور کررہی ہے، جنہوں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک ماں کو بچوں کے سامنے درندگی کا نشانہ بنایا۔ سانحے کا ایک ملزم شفقت گرفتار ہو چکا ہو جبکہ دوسرا ملزم عابد تادم […]

· Comments are Disabled · کالم
پہلا مارشل لا اور ہمارے بزرگ ادیب

پہلا مارشل لا اور ہمارے بزرگ ادیب

جاوید اختر بھٹی قدرت اللہ شہاب نے ایوبی آمریت کو مضبوط کرنے کے لئے ادیبوں اور شاعروں کی حمایت حاصل کی۔ ان ادیبوں اور شاعروں کو پہلی بار معلوم ہوا کہ ان کی بھی کوئی قیمت ہے۔ رائٹرز گلڈ کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ جنرل ایوب خان نے جب نام نہاد الیکشن کا ڈھونگ رچایا تو […]

· Comments are Disabled · ادب
پاکستان میں میڈیا کون کنٹرول کرتا ہے

پاکستان میں میڈیا کون کنٹرول کرتا ہے

شرافت رانا پاکستان میں دو طاقتیں یا گروہ ، اینکرز، ٹی وی چینلز اور اخبارات پر پر انویسٹمنٹ کرتی ہیں اور انہیں اپنے قابو میں رکھتی ہیں۔ پہلے نمبر پر قومی ادارہ ہے۔ دوسرے نمبر پر شریف خاندان ہے ۔ شریف خاندان آجکل چونکہ اس قدر طاقت میں نہیں ہے لہذا فی الوقت اسے نظر انداز کردیں۔ گزشتہ کم از […]

· Comments are Disabled · کالم
پاکستان کے پولیس سسٹم میں کیسے تبدیلی لائی جائے؟

پاکستان کے پولیس سسٹم میں کیسے تبدیلی لائی جائے؟

بیرسٹرحمیدباشانی پولیس میں سیاسی مداخلت عام ہوچکی ہے۔پنجاب پولیس میں ہونےوالےتبادلےاس بات کی علامت ہیں کہ پولیس کےمحکمےمیں کس قدرسیاسی مداخلت ہے، جس کے نتیجے میں عوا م کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔  موٹروے پرخاتون سے زیادتی کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ ہائی وے پرشہریوں کی حفاظت کا موثرنظام ہی موجود نہیں ہے۔ معصوم مسافروں کوسنگین جرائم کا سامنا […]

· Comments are Disabled · کالم
طالبان قبائلی علاقے میں ایک بار پھر صف بندی کررہےہیں

طالبان قبائلی علاقے میں ایک بار پھر صف بندی کررہےہیں

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور ان کے اتحادی جنگجو قبائلی علاقوں میں ایک بار پھر صف بندی کررہے ہیں اور یہ مسلح گروہ دوبارہ سرحدی علاقوں میں قدم جما سکتے ہیں۔ اس سال مارچ سے افغانستان میں موجود داعش اور القاعدہ سے منسلک پاکستانی طالبان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے کہ شاید وہاں جنگ […]

· Comments are Disabled · پاکستان
خدا جنرل قمر جاوید باجوہ کا سایہ پاکستانی قوم پر قائم کررکھے

خدا جنرل قمر جاوید باجوہ کا سایہ پاکستانی قوم پر قائم کررکھے

شرافت رانا دنیا کے ہر شعبہ میں تاریخ میں بڑے بڑے کردار پیدا ہوئے ہیں۔ بہت بڑے بڑے جرنیل بھی دنیا بھر کی افواج میں پیدا ہوئے ۔ مگر پاکستان میں جو قیادت اور خصوصی طور پر فوجی قیادت اللہ پاک کی دین سے پیدا ہوئی اس کا نہ پوری دنیا کی تاریخ میں جوڑ ہے نہ موازنہ ۔ جنرل […]

· 1 comment · کالم