Archive for January, 2020

چین: معیشت کی شرح نمو میں ریکارڈ کمی

چین: معیشت کی شرح نمو میں ریکارڈ کمی

سال 2019 میں چینی معیشت کی شرح نمو حکومتی تخمینوں کے مطابق ہی رہی تاہم یہ گزشتہ تین عشروں میں یہ کم ترین ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ اس گراوٹ کی بنیادی وجہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ2019 میں مجموعی طور پر چینی معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ ایک فیصد ہی رہی، […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
اب لہور ختم ہو چکا ہے

اب لہور ختم ہو چکا ہے

لیاقت علی جنہیں لہور نئیں ویکھیا اوہ جمیا ای نئیں، لہور لہور اے ایدھے جہیا نئیں کوئی ہور، لہور زندہ دلاں دا شہر۔یہ اور اس طرح کے محاورے، آکھان تے گللاں باتاں لہور کے بارے میں زبان زد عام ہیں۔ بلاشبہ لاہورکا شمارموجودہ پاکستان کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے اور اس کی شاندار اور قابل فخرسماجی،سیاسیی اورثقافتی تاریخ […]

· Comments are Disabled · بلاگ
میرے  بچو

میرے  بچو

حبیب  شیخ میرے بچو!  میرے پیارے بچو!  تم میرے دشمن کیوں بن گئے ہو؟ میں اب بھی تم سے اسی طرح پیار کرتی ہوں اس دن کی طرح جب تم اس دنیا میں آئے تھے۔  تم غیر موجود سے موجود ہو گئے۔  تمہیں ایک توانا جسم چاہيے تھا  میں نے تمہیں وہ عطا کر دیا۔  تمہاری ہر طرح کی ضرورت […]

· Comments are Disabled · بلاگ
آصف زرداری اور روف کلاسرا کی گفتگو

آصف زرداری اور روف کلاسرا کی گفتگو

شرافت رانا کے قلم سے سوشل میڈیا پر موجود پی پی پی کے اکثر ایکٹیوسٹس عمومی مڈل کلاس کی طرح پرنٹ اور ٹیلی میڈیا کےجارحانہ پروپیگنڈا کے زیر اثر اپنی ترجیحات متعین کرتے ہیں۔ اور پی پی پی کی قیادت سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پرنٹ اور ٹیلی میڈیا پر بیٹھے ہوئے منشیوں کی ترجیحات اور خواہشات کے مطابق […]

· Comments are Disabled · کالم
نون لیگ کا جناتی سائز کا یوٹرن

نون لیگ کا جناتی سائز کا یوٹرن

ڈی اصغر آج کل توجیحات کا ایک مینابازار سا لگا ہے۔  جو توجیح تھوک کے حساب سے بیچی جارہی ہے وہ ہے کہ “دیکھیں جی سیاستدان کا اولین  ہدف حصول اقتدار ہوتا ہے، اس کے لئے اسے کئی سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔” اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ یہ قول دراصل ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے قائدین […]

· Comments are Disabled · کالم
امریکہ اور چین کےدرمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

امریکہ اور چین کےدرمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

  امریکہ اور چین کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ وقتی طور پر تھم گئی ہے۔ یہ معاہدہ دو مرحلوں میں مکمل ہو گا ۔ اس معاہدے کی بے شمار شقیں ہیں لیکن اہم شق کاپی رائٹس اور انٹلیلچوئل پراپرٹی رائٹس ہے۔امریکی حکومت کے مطابق چین کی جانب سے گذشتہ […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
نیا پاکستان اور کارخانو مارکیٹ

نیا پاکستان اور کارخانو مارکیٹ

طارق احمدمرزا  پاکستانی سیاسی منظرنامہ  مچھلی مارکیٹ تو کب  سے بنا ہو اتھا  ہی،گزشتہ چند ماہ سے  ” کارخانو مارکیٹ ” بھی بن چکا  ہے۔  جو احباب   شاپنگ کے لئے پشاور آتے جاتے رہتے ہیں  ان کے لئے تو  کارخانو مارکیٹ کا نام  کسی تعارف کا محتاج نہیں  لیکن   ان  قارئین  کے ازدیاد علم کی خاطر جو اس  مارکیٹ  کے […]

· Comments are Disabled · کالم
امریکہ اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔

امریکہ اچھا نہیں لگتا۔۔۔۔

تنویر زمان خان۔ لندن میں ابھی گذشتہ پندرہ بیس روز امریکہ میں گزار کر آیا ہوں۔ ایسا کم ہوتا ہے کہ امریکہ جانے کا دل چاہے۔ بس عزیز و اقارب کی خوشی غمی میں شریک ہونا ضروری ہوتا ہےکیونکہ یہ دنیا داری کا تقاضہ ہے ویسے تو عالمی سامراجیت اور غنڈہ گردی دیکھتے دیکھتے دل اتنا کھٹا ہو چکا ہے […]

· 1 comment · کالم
بغداد: شہر امن، شہرلہو

بغداد: شہر امن، شہرلہو

بیرسٹرحمید باشانی بغداد ایک بارپھرجب خبروں میں آِیا تو میں نےسوچا کہ اب یہ کتاب پڑھ ہی لینی چاہیے۔  “بغداد: شہرامن، شہر لہو” نامی یہ کتاب کافی عرصے سے میں نےخریدرکھی تھی۔  مگرمجھےدوسری کتابوں اوردیگرمشاغل سےفرصت نہیں مل رہی تھی کہ اس کا مطالعہ کرسکوں۔  حالانکہ میں نے سن رکھا تھا کہ یہ ایک عمدہ کتاب ہے، جس میں بغداد […]

· Comments are Disabled · کالم
جائیں تو جائیں کہاں  

جائیں تو جائیں کہاں  

شہزاد عرفان سیاسی جماعتوں کی ناکام حکمت عملی مفاہمت کی سیاست اور مایوس کارکردگی سے پہلے عوام میں ووٹر اپنی پارٹی چھوڑ جاتا تھا مگر جب سے پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں نے فوجی آمریت کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے انھیں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کا آئینی راستہ دیا ہے  اب سیاسی جماعتوں سے اسکے اپنے پرانے کارکن مایوس […]

· 1 comment · بلاگ
مارشلائی جمہوریت

مارشلائی جمہوریت

ارشد بٹ مارشلائی جمہوریت کی پیداوار معذور پارلیمنٹ، مقتدرہ کے پروردہ سیاسی گماشتوں، مفادات کے طابع سیاستدانوں اور سیاسی پارٹیوں سے اصول پرستی اور جمہوری بالادستی کے لئے ڈٹ جانے کی توقع کیسے کی جا سکتی جائے۔ مقتدر سیاسی پارٹی اور منتظر اقتدرا سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی اراکین آرمی ایکٹ میں ترمیم کے لئے پارلیمانی پریڈ لائن میں سیلوٹ مارتے […]

· 1 comment · کالم
امریکی مہم جوئی کی وجہ سے مسافر طیارہ تباہ ہوا۔ جواد ظریف

امریکی مہم جوئی کی وجہ سے مسافر طیارہ تباہ ہوا۔ جواد ظریف

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے ایک فوجی بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’انسانی غلطی‘ کے سبب یوکرائن کا مسافر طیارہ غلطی فہمی میں مار گرایا گیا۔ یوکرائنی مسافر بردار طیارہ بدھ آٹھ جنوری کو تہران کے ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گِر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس پر سوار […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
کیا پاکستان میں بھی جواہر لعل یونیورسٹی کی طرز پر کوئی ادارہ ہے؟

کیا پاکستان میں بھی جواہر لعل یونیورسٹی کی طرز پر کوئی ادارہ ہے؟

لیاقت علی جواہرلعل یونیورسٹی دہلی 1969میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایکٹ کی بدولت قائم ہوئی تھی۔ اس یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی 1964 میں وفات کے بعد کیا گیا تھا۔ یہ یونیورسٹی جواہرلعل نہرو کے سیاسی نظریات ،سیکولرازم،سیاسی،سماجی اورثقافتی تنوع کے پس منظرمیں قائم کی گئی تھی۔ اس یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلرجی […]

· Comments are Disabled · کالم
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

پاکستان: بچے اور خواتین مزدور جدید غلامی کی مثال

پاکستان میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 12 لاکھ مزدوروں کو بے روزگار کردیا گیا ہے۔ پاکستانی روپے میں تاریخی گراوٹ کی وجہ سے اصل اجرت میں 40 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن “ایچ بی ڈبلیو ڈبلیو ایف” نے اپنے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر حال ہی میں ایک اجلاس میں اس امر […]

· Comments are Disabled · پاکستان
Pakistani Army must stop using terror groups as instruments of foreign policy

Pakistani Army must stop using terror groups as instruments of foreign policy

Pakistani Army must stop using terror groups as instruments of foreign policy: Pakistani dissidents Under the banner of South Asians Against Terrorism & For Human Rights (SAATH) Forum, the group that includes Pakistan’s former envoy to the US Hussain Haqqani, said the security agencies must close “torture cells and black sites”, known as internment centres. A group of dissident Pakistanis […]

· Comments are Disabled · News & Views
ایرانی عوام کو مذہبی چورن پر زندہ رکھا جارہا ہے

ایرانی عوام کو مذہبی چورن پر زندہ رکھا جارہا ہے

لیاقت علی سعودی عرب کی بادشاہت کو قائم ہوئے کم و بیش سوسال ہونے کو آئے ہیں۔ اپنے قیام کے روزاول ہی سے سعودی بادشاہت برطانیہ اور بعد ازاں امریکہ کی مدد اور سرپرستی کی محتاج رہی ہے اور آج تک ہے۔ تیل کی دریافت کے بعد سعودی بادشاہت نے مشرق وسطی میں بادشاہتوں کی حفاطت اور دنیا کے دوسرے […]

· 1 comment · کالم
مورمن کی کتاب کا تنقیدی جائزہ

مورمن کی کتاب کا تنقیدی جائزہ

زبیر حسین کیا مورمن کی کتاب وحی یا الہام ہے؟ مورمن کی کتاب کی اشاعت کے فورا” بعد ناقدین نے اس کتاب کے آسمانی یا الہامی ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار شروع کر دیا۔ ناول نگار سولمن (سلیمان) سپالڈنگ کی بیوہ، بھائی، دوستوں، اور پڑوسیوں کو مورمن کی کتاب اور سپالڈنگ کے غیر مطبوعہ ناول میں مماثلت نظر […]

· Comments are Disabled · تاریخ
پارلیمانی طرز جمہوریت اور سول سپریمیسی کے انقلابی

پارلیمانی طرز جمہوریت اور سول سپریمیسی کے انقلابی

قانون فہم شہید بھٹو نے 1967 میں پاکستان پیپلز پارٹی بنائی۔ملک کے ٹوٹنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو 71 میں اقتدار میں آنے کا موقع ملا۔ سب سے پہلا کام جو پی پی پی حکومت یا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ذمہ لگایا گیا وہ ملک کا آئین بنانا تھا ۔ بھٹو کا دوسرا مدمقابل مجیب الرحمٰن تھا جو […]

· Comments are Disabled · کالم
امریکہ اور ایران: اب کیا ہوگا؟

امریکہ اور ایران: اب کیا ہوگا؟

ڈی اصغر سال نو کے غالبا دوسرے روز ہی مشرق وسطی سے ایک پریشان کن خبر نے سب کو چونکا دیا۔ عراق میں ایک میزائیل کے حملے میں عراقی جرنیل مہندس اور ان کے ہم عصر ایرانی جرنیل قاسم سلیمانی، اس میں جاں بحق ہوئے۔امریکہ سرکار کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی ذمے داری قبول کی اور اس بات […]

· Comments are Disabled · کالم
۔۔۔ اور جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن مل گئی

۔۔۔ اور جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن مل گئی

پاکستان کے ایوان زیریں میں آج منگل سات جنوری کو منظور کردہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں فوج، ایئرفورس اور نیوی کے سربراہوں کی زیادہ سے زیادہ عمر 64 برس مقرر کر دی گئی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد اب  صدر […]

· Comments are Disabled · پاکستان