انڈیا افغانستان میں امریکی ائیر فورس کی مدد کر ے گا

امریکی وزارت دفاع، پینٹا گون، کی ترجمان نے کہا ہے کہ انڈیا نے افغانستان میں امریکی ایوی ایشن کی دیکھ بھال کے لیے اپنے تعاون کا اظہار کر دیا ہے۔ پینٹا گون نے افغانستان میں بھارت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف بھی ہے۔

پینٹا گون کی ترجمان ، ڈنا وائٹ نے کہا کہ انڈیا علاقائی امن کو قائم رکھنے اور ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کرنے والا ملک ہے ۔ اس نے افغانستان کے ترقیاتی منصوبوں میں مزید مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انڈیا نے امریکی ائیر فورس کی مینٹینس میں بھی مدد کرنے کا اظہار کیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت حوصلہ افزا ہےاور افغانستان کی ترقی کے لیے علاقائی سوچ بہت اہم ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں کہا سیکرٹری ڈیفنس جم میٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھی بہت سے مواقع ہیں کہ وہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر کرےاور یہ پاکستان کے فائدے کے لیے ہی ہے۔

یہ ایک شاندار موقع ہے اور ہم پاکستان کو خوش آمدید کہیں گے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائے۔ ڈنا ؤائٹ نے کہا۔

تجزیہ کار افغانستان میں بھارت کی طرف سے امریکی ایوی ایشن کی دیکھ بھال کرنے کے منصوبے کو بھارت کی ایک اور سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت نے افغانستان میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔بھارت نے افغانستان اور وسطی ایشیائی ملکوں کی منڈیوں تک رسائی کے لیے چاہ بہار کی بندرگاہ پر بھی بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ بھارت نے افغانستان سے سٹرٹیجک معاہدے بھی کیے ہیں جس کے تحت افغان فوج کی تربیت اور اسے ہتھیاروں کی فراہمی بھی کی جارہی ہے۔

Indian Express/News Desk

2 Comments