ۤآرمی چیف کو دورے کی دعوت نہیں دی گئی: پنٹا گون

وائس آف امریکہ

COAS-Raheel-Sharif

پنٹاگون کے ایک اہلکار نے وائس آف امریکہکو بتایا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ اپنی خواہش پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران امریکی حکام جنرل راحیل شریف سے ان کی درخواست پر ملاقاتیں کریں گے۔

امریکی محکمہء دفاع کے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اپنی خواہش پر امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور پینٹاگون کے عہدیدار جنرل راحیل سے ان کی درخواست پر ملاقات کریں گے۔

پینٹاگونکے ایک اہلکار نے وائس آف امریکہکو بتایا ہے کہہم واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر جنرل راحیل شریف کی امریکی حکام کے ساتھ موزوں ملاقاتیں طے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

اہلکار نے بتایا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کو دفاعی تعاون سے متعلق ان معاملات پر گفتگو کرنے کا موقع ملے گا جن پر امریکی حکام پاکستان سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف 16 سے 19 نومبر تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ تاحال ان کے اس دورے کی مصروفیات طے نہیں پائی ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ اپنے امریکی ہم منصب جنرل مارک اے مائلی اور امریکی چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ سمیت امریکی انتظامیہ کے اہم اہلکاروں سے ملیں گے۔

One Comment