کیا جنرل باجوہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ امن چاہتے تھے؟

عائشہ صدیقہ

ٹریبیون میں ائیر وائس مارشل شہزاد چوہدری (ر) کا تازہ مضمون یقیناً آپ کی توجہ حاصل کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے پسندیدہ فوجی افسر سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی تھی کہ وہ پاکستان اور بھارت کے سماجی و اقتصادی تفاوت کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے اور یہ دلیل دیں گے کہ بھارت ایک بڑا پڑوسی اور ایک علاقائی طاقت کا حامل اور عالمی اداکار ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں دبئی میں العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے اور وہ بھارت کے ساتھ امن قائم کرنا چاہتا ہے۔

سن1990 کی دہائی سے پاکستان کا مزاج بدل گیا ہے۔ ہندوستان اہم ہے، پنجاب اور کراچی کے تاجروں اور کاروباری شعبے کو تنازعات یا کشمیر کے مسئلے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسی طرح کے خیالات نوجوانوں میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ میں نے حال ہی میں پشاور میں طلباء سے بات کی جنہوں نے کہا کہ بھارت سے لڑنا اب ان کے لیے اہم نہیں رہا۔ شہزاد چوہدری کے مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے میں نے ایک دوست سے پوچھا کہ کیا میں ایسی تحریر کو نظر انداز کر سکتی ہوں؟ انہوں نے کہا: “نہیں، آپ نہیں، لیکن ریٹائرڈ ایئر مارشل کا مضمون تبدیلی کی علامت ہو سکتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ آیا اس تبدیلی کو محض اخباری مضمون سے ہٹ کر قبول کیا جائے یا نہ کیا جائے اور ایسا ماحول بنایا جائے جہاں نئی سوچ کو بلا تعطل نافذ کیا جائے اور دوسرے بھی اس کا اظہار کر سکیں اور غدار کا لیبل لگائے بغیر چھپ جائیں۔

کچھ عرصہ قبل، پاکستان کے دو دیگر ممتاز صحافیوں، جاوید چوہدری اور حامد میر نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر اپنے متعلقہ مضامین میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاک بھارت امن کا معمہ حل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، عمران خان کے دور میں دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کو تقریباً 20 سال منجمد کرنے اور دو طرفہ تجارت شروع کرنے کے لیے تیار تھے ۔ یاد رہے کہ ماضی میں جنرل پرویز مشرف نے بھی ملک کو امن کے دہانے پر لے جانے کی کوشش کی تھی لیکن اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔اسی طرح سابق ہندوستانی وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ بھی پاکستان کے ساتھ امن قائم کرنے میں ناکام رہے۔ لیکن جو چیز اس سے ظاہر ہوتی ہے وہ پاکستان کے اعلیٰ ترین کھلاڑیوں، سول اور ملٹری دونوں کی، فیصلہ کن طور پر امن قائم کرنے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکامی ہے۔

سوال یہ کہ اتنی کوششوں کے باوجود اتفاق رائے کیوں نہیں ہوتا؟

سنہ1999 کے لاہور اعلامیہ سے شروع ہو کر، دونوں ممالک میں  ، 2004 اور 2007، 2010 اور 2015، 2020 اور 2021 کے درمیان تین ایسے ہی تاریخی لمحات آئے جب امن کا امکان نظر آتا تھا۔tin 

سابق وزیر اعظم نواز شریف دو بار فوج کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ اور جنرل پرویز مشرف اور جنرل باجوہ کا بھی ایسا ہی انجام ہوا لگتا ہے۔ اگرچہ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے اپنی یادداشت میں دعویٰ کیا ہے کہ جنرل مشرف اپنے چار نکاتی فارمولے پر جرنیلوں کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے لیکن شاید وہ غلط فہمی کا شکار تھے۔ پرویز مشرف کی رخصتی کے بعد مجھے سابق سفیر ریاض کھوکھر نے بتایا ایک بار جنرل اشفاق پرویز کیانی ( جو بعد میں آرمی چیف بنے )نے مجھے جی ایچ کیو میں ایک تقریب سے خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔ کھوکھر نے مجھ پر انکشاف کیا کہ سامعین میں بیٹھے تھری سٹار جرنیلوں کی بڑی تعداد نے ان سے کہا کہ وہ مشرف سے مکمل اتفاق نہیں کرتے۔

اگر ہم ٹائمز آف انڈیا میں حامد میر کے مضمون کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ جنرل باجوہ بھی بھارت سے دوستی کے حامی تھےکہ جب انہوں نے اپریل 2022 میں اسلام آباد سیکیورٹی کانفرنس میں اپنی مشہور تقریر کی کہ پاکستان امن کے لیے تیار ہے۔ مجھے یاد ہے کہ سول سوسائٹی کے کچھ ارکان، جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے، انہوں نے مجھے 2021 کے اوائل میں بتایا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان اپنے اپنے کشمیر کے علاقوں کو برقرار رکھنے اور تنازعات سے دور ہونے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن پھر عمران خان کی کابینہ کے ارکان ، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، اور دیگر ڈیپ اسٹیٹکے ساتھ روابط کے لیے جانے جانے والوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بھارت سے سستی اشیا منگوانے کے فیصلے کی اعلانیہ مذمت کردی تھی۔ ظاہر ہے دونوں گروہ جی ایچ کیو کے زیر اثر ہی اپنا اپنا راگ الاپ رہے تھے۔

اس کے بعد جو کچھ ہوا اس سے شاید اسٹیبلشمنٹ کے اندر تقسیم کی نشاندہی ہوتی ہے جو کہ باجوہ فیض حمید کی کشمکش نہیں ہے۔ درحقیقت، فوج اور آئی ایس آئی کے سربراہ مل کر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ خفیہ طور پر بات چیت کر رہے تھے، اس عمل میں برطانوی اور فرانسیسی سفارت کاروں اوریا انٹیلی جنس کے لوگوں نے مدد کی۔ اس وقت اسٹیبلشمنٹ میں دو طرح کی تقسیم ہو سکتی تھی۔ ایک، باجوہ اور فیض کے درمیان جو شاید گہرا ہو گیا ہے۔ دوسرے، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اندر ایک زیادہ نازک خلاء جس میں کئی اداکار شامل ہیں، اس کے علاوہ دو اعلیٰ ترین جرنیلوں نے خان کو بتایا کہ امن معاہدے کی سیاسی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔

پاکستان کے نقطہ نظر سے، اہم مسئلہ فیصلہ سازی میں ہے اور یہاں تک کہ مضبوط کھلاڑیوں کی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکامی ۔ کیا امن ہونا چاہیے، اور ممکنہ معاہدے کی حد کیا ہے؟ کلیدی کھلاڑی اکثر تفصیلات پر کام کیے بغیر یا دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیے بغیر علاقائی امن کا تصور کرتے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو متبادل نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ ریاست پاکستان اکثر متبادل نقطہ نظر کو بس سے نیچے پھینک د یتی ہے لیکن بات چیت نہیں کرتی۔

کشمیر حکومت کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 2020 اور 2021 میں ان کے ساتھ ہونے والی واحد بات چیت گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کے متعلق تھی جو کہ مقامی لوگوں کا اہم مطالبہ اور چین کی خواہش بھی تھی۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی بھی اس خیال کے ساتھ موجود تھی۔ یہ ایک نازک مسئلہ تھا کیونکہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر بھی ایک صوبہ بن سکتا ہے۔ واضح طور پر، آئی ایس آئی کے اس خیال سے اتفاق کرنے کے باوجود، یہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ابتدائی اندرونی اختلاف کی وجہ سے ختم ہوا جس میں اس میں میرٹ نظر نہیں آ تا تھا۔ اس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ لیکن تب تک یہ پہل ختم ہو چکی تھی، اور ناقدین نے اسے بھارت کے خلاف ہارنے کے طور پر پیش کیا۔

بھارت کے ساتھ امن پر اتفاق رائے اس وقت تک ناممکن رہے گا جب تک کہ مطلوبہ عمل کو اتفاق رائے سے آگے نہیں بڑھایا جاتا۔ یہ ایک غلطی ہے جو سویلین اور فوجی رہنما دونوں کرتے ہیں۔ ریاست کے مرکز میں ایک بڑی سول ملٹری اور نظریاتی تقسیم ہے۔

نواز شریف نے دو بار پیراڈائم شفٹ لانے کے لیے کام کیا تھا ۔پہلا، جب انھوں نے لاہور ڈیکلریشن پر دستخط کیے، اور دوسرا، جب انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا لاہور میں استقبال کیا۔ 2015 میں، جب مودی نے کابل سے لاہور کے لیے اڑان بھری تو پاکستانی فوج کے جرنیل بھارت کے ساتھ ہچکچاتے ہوئے تجارتی تعلقات کے خیال پر غور کر رہے تھے۔ دہلی کے ساتھ اقتصادی تعلقات مشرف کے دور سے جاری موضوع تھے اور آہستہ آہستہ کیانی نے اس کی پیروی کی۔ 2010 اور 2015 کے درمیان، فوج اور حکومت میں موجود آئی ایس آئی کے معاون شہریوں نے اس خیال کا جائزہ لینے کے لیے بہت سے چھوٹے واقعات اور مباحثے منعقد کیے۔ جرنیلوں نے مذاکرات کی اجازت دی لیکن انتظار اور دیکھو کے موڈ میں تھے۔ کیانی نے شریف حکومت کو تجارت کے بارے میں سوچنے کی اجازت دی لیکن اس وقت کے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے مجھے بتایا کہ حکومت کو اتنی جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ مودی کے دورے نے تمام کیے کرائے پر پانی پھیر دیا۔

مذاکرات میں شامل کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی مودی سے اکیلے ملاقات، اور اسٹیبلشمنٹ کو مکمل طور پر باہر رکھنے سے اتفاق رائے کے عمل کو توڑ دیا۔ نواز شریف نے مودی کے ساتھ اور بعد میں بھارتی بزنس مین لکشمی متل کے ساتھ نجی بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ کشمیر کے بارے میں پاکستانی فوج کے سخت موقف کے باوجود اگر فوج کو اعتماد میں لیا جاتا تو فوج کو اپنی پوزیشن تبدیل کرنے پر قائل کیا جا سکتا تھا۔

کسی کو یہ بھی یقین نہیں ہے کہ جنرل باجوہ تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام درج کروانے کی محض خواہش سے ہٹ کر تبدیلی لانا چاہتے تھے۔ جب کہ شہزاد چوہدری کا حالیہ مضمون مودی کی تعریفوں پر مبنی ہے شاید ممکنہ طور پر اس کا مقصد سرحد کے اس پار دلوں کو پگھلانا ہے ۔ جنرل باجوہ کے آئی ایس پی آر نے مودی کے امیج کو گجرات کے قصائیکے طور پر بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔ 2022 کی ویب سیریز سیوک: دی کنفیشنز، جسے آئی ایس پی آر کے تعاون سے ایک نجی کمپنی نے بنایا ہے، تاریخ اور سیاست میں ایک سبق کی طرح ہے ۔ اداکار بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے قتل کے اعداد و شمار کو دھندلا کر رہے ہیں اور ہندوتوا کے کردار کو واضح کر رہے ہیں اور عمران حکومت بھی اسی موضوع پر باتی کرتی تھی ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ وہ ڈرامہ ہے جسے باجوہ نے ریٹائرمنٹ سے قبل ریلیز کرنے پر اصرار کیا تھا۔

یہ سب اس الجھن کی نشاندہی کرتا ہے کہ جنرل باجوہ پاکستان کی طاقتور اشرافیہ اور اس کے پروردہ دانشوروں کو کس طرح قائل کریں گے ۔جنہوں نے حال ہی میں کراچی میں بین الاقوامی امور پر منعقدہ ایک کانفرنس میں، دو طرفہ بات چیت کے ذریعے تنازعہ کو منجمد کرنے کے لیے،کشمیر کے خیال کو فروغ دیا تھا ۔ یہ نشانیاں ہیں کہ مروجہ عمل بھارت کے ساتھ امن کی بجائے دشمنی میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

ہم ایک ایسی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں جس میں ایک ہاتھ نہیں جانتا کہ دوسرا کیا کر رہا ہے ۔ پاکستان منقسم کیمپوں میں گھرا ہوا ہے جو ضروری نہیں کہ ایک دوسرے سے متفق ہوں اور افراد ایک ہی وقت میں کئی فریق ہوں۔ اگر شہباز شریف اور جرنیل آگے بڑھنے کے خواہشمند ہیں تو وہ سب سے پہلے گھر بیٹھے عمل کروا لیں تاکہ آئندہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بشکریہ: دی پرنٹ

The Print

Comments are closed.