الباکستان کا خواب تو علامہ اقبال نے دیکھا۔ حقیقت میں مسلم لیگ کے بانیان میں کس نے کتنی جیل کاٹی نامعلوم ۔اس تحریک میں مسلم لیگ کے کتنے رہنما شہید ہوئے نامعلوم کتنے کارکن شہید ہوئے نامعلوم اس تحریک میں پشتون بلوچ سندھی سرائیکی اور پنجابیوں کی تعداد کتنی تھی نامعلوم۔
اچھا مملکت خداداد کے پہلے سپاہ سالار پشتون بلوچ سندھی سرائیکی اور پنجابی تهے نامعلوم 12 اگست 1947 کو فخر افغان باچا خان کے گرفتاری کے احکامات کس نے جاری کئے نامعلوم محمد علی جناح کو ٹی بی کی بیماری میں گرم علاقے کے بجائے ٹهنڈے علاقے زیارت میں بھیجنے کی تجویز کس معالج نے دی نامعلوم ۔لیاقت علی خان کے قاتل کو گولی کس نے ماری نامعلوم۔
بارہ12 اگست 1948 میں بابڑہ کے مقام پر پر امن خدائی خدمتگار تحریک کے کارکنوں پر کونسی گناہ کے جرم میں گولیوں کی بارش برسائی نامعلوم خان شهید عبدالصمد خان اچکزئی کو 14سال سزا کونسی جمہوری آئین کے تناظر میں دی گئی نامعلوم ۔سائنس کالج کوئٹہ کے طالب علم ظریف شهید پر گولی کس نے چلائی نامعلوم ۔
صدارتی الیکشن میں فاطمہ جناح کے مدمقابل امیدوار کو جتوانے کیلئے ووٹ کس نے دیئے نامعلوم ۔مادری زبان کے مطالبے پر بنگالی طلباء پر گولی کس جرم کی سزا میں چلائی نامعلوم۔ ون یونٹ کون سے جمہوری اصولوں کے تحت بنا نامعلوم، نیب کے سربراہوں کو کن ثبوتوں کے بنیاد پر حیدرآباد سازش کیس بنایا نامعلوم۔ ملک دولخت کرنے والوں غداروں میں سے کسی کو پھانسی کی سزا سنائی نامعلوم۔
مری علاقے میں کس طاقتور دشمن کو مٹانے کیلئے بمباری کی گئی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کو رات کے اندھیرے میں بم کس نے پھینکا نا معلوم۔ منتخب وزیراعظم کو ملوث قتل قصوری کیس میں کن ٹھوس ثبوتوں اور گواہوں کے بنیاد پر پھانسی دی گئی نامعلوم۔ کن اسلامی اصولوں کے عین مطابق امریکی منشاء کیلئے روس کی شکست کیلئے ایک اسلامی ملک افغانستان کو جہنم بنایا نامعلوم۔ پهر افغانستان کو پانچواں صوبہ بنانے کیلئے ڈاکٹر نجیب شہید سمیت ہزاروں افغانیوں کے قاتلوں کو “طالبان” کہہ کر کونسے اسلام کی خدمت ہے نا معلوم۔
سابق وزیر اعلیٰ سفید ریش نواب اکبر خان بگٹی کو کس نے پہاڑوں پے مجبور کیا نا معلوم ۔نواب بگٹی سمت سینکڑوں بلوچوں کے قاتل کو کتنی سزا دی نا معلوم ۔کوئٹہ پشتون آباد پر حملے کر کے کیا پیغام دینا چاہتے تھے۔ کراچی 12 مئی بے گناہ پشتونوں اور وکلاء پر سر عام گولیاں کیوں اور کس لیے چلائی نامعلوم ۔اس کیس کو خود جسٹس چوہدری نے ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا نامعلوم۔
بینظیر بھٹو کے قاتل کون تھے اور کتنی سزا دی نامعلوم ۔ ایک انتہائی محتاط علاقے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیسے آئے نامعلوم۔ اسامہ کے مکان پر آپریشن کرنے والے ہیلی کاپٹروں کو آنے کی اجازت کس نے دی نامعلوم۔ ریمنڈڈیوس کے مقدمے میں تمام حوال پہنچانے کیلئے جاسوسی کس نے کی نامعلوم اور اسی جاسوس کو کتنی سزا دی نامعلوم ۔
سوات میں ایک ان پڑھ طالب گروہ کو ایف ایم ریڈیو سٹیشن کس نے بناکر دیا؟ اس ایف ایم ریڈیو کو کتنی بار بند کرنے کی کوشش کی گئی نامعلوم۔ اے این پی کے بلور صاحب میاں افتخار کے اکلوتے بیٹے اور دیگر سینکڑوں کارکنوں کو کس نے شهید کیا نا معلوم۔ سلمان تاثیر کے قتل کا فتویٰ کس مفتی نے دیا نامعلوم ۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو کس راستے سے اور کیسے باڈر پار کیا نامعلوم قبائلی علاقوں میں گھروں کو کس نے مسمار کیا نامعلوم گھروں کے قیمتی دروازے قیمتی سامان اور دیواروں کے اینٹی کس نے چوری کئے نامعلوم۔ آپریشن میں ٹوٹل کتنے بڑے مشہور دہشت گرد مار گئے نامعلوم افغانستان سے آرمی پبلک سکول باچا خان یونیورسٹی پر حملے کرنے والے دہشت گرد باڈر سے کیسے گزرے نامعلوم ۔
اسلام آباد بنی گالہ میں بیٹھے منتخب وزیراعظم اور حکومت کے خلاف دھرنے کی شکل میں سازش کرنے والے کون تھے نامعلوم۔ مشال کے جنازے کے وقت سیکورٹی اہلکار نے ختم نبوت کے بیج کس لئے اور کس کے حکم پر لگائے نامعلوم۔ مشال قتل کے اہم ملزم کس ایرپورٹ سے بیرون ملک گئے نامعلوم۔
کوئٹہ وکلاء کے قاتل باڈر سے لیکر کوئٹہ تک اتنے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں سے کیوں اور کیسے گزرے نامعلوم ایم پی اے مجید خان اچکزئی کے ایکسیڈنٹ کیس میں دہشت گردی کا دفعہ کس کے حکم پر ڈالا نامعلوم۔ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو کیوں نااہل کیا گیا نامعلوم۔
درحقیقت یہ سب نا معلوم ہر پاکستانی کو معلوم ہے مگر کہنے کیلئے صرف اور صرف محترم ملی مشر محمود خان اچکزئی کی طرح ایمان اور جرات چاہیے جو کہ محترم مشر کو بانی تحریک خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے ورثے میں ملی ہیں۔
♥
5 Comments