Archive for May, 2021

کیا ماحولیاتی مسئلہ جادو کی چھڑی سے حل ہو سکتا ہے؟

کیا ماحولیاتی مسئلہ جادو کی چھڑی سے حل ہو سکتا ہے؟

بیرسٹر حمید باشانی ماحولیاتی انصاف کیا ہے ؟ ماحولیاتی انصاف کے لیے دنیا میں کیا جدو جہد ہو رہی ہے ؟  اور پاکستان ماحولیاتی جسٹس کے باب میں کہاں کھڑا ہے ؟ یہ وہ موضوعات ہیں، جن پر پاکستان میں بہت زیادہ لکھا یا بولا نہیں جاتا ۔ حالاں کہ اس وقت ماحولیات اور ماحولیاتی انصاف دنیا کے بیشتر ممالک میں […]

· Comments are Disabled · کالم
“جدیدیت اور نوآبادیات” ایک جائزہ

“جدیدیت اور نوآبادیات” ایک جائزہ

مہر جان ‎ ‎اکثر میں اس بات پہ حیران رہا کہ آخر سقراط نے ایسا کیوں کہا کہ “میں جتنے بھی بڑے نامی گرامی دانشوروں سے ملا، وہ اتنے ہی بڑےاحمق نکلے “ اس بات میں کیا ایسی گہری بات کی گئی ہے جو میرے سر سے گذر گئی۔ سقراط آخر ان دانشوروں سے چاہتا کیا تھا ، اکثریت کی […]

· Comments are Disabled · علم و آگہی
کوئی ہمسایہ ملک امریکا کو فوجی اڈے دینے کی غلطی نہ کرے: طالبان

کوئی ہمسایہ ملک امریکا کو فوجی اڈے دینے کی غلطی نہ کرے: طالبان

افغان طالبان نے ہمسایہ ملکوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے افغانستان سے واپسی کے بعد اسے اپنی زمین پر فوجی اڈے بنانے کی اجازت دینے کی ‘ تاریخی غلطی‘ نہ کریں۔ افغانستان سے امریکی افواج کی واپسی شروع ہوجانے اور گیارہ ستمبر تک انخلاء مکمل کر لینے کے صدر جو بائیڈن کے اعلان کے بعد ایسی قیاس […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
سندھ میں ڈاکو راج کی کہانی ۔ قسط دوم

سندھ میں ڈاکو راج کی کہانی ۔ قسط دوم

حسن مجتبیٰ ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کے انہی دنوں میں اسی کندھ کوٹ کے قریب ایک ڈاکو وزیر نامی تھا جس نے پولیس انسپکٹر غلام مصطفی شیخ کو ہلاک کیا تھا۔ اسی مقتول انسپکٹر کے بیٹے نثار احمد شیخ کو حکومت نے اے ایس آئی بھرتی کیا جو حالیہ دنوں تک ایس پی کی رینک تک پہنچا۔ امر جلیل […]

· Comments are Disabled · کالم
سندھ میں ڈاکو راج کی کہانی۔ قسط اول

سندھ میں ڈاکو راج کی کہانی۔ قسط اول

حسن مجتبیٰ ویسے تو سندھ کی تاریخ میں ڈاکو کلہوڑا دور سے بھی پہلے کے ہیں۔ سندھ کی عربوں کے ہاتھوں نام نہاد فتح کے پیچھے بھی غلط طور پر کہانی سندھی قزاق ڈاکوؤں کے ہاتھوں عرب تجارتی فیملی کے لوٹے جانے خاص طور “عورت کی فریاد” کی کہانی گھڑی گئی تھی۔ شاید سولہویں صدی سندھ میں سیہون کے پاس […]

· Comments are Disabled · کالم
کیا پاکستان میں برابری کی بنیاد پر سماج کی تشکیل ہو سکتی ہے؟

کیا پاکستان میں برابری کی بنیاد پر سماج کی تشکیل ہو سکتی ہے؟

بیرسٹرحمید باشانی حال ہی میں پاکستان کی اعلیٰ عدالت کے ایک جج نےفرمایا ہے کہ پاکستان میں سب سےبڑا مسئلہ عدم مساوات ہے۔یہ اہم اعتراف ہے، مگر اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔عدم مساوات پاکستان کے ہر شعبہ زندگی میں موجود ہے۔ یہ عدم مساوات پاکستان کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں واضح نظر آتی ہے، اور اپنی موجودگی […]

· Comments are Disabled · کالم
سر ظفراللہ خان نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ کیسے پیش کیا

سر ظفراللہ خان نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا مقدمہ کیسے پیش کیا

سب سے اہم مسئلہ جو اس اجلاس میں زیر بحث آیا وہ قضیہ فلسطین تھا۔ پہلے یہ ذکر ہوچکا ہے کہ اقوام متحدہ کے فلسطین کمیشن نے فلسطین کی تقسیم کی سفارش کی تھی۔ یہ رپورٹ 1947 کے اجلاس میں زیر بحث آئی اور اس پر اسمبلی کی اول کمیٹی میں بحث ہوئی۔ کمیٹی کے صدر آسٹریلیا کے وزیر خارجہ […]

· Comments are Disabled · تاریخ
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

گیارہ دنوں تک شدید لڑائی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا عالمی رہنماؤں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید پیش رفت کے لیے یہ ایک حقیقی موقع ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے 20 مئی جمعرات کی دیر رات کو غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کیا۔ ایک سینئر […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
بلوچ طالب علم اب اپنے گھر نہیں جا سکتا

بلوچ طالب علم اب اپنے گھر نہیں جا سکتا

کراچی یونیورسٹی کا طالب علم حیات بلوچ جسے پاکستان آرمی نے اس کے والدین کے سامنے گولی مارد ی تھی حبیب کریم  میں جب بھی مجبوراً اسلام آباد سے گھر آتا ہوں تو اس کی واحد اہم وجہ یہی ہوتی ہے کہ گھر میں ایک ماں اپنی پلکیں بچھائے انتظار کر رہی ہوتی ہے۔ اب گھر نہ آؤ تو کرب […]

· Comments are Disabled · کالم
بوائز بس بوائز ہیں۔۔۔

بوائز بس بوائز ہیں۔۔۔

حسن مجتبیٰ کراچی کے مرکزی و مصروف علاقے کے وسطی حصوں وکٹوریہ روڈ (جو کہ اب عبداللہ ہارون روڈ کہلاتا ہے)، داؤدپوتا روڈ، نمائش، مینسفیلڈ اسٹریٹ، سی آئی سینٹر، نیول کالونی، جہانگیر پارک سمیت کئی گلیوں اور محلوں کی فلیٹوں والی عمارتوں چاہے گیٹوں والے چھوٹے سے بنگلوں میں کراچی کی ایک پرانی شہری آبادی والے گوانی لوگ بستے ہیں۔ […]

· Comments are Disabled · کالم
ادب میں ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں

ادب میں ڈیڑھ اینٹ کی مسجدیں

پائندخان خروٹی بلوچستان کے مایہ ناز پبلشر اور گوشہ ادب کے خالق مرحوم منصور بخاری سے اکثر اہل فکروقلم کے درمیان غیرضروری فاصلے، تنگ دامنی اور تنگ نظر گروہ بندی کے مسئلے پر گفتگو ہوتی رہتی تھی۔ منصور بخاری علمی وادبی حلقوں اور نشر واشاعت کے مراکز سے قریبی ربط وتعلق رکھتے تھے اور خاص طور پر صوبہ بلوچستان کی […]

· Comments are Disabled · ادب
پاکستان ڈیجیٹل دور سے پیچھے کیوں ہے؟

پاکستان ڈیجیٹل دور سے پیچھے کیوں ہے؟

بیرسٹر حمید باشانی ہم ڈیجیٹل دور کے لوگ ہیں۔ڈیجیٹل دورکو انفارمیشن دور بھی کہا جاتا ہے۔ڈیجیٹل دورپوری دنیا کے لیے کوئی نیا دور نہیں ہے۔ بنیادی طور پر ستر کی دہائی سے شروع ہوتا ہے۔ اس کا آغاز دنیا کے کچھ ممالک میں ” پرسنل کمپیوٹر” متعارف کروانے سے ہوا تھا۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پرسنل کمپیوٹر کے علاوہ ٹیکنالوجی […]

· Comments are Disabled · کالم
انسان کی آزادی کا معاملہ ایک معمہ ہے

انسان کی آزادی کا معاملہ ایک معمہ ہے

شفیق احمد انسان کی آزادی کا معاملہ ایک معمہ ہے۔ یہ موضوع اپنی نوعیت میں جتنا دلچسپ ہے اپنی ہیت میں اتنا ہی دقیق اور گہرا ہے۔ اگرچہ اہل فکر کہ ہاں اس حوالے سے مختلف نکتہ ہائے نظر پائے جاتے ہیں۔ لیکن وجودی فلسفہ ہمیں خوشگوار نتائج سے ہمکنار کرتا ہے۔ دوستوئیفسکی نے ایک بار لکھا تھا کہ “ […]

· Comments are Disabled · بلاگ
اسرائیل اور غزہ بحران: ہلاکتوں کی تعداد 200 سے متجاوز

اسرائیل اور غزہ بحران: ہلاکتوں کی تعداد 200 سے متجاوز

اسرائیل نے پیر کی صبح بھی غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے فوجی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس طرح یہ عسکری تنازعہ اب دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی دیر […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
پاکستانی اور امریکی ارکان پارلیمنٹ کی ذہنی سطح شاید ایک جیسی ہے

پاکستانی اور امریکی ارکان پارلیمنٹ کی ذہنی سطح شاید ایک جیسی ہے

محمد شعیب عادل پاکستان میں پیروں،گدی نشینوں، دم درود کرنے والوں کے آگے عوام کو سرجھکاتے یا انہیں نذرانے پیش کرنے کی کوئی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتی ہے تو عوام کی ایک بڑی تعداد کی طرف سے لعن طعن یا ان پر سخت تنقید کی جاتی ہے۔ لال مسجد والے مولانا عبدالعزیز ہوں یا حافظ سعید کی کشمیر ریلی، […]

· Comments are Disabled · کالم
پاک سعودی تعلقات میں ایک بار پھر گرمجوشی

پاک سعودی تعلقات میں ایک بار پھر گرمجوشی

واجد علی سید جب جنرل مشرف، وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کو فارغ کرکے اقتدار پر قابض ہوئے تو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کو اس بات کا شدید غصہ تھا۔ کلنٹن اس سے پہلے کارگل کا مسئلہ حل کروا چکے تھے اور جنرل مشرف سے سخت ناراض تھے۔ نواز شریف کا تختہ الٹائے جانے کے بعد […]

· Comments are Disabled · کالم
ہماری عید سعید

ہماری عید سعید

خالد محمود دنیا میں بہت سے ممالک پائے جاتے ہیں اور ان میں سے سب سے بڑا عجوبہ ہمارا اپنا وطن ہے۔یہاں ہماری فصل سورج کے گرد زمین کی گردش (یعنی سولر کیلنڈر)کے ساتھ پکتی ہے۔ہمارے میلے ٹھیلے اور عرس بھی دیسی کیلنڈر کے حساب سے منائے جاتے ہیں۔ ہماری تنخواہیں اور ٹیکس کی کٹوتیاں بھی شمسی تقویم پر چلتی […]

· Comments are Disabled · بلاگ
گنگا میں تیرتی لاشیں کن کی ہیں

گنگا میں تیرتی لاشیں کن کی ہیں

بہار اور اتر پردیش میں گنگا ندی میں پچھلے چند دنوں کے دوران درجنوں لاشیں بہتی ہوئی ملی ہیں۔ یہ لاشیں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی بتائی جارہی ہیں، جنہیں جلانے کے بجائے ندیوں میں پھینک دیا گیا۔ ہار کے بکسر ضلع اور اس کے پڑوسی اتر پردیش کے غازی پور ضلع میں گزشتہ تین دنوں کے دوران گنگا […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
بھارت کووڈ 19 کی خطرناک دوسری لہر کو روکنے میں ناکام کیوں رہا؟

بھارت کووڈ 19 کی خطرناک دوسری لہر کو روکنے میں ناکام کیوں رہا؟

مارچ کے اوائل میں انڈیا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اعلان کیا کہ ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 کا ‘کھیل ختم‘ ہوا۔ہرش وردھن نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو یہ کہتے ہوئے سراہا کہ ان کی قیادت ‘بین الاقوامی تعاون کے معاملے میں دنیا کے لیے ایک مثال‘ ہے۔ جنوری کے بعد سے انڈیا نے […]

· Comments are Disabled · کالم
کیا پاکستان مذہبی قانون سازی کو ختم کرنے پر تیار ہے؟

کیا پاکستان مذہبی قانون سازی کو ختم کرنے پر تیار ہے؟

جون 2018 میں فیٹف(فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس)نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا تھا کیونکہ پاکستان مسلسل دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ ٹھکانے بھی مہیا کیے ہوئے ہے۔ فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالنے سے پاکستان کی مالی امداد بند ہے صرف پچھلے قرضے ادا کرنے کے لیے نئے قرضے دیئے جاتے ہیں۔ اور […]

· Comments are Disabled · پاکستان