سعودی عرب نے پاکستان کو دی گئی چودہ سو سال کی ادھار تاریخ واپس مانگ لی

ریاض/اسلام آباد: حکومت پاکستان نے سعودی عرب کی طرف سے دیئے گئے تین بلین ڈالر قرضے کی دوسری قسط ، ایک بلین ڈالر کی ادائیگی کردی ہے۔

سفارتی حلقوں نے ، دی ڈیپنڈنٹ کے نامہ نگار کو بتایا ہے کہ اب سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب سے جو چودہ سو سال کی تاریخ ادھار لی تھی وہ بھی واپس کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ، پاکستان کو کہا گیا ہے کہ عرب ممالک خاص کر سعودی عرب نےاپنی جو تاریخ پاکستان کو بطور قرضہ دی تھی وہ بھی جلد واپس کی جائے۔ جبکہ پاکستانی حکام  نے اس خبر سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

تاہم ایک سینئر پاکستانی افسر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کی موجودہ اور پچھلی حکومتوں کا اس بات پر اتفاق رائے ہے، پاکستان کو عربوں کی تاریخ بطور قرضہ نہیں بلکہ گرانٹ کے طور پر دی گئی تھی”۔

 اور اب ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ہم یہ تاریخ واپس کردیں۔ اب یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جس ملک کی کوئی تاریخ ہی نہ ہو اب وہ اپنی تاریخ کیسے بنائے”۔سینئر پاکستانی افسر نے پریشانی کے عالم میں کہا

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے ریاض کی طرف سے تاریخ ، کلچر اور نظریات واپس کرنے کا مطالبہ حیران کن ہے کیونکہ سعودی عرب پچھلی کئی دہائیوں سے یہ سب کچھ دوسرے ممالک کو برآمد کررہا تھا۔ اور پاکستان نے عرب شناخت اورتاریخ کے بدلے سعودی عرب کو بھی بہت فائدہ پہنچایا ہے۔تاہم اب اسلام آباد کو اپنے ارد گرد نظر دوڑا نی چاہیے کہ عربوں کی تاریخ کو واپس کرنے کے لیے کس سے تاریخ ادھار لی جائے۔ اورحکام کا کہنا ہے کہ اس قرضے کی ادائیگی بھی تین قسطوں میں کر دی جائے گی۔

سنئیر پاکستانی افسر نے بتایا کہ”1400 سال کی تاریخ میں پہلے 300 سال اور آخری 100سال زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور اہم امید کررہے ہیں کہ درمیان کے ایک1000 سال کو جلد سے جلد ادا کردیا جائے”۔

خدا کا شکر ہے کہ اس سلسلے میں ترکی ہماری مدد کر رہا ہے اور اس نے فوری طور پر ہمیں 700 سال کی تاریخ دے دی ہے اور امید کرتے ہیں کہ بقایا 700 سال کی بھی دے دے گا۔اور ہم سعودی عرب کا قرضہ واپس کردیں گے۔

وزرات خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے تصدیق کی اس سلسلے میں کام شروع ہو گیا ہے تاکہ جلد ہی دوسرے ملکوں سے ان کےتاریخ اور کلچر کو حاصل کیا جائے جبکہ مقامی طور پر بھی تاریخ تیار کرنے کے کچھ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

بشکریہ

https://www.pakistantoday.com.pk/2020/12/18/saudi-arabia-asks-pakistan-to-return-1400-years-of-borrowed-history/?fbclid=IwAR0Bsu4qoCNIQoGOymZU7YoT6ckXeMaaiLwz_HwNyOt_ZpIfvrbyUoZVROU

Comments are closed.