جرمنی کے پناہ گزین کیمپ میں قرآن مجید کی بے حرمتی ، 17 افراد زخمی

barlin-619x330

برلن ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں پناہ گزین کیمپ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ پر تشدد پھوٹ پڑا جس میں تقریباً 17 افراد زخمی ہوگئے ۔ جرمنی کو پہلے ہی جاریہ سال 8 لاکھ پناہ گزینوں سے نمٹنے کا مسئلہ درپیش ہے ۔ مقامی پولیس کے مطابق پرہجوم پناہ گاہ میں تشدد اس وقت پھوٹ پڑا جب ایک شخص نے قران مجید کی بے حرمتی کی اور اس کے صفحات پھاڑ دیئے ۔ اس شخص کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے ۔ یہاں موجود پولیس نے اس شخص کو ہجوم سے بچالیا جو انتہائی برہم ہوچکا تھا ۔ لیکن عوام نے سکیورٹی فورس پر اپنی برہمی ظاہر کی اور تقریباً 50 افراد جو سلاخوں سے لیس تھے عہدیداروں پر سنگباری شروع کردی جس کے نتیجہ میں 17 افراد زخمی ہوگئے ۔پناہ گاہ کو بھی کافی نقصان پہونچا ۔ یہ واقعہ وسطی جرمنی کے تھرونگیا میں پیش آیا ۔ جرمنی میں جنگ سے متاثرہ شام اور دیگر ممالک کے تارکین وطن کی کثیر تعداد پناہ حاصل کرنے کیلئے جمع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے حکام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

بشکریہ : روزنامہ سیاست حیدرآباد، انڈیا

Comments are closed.