آریانا سعید سے خوفزدہ طالبان 

سلام صابر

SetRatioSize800800-4Aryana-Sayeed-Hype-Energy-Brand-Ambassador

افغان سٹار، پوپ آئیڈل کی طرز کا ایک پروگرام ہے اور یہ افغانستان میں ٹی وی پر چلنے والا ایک مشہور شو ہے۔ لیکن طالبان اسے بے حیائی اور بداخلاقی پھیلانے والا ایک پروگرام سمجھتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

آریانہ سعید، جو پروگرام کی خاتون جج ہیں اور افغانستان کی ایک بہت مشہور گلوکارہ بھی ہیں، طالبان کا ایک اہم ہدف بن گئی ہیں۔وہ سر پر سکارف نہیں پہنتیں اور دنیا میں کسی اور پاپ دیوا کی طرح تنگ کپڑے پہن کر پرفارم کرنا پسند کرتی ہیں۔ ان کے گیت جن میں انھوں نے خواتین کو کہا ہے کہ وہ مضبوط رہیں، اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی جنگ ترک نہ کریں، افغان خواتین کے لیے نعرے بن گئے ہیں۔

اکثر معاملات میں وہ ان چیزوں کی نمائندگی کرتی ہیں جو طالبان اور دوسرے سخت گیر افغانستان میں نہیں چاہتے جیسا کہ خواتین کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور گذشتہ 15 برس میں جو حاصل کیا ہے اس پر قائم رہنے کا عزم۔

طالبان نے 12 اکتوبر 2015 کو طلوع چینل کے خلاف ایک بیان جاری کیا تھا اور اس پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔جب بھی وہ لندن سے افغانستان پرفارم کرنے جاتی ہیں تو اس طرح کی افواہیں گردش کرتی ہیں کہ انھیں خطرہ ہو سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انھیں بتایا جاتا ہے کہ اس ہفتے وہ آریانہ پر حملہ کریں گے، وہ آریانہ کو مار دیں گے اور اس طرح کی باتیں۔مجھے ڈر لگتا ہے لیکن میں آپ کو بتاؤں کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں نے یہ راستہ چنا ہے اور میں اسے آدھے راستے پر نہیں چھوڑ سکتی۔ مجھے کسی طرح اسے ختم کرنا ہے۔

گذشتہ برس کابل کے نیشنل فٹبال سٹیڈیم میں ان کی پرفارمنس کے بعد دیہ جانے والی جان کی دھمکیوں کے بعد لگتا ہے کہ وہ کبھی یہاں دوبارہ پرفارم نہیں کر سکیں گے۔اور پھر افغان سٹار کی سیریز کے دوران طلوع ٹی وی کی وین پر حملہ بھی ہوا۔

وہ کہتی ہیں کہ ہم درحقیقت افغان سٹار کے سیٹ پر تھے۔ جب ہم نے شو ختم ہی کیا تو ہم نے دھماکہ سنا۔ سعید اور شو پر موجود دیگر افراد کو فوراً سٹوڈیو سے ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ چینل کے لیے کام کرنے والے بیرون ممالک سے آئے ہوئے افراد کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا لیکن سیعد ٹھہری رہیں۔

میں نے سوچا کہ کچھ بھی ہو، اگر میں نے مرنا ہے تو میں نے مرنا ہے، یہ میری قسمت میں ہے، آپ کہیں بھی مر سکتے ہیں، دنیا کے کسی بھی حصے میں، اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں ہار نہیں مانوں گی۔ میں نے ایک سیکنڈ کے لیے بھی نہیں سوچا کہ میں واپس جاوں گی۔لیکن اس کے بعد انھیں بلٹ پروف جیکٹ پہنائی جانے لگی۔

میں نے سوچا کہ یہ کتنا عجیب ہے افغانستان میں ایک گلوکارہ ہوتے ہوئے مجھے لگ رہا ہے کہ جیسے میں حقیقت میں جنگ پر جا رہی ہوں۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔اور یہ بھاری بھی ہے۔ لیکن میں کیا کر سکتی ہوں۔

سعید شو کے مکمل ہونے تک افغانستان میں رہیں۔ اور آخری شو سے کے ایک دن بعد وہ بالآخر اپنے گھر لندن دوانہ ہو گئیں۔

Comments are closed.