Archive for August, 2015

“ابھی ہم خوبصورت ہیں”

“ابھی ہم خوبصورت ہیں”

ہمارے جسم اوراقِ خزانی ہو گئے ہیں اور ردائیں زخم سے آراستہ ہیں پھر بھی دیکھو تو ہماری خوشنمائی پر کوئی حرف اور کشیدہ قامتی میں خم نہیں آیا ہمارے ہونٹ زہریلی رُتوں سے کاسنی ہیں اور چہرے رتجگوں کی شعلگی سے آبنوسی ہو چکے ہیں اور زخمی خواب نادیدہ جزیروں کی زمیں پر اس طرح بکھرے پڑے ہیں جس […]

· Comments are Disabled · ادب
روزنامہ امروز کا پہلہ اداریہ۔۔۔ فیض احمد فیض کے قلم سے

روزنامہ امروز کا پہلہ اداریہ۔۔۔ فیض احمد فیض کے قلم سے

چار مارچ ۱۹۴۸ء کو روزنامہ ’’امروز‘‘ کا اجراء عمل میں آیا تھا، اِس وقت ’’پاکستان ٹائمز‘‘ ایک سال سے نکل رہا تھا۔ فیض احمد فیض ؔ ’’پاکستان ٹائمز‘‘ کے ساتھ ’’امروز‘‘ کے بھی چیف ایڈیٹر مقرر ہوئے تھے اور بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ ’’امروز‘‘ کا پہلا اداریہ فیض احمد فیضؔ نے ہی رقم کیا تھا۔ یہی نہیں […]

· 3 comments · تاریخ
پاکستان اسرائیل تعلقات۔ پردے کے پیچھے سے

پاکستان اسرائیل تعلقات۔ پردے کے پیچھے سے

نور ڈاھری اسلامی ریپبلک آف پاکستان کے قیام کے نو ماہ بعد دنیاکے نقشے پر ایک اور ملک ظاہر ہوا ۔یہ ملک دنیا کی واحد یہودی ریاست اسرائیل تھا۔ دونوں ملک مذہب کی بنیاد پر وجود میں آئے۔ دونوں ملکوں کے عوام نے اپنے ملک کے قیام کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ۔دونوں ریاستیں کے جنم کے وقت […]

· 3 comments · پاکستان
مسلم خود کش حملہ آوروں کا نفسیاتی جائزہ

مسلم خود کش حملہ آوروں کا نفسیاتی جائزہ

خالد سہیل وہ کس قسم کے لوگ ہیں جو خود کش حملہ آور بنتے ہیں؟ وہ معصوم لوگوں کو کیوں قتل کرتے ہیں؟ ان کی شخصیات کس قسم کی ہوتی ہیں؟ وہ کس قسم کے سیاسی حالات ہیں جو خود کش حملہ آوروں کو جنم دیتے ہیں؟ پچھلے چندسالوں سے اخبارات اور رسائل نوجوان مسلم خود کش حملہ آوروں کے […]

· Comments are Disabled · علم و آگہی
سعودی ائیر فورس کی یمن پر بمباری۔ 36 شہری ہلاک

سعودی ائیر فورس کی یمن پر بمباری۔ 36 شہری ہلاک

سعودی عرب اور اس کی اتحادیوں پر مشتمل فوج نے یمن کے شمالی علاقے پر بمباری کرکے درجنوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ حاجہ کے باٹلنگ پلانٹ پر بمباری کے ذریعے 36 مزدور وں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ عیسیٰ احمد جو کہ حاجہ کے رہائشی ہیں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی ائیر فورس نے پانی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
الجزیرہ کے تین صحافیوں کو تین سال قید کی سزا

الجزیرہ کے تین صحافیوں کو تین سال قید کی سزا

مصر کی ایک عدالت نے عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو تین تین سال کی سزائے قید سنا دی ہے۔ یہ مقدمہ ایک طویل عرصے سے جاری تھا جبکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کے کارکن اسے تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ کنیڈین شہری محمد فہمی، آسٹریلن صحافی پیٹر گرسٹے اور مصری پروڈیوسر بہار محمد کے خلاف […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
جنرل اور معصوم مْلاّ

جنرل اور معصوم مْلاّ

امیر ہویا آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور 1999 میں چند گھنٹوں تک اپنے آپ کو پاک فوج کے سپہ سالار ماننے والے جنرل خواجہ ضیاالدین بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں جہاں بہت سی عسکری اور غیر عسکری رازوں سے پردہ اٹھایا وہاں انہوں نے اس وقت افغانستان کے امیر المومنین مُلاعمر سے اپنی ملاقاتوں کا احوال بھی […]

· Comments are Disabled · کالم
صنعتی معاشرہ اور ملائیت

صنعتی معاشرہ اور ملائیت

سویڈن سے آمنہ اختر انسانی دماغ میں سوچ اور خیالات کا اُبھرنا اور اُن کو عملی جامہ پہنانا کوئی عجیب بات نہیں ہے ہر انسانی ذہن اپنے معاشرے سے ہی اپنی نشونما پاتا ہے اُس معاشرے کی اقدار روایات، رسم رواج ہی اس کی پرورش کرتے ہیں۔ اگر ذکر پاکستان کا ہوتو اس کے سترہ کروڑعوام مذہبی تعصب، ناخواندگی، سماجی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
پاکستانی جرنیلوں کا جنگی جنون

پاکستانی جرنیلوں کا جنگی جنون

بی بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ پاکستان کے پاس اگلے دس سال میں امریکہ اورروس کے بعد سب سے زیادہ ایٹمی اسلحہ کا ڈھیر ہوگا۔۔ پاکستان معاشی، تعلیمی، فلاحی لحاظ سے دنیا کا پس ماندہ ترین ملک گنا جاتا ہے۔ لیکن ہماری اسلحہ اور فوجی طاقت کی شوقینی امریکی جیسی سپر طاقت سے کم تر نہیں۔ […]

· Comments are Disabled · کالم
مسلمان اور سائنس

مسلمان اور سائنس

وسیم الطاف ہمارے ہاں یہ فکری مغالطہ بہت عام ہے کہ ماضی میں مسلمانوں نے سائنس کے میدان میں قابل رشک ترقی کی تھی اور اس وقت جو دنیا میں سائنسی ترقی ہورہی ہے اس کے بانی مسلمان سائنس دان ہی تھے ۔ اس ضمن میں بہت سے مسلمان سائنس دانوں کے نام بھی گنوائے جاتے ہیں جن کے بارے […]

· 2 comments · تاریخ
اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل

عبید اللہ عبید وہ دن لد گے، جب کہا جاتا تھا، پاکستان کا قیام ایک جدید مسلم ریاست کے لئے عمل میں لایا گیا تھا۔ پاکستان بنتے ہی ، پاکستانی اشرافیہ، ریاست، اور عوام ،دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو۔۔۔کے مصداق سبک رفتاری سے چل پڑے۔ اس کے بعد اب تک مڑ کر نہیں دیکھا۔ ماشااللہ پاکستان نے […]

· Comments are Disabled · پاکستان
امرتا شیرگل۔۔۔ فن اور شخصیت

امرتا شیرگل۔۔۔ فن اور شخصیت

سید حسن رضا زیدی امرتا شیر گل ہندوستان کے ممتاز مصوروں میں شامل ہیں جنہوں نے جدید آرٹ کی بنیاد رکھی جو مغرب اور مشرق کا حسین امتزاج ہے۔امرتا شیر گل30جنوری1913ء کو بڈاپیسٹ (ہنگری) میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد سردار امراو سنگھ شیرگل سکھ مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔ اور ایک بڑے زمیندار تھے۔ ان کی والدہ ہنگری کی […]

· 1 comment · فنون لطیفہ
گدان

گدان

منظور بلوچ گل خان نصیر 2014ء میں وہ آج بہت خوش تھا۔بڑا ہی مسرور،گنگنا رہا تھا۔کبھی چلتن کی چوٹیوں پر نظر ڈالتا،کبھی کوہِ مہردار کو غور سے دیکھتا۔۔۔۔اور پھر اپنی بھولی بسری یادوں کو ٹٹولتا رہتا۔۔ اْس کے سامنے ماضی تھا۔۔۔تکلیف سے بھرا ہوا۔۔۔اب اس کے صرف دو ہی دوست رہ گئے تھے۔۔۔ایک بائیں طرف ایک دائیں طرف کھڑا ،اسے […]

· 5 comments · ادب
جاوید غامدی کا علمی غبن اور غنودگی

جاوید غامدی کا علمی غبن اور غنودگی

خان زمان کاکڑ جاوید احمد غامدی کا تعلق مذہب کے اس معذرت خوا نہ طبقے سے ہے جو جدید دنیا کے اکثر مقبول رجحانات کو یا تو اسلام سے ماخوذ سمجھتا ہے اور یا قرآنی متون کو کھینچ تان کر اس کی مطابقت جدید دنیا کے کچھ مقبول رویوں، تحریکوں اور نظریوں سے بنانے کی سعی لاحاصل کرتا ہے۔ غامدی […]

· 7 comments · پاکستان
ہندو لڑکیاں اور پیر صاحب بھرچونڈی شریف

ہندو لڑکیاں اور پیر صاحب بھرچونڈی شریف

سحر بلوچ ڈھرکی میں خانقاہِ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف کے اندرونی حصے کی فضا میں سکون غالب ہے۔ اس سے آگے مدرسہ ہے، جہاں طالبعلم قرآن کی تلاوت کررہے ہیں۔ مزار کے گدی نشین پیر عبدالخالق وہاں نہیں تھے، لیکن ان کے 29 برس کے بیٹے عبدالمالک جمعرات کے روز موجود تھے۔سر پر مخروطی ٹوپی جمائے اور گھیردار لہراتا ہوا […]

· Comments are Disabled · پاکستان
براہوئی ادب:مکالمے کی ضرورت

براہوئی ادب:مکالمے کی ضرورت

منظور بلوچ جب بھی براہوئی ادب کی بات ہوتی ہے۔ تو ادب کے لفظ استعمال مشکلات پیدا کرتا ہے۔ اس لیے کہ لکھی جانے والی ہر چیز ادب نہیں ہوتی۔ لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ براہوئی میں جو کچھ لکھا گیا اسے ادب سمجھا جائے خواہ یہ سانپ کے زہر سے بچنے کا ہڈی ہو۔ بدعت کے خلاف سرزنش […]

· Comments are Disabled · ادب
جہادی جذبہ ہماری رگوں میں رچابساہے

جہادی جذبہ ہماری رگوں میں رچابساہے

لیا قت علی ایڈوکیٹ پاکستان میں یہ فیشن بن چکا ہے کہ جنرل ضیاء الحق کو ہر خرابی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے ۔ تاریخی طور پر یہ درست نہیں۔ قیام پاکستان کے فوراً بعد 1948 میں پاکستان کی نئی حکومت نے محمد علی جناح کی قیادت میں جہاد کا آغاز کر دیا تھا اور کشمیر کو بزور شمشیر […]

· 1 comment · کالم
قائد اعظم شیعہ تھے یا سنی

قائد اعظم شیعہ تھے یا سنی

خالد احمد انیس سو سینتالیس کے بعد پاکستان نے یہ پالیسی اختیار کی کہ یہاں سنی اور شیعہ کی کوئی تقسیم نہیں ہوگی۔ مردم شماری کیلئے مسلم اور غیر مسلم کافارمولا اختیار کیا گیا۔ جس میں فرقوں کے تناسب کو نظر اندازکردیا گیا۔ یہ گویا اس عہد کا اظہار تھا کہ حکومت فرقوں کے بنیاد پر امتیاز نہیں برتے گی۔ […]

· 6 comments · پاکستان
سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں کے خلاف بڑھتی ہوئی جنسی تشدد کی وارداتیں

سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں کے خلاف بڑھتی ہوئی جنسی تشدد کی وارداتیں

سلمان شہبازی ہمارے ہاں سعودی عرب کو ایک مقدس مقام حاصل ہے اور یہ تاثر ہے کہ وہ صحیح معنوں میں ایک اسلامی مملکت ہے اور وہاں قوانین کی ایک مکمل عملداری ہے اور شریعت صحیح اور مکمل شکل میں نافذ ہے۔ اس اسلامی مملکت میں بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کو کیا مشکلات درپیش ہیں اور وہ کن […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
نواب بگٹی کا قصہ دور کہیں کی کہانی نہیں

نواب بگٹی کا قصہ دور کہیں کی کہانی نہیں

رزاق سربازی بلوچ سیاست کا خام نہیں ، پختہ خیال یہی ہے کہ بلوچوں کی قسمت کی خرابی کا آغاز 1948 کو ہوا جب بلوچستان کو بزور پاکستان سے الحاق پر مجبور کیا گیا۔ بلوچ سیاست میں پاکستان کیساتھ الحاق کو خرابیوں کی ماں  تصور کیا جاتا ہے۔ جب بلوچستان کیخلاف پہلا فوجی آپریشن کیا گیا تاآنکہ یہ سلسلہ پانچویں […]

· 2 comments · کالم