عموماًاسرائیل کا نام سنتے ہی عوام الناس کے ذہنوں میں ایک ایسے ملک کا تصور ذہن میں آجاتا ہے جو خالصتاً یہودی آبادی پر مشتمل ایک یہودی ملک ہے۔حالانکہ یہ تصور درست نہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اسرائیل کی آبادی کا سترہ فیصد حصہ عرب مسلمانوں پر مشتمل ہے جو اسرائیل کے شہری ہیں۔ ان کی تعداد لگ بھگ ڈیڑھ ملین ہے۔واضح رہے کہ ان میں غزہ کی پٹی،یروشلم یا فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں آباد وہ مسلمان شامل نہیں جو خود کو فلسطینی ریاست کے شہری کہتے ہیں۔
ان اسرائیلی عرب شہریوں کی سہولت کے لئے ملک میں اسلامی شرعی عدالتیں قائم ہیں جن میں مسلمان جج تعینات ہیں جن میں اسرائیل کی ایک(اور پہلی) مسلمان خاتون جج بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی اسمبلی میں مسلمان ممبران پارلیمنٹ بھی منتخب ہوتے ہیں۔عبرانی کے علاوہ عربی کو بھی سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے۔ ملک بھر میں چارسو سے زائد مساجد ہیں ۔ تقریباً تین سو سے زائدمؤذن اور ائمہ مساجداسرائیلی حکومت سے ماہوارتنخواہ حاصل کرتے ہیں۔اسرائیل کے مختلف تعلیمی اداروں میں لگ بھگ چھبیس ہزار مسلمان طلبا ء وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسرائیلی عرب مسلمانوں پر روزگار اورکاروبارکے مواقع یہودی النسل اور یہودی العقیدہ شہریوں کی طرح مساوی طورپر دستیاب ہیں۔ان مسلمان ملازمین کو عیدین،رمضان وغیرہ میں رخصت لینے کی سہولت سرکاری طورپر فراہم کی جاتی ہے۔
اسرائیل کے یہودی شہریوں کے لئے کچھ عرصہ(کم ازکم 32 ماہ) کے لئے دفاعی افواج میں ملازمت کرنا لازمی ہے،جبکہ ملک کے دروزؔ افراد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ بھی اسرائیلی فوج میں کم ازکم کچھ عرصہ کے لئے ضرورشامل ہوکر قومی فریضہ سرانجام دیں گے۔بتایاجاتا ہے کہ دروز ؔ شیعہ اسلام کا ایک صوفی ’’باطنی‘‘فرقہ ہے جس سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد کل اسرائیلی آبادی کا ایک اعشاریہ سترفیصد ہے۔’’فرقہ‘‘ سے زیادہ یہ لوگ ایک قبیلہ کے طور زیادہ معروف شناخت رکھتے ہیں۔
یہودی اور دروز آبادی کے برعکس مسلمان اسرائیلی شہریوں پرفوج میں شمولیت لازمی نہیں ۔تاہم ان پراسرائیلی فوج میں ملازمت پر کوئی پابندی بھی عائد نہیں۔یہی نہیں بلکہ اگر کوئی مسلمان عرب اسرائیلی فوج میں بھرتی ہوناچاہتا ہے تو اس کی خصوصی طورپر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان کی مدت ملازمت کے کنٹریکٹ میں د یگر فوجیوں کی نسبت چھ ماہ کی چھوٹ دی جاتی ہے۔مدت ملازمت کے اختتام پر ان کے لئے تعلیمی وظائف جاری کئے جاتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ اس حوصلہ افزائی کے نتیجے میں اسرائیل کے عرب مسلمانوں میں مسلح افواج میں ملازمت کی خاطر بھرتی کا رجحان گزشتہ چند دہائیوں سے خاصا مقبول اور عروج پکڑتا نظرآرہا ہے۔
چنانچہ اسرائیلی حکومت کی وزارت برائے امورخاجہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سنہ 2015 تک اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونے والے عربوں کی تعداد ایک ہزار سات سو تک جا پہنچی تھی۔یہ 1,700 اسرائیلی فوجی سُنی العقیدہ عرب مسلمان ہیں۔
بحوالہ:
mfa.gov.il/MFA/ForeignPolicy/Issues/Pages/Facts-and-Figures-Islam-in-Israel.aspx
شائع کردہ :9؍جون سنہ: 2016 .
تاریخ استفادہ از مؤلف : 8؍جون سنہ : .2018
قارئین کرام اسرائیلی فوج میں شامل ان سینکڑوں مسلمانوں کی اکثریت بدو قبائل سے تعلق رکھتی ہے جو ریگستانوں کے باسی ہیں اور اپنے علاقوں کے جغرافیہ کی تمام تر تفصیلات اور جزئیات سے نہ صرف واقف بلکہ ان میں پیداہونے والی شبانہ روز تبدیلیوں اور ان علاقوں میں ہونے والی ہر قسم کی نقل وحرکت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ صحرا میں ہر قسم کا کھوج لگا لینے کی صلاحیت سے بھی مالامال ہوتے ہیں۔یہ وصف ان میں کتنی ہی صدیوں سے نسل در نسل منتقل ہوتاچلاآیا ہے اور اسرائیلی فوج ان کے اسی قدرتی وصف اور صلاحیت کو کام میں لاتے ہوئے ان سے ملکی سرحدوں پہ نظر رکھنے اور ان پہ ہونے والی کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کی بروقت اطلاع پہنچانے کا کام لیتی ہے۔باالفاظ دیگر یہ مسلمان اسرائیلی فوجی ریگستانوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔
ایک معروف اسرائیلی اخبار ’’ یروشلم پوسٹ ‘‘ کی آن لائن اشاعت مؤرخہ 13؍اکتوبر 2016 کے مطابق اسرائیل کے ان مسلمان فوجیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہو جانے کی بناپرآج سے کوئی تیس سال قبل باقاعدہ طورپر ایک نئی بٹالین کا قیام عمل میں لایاگیاجسے عرف عام میں ’’بدوی بٹالین‘‘ کہا جاتا ہے۔اس کا اصل نام
The Desert Reconnaissance Battalion,
یعنی ’’ صحرائی نگہ داربٹالین‘‘ ہے۔
اسرائیلی ملٹری اصطلاح میں ’’یونٹ 585‘‘ کہلائی جانے والی اس عرب بدوی بٹالین میں اب مسلمانوں کے علاوہ مسیحی اور یہودی کمیشنڈافسران بھی شامل کئے گئے ہیں ۔اس لحاظ سے یہ بٹالین اسرائیل کی حقیقی نمائندہ بٹالین کہلائے جانے کی مستحق ہے۔اخبار کے مطابق مقامی بدوی عرب قبائل کی اکثریت نے اسرائیلی مملکت کے قیام کے ابتدائی ایام خصوصاً سنہ 1948 ء میں ہی اس نوزائدہ ملک کے ساتھ الحاق اوروفاداری کا اعلان کردیا تھا۔
https://www.jpost.com/Israel-News/Meet-the-IDFs-Beduin-battalion-469972
اخبار ڈیلی میل آسٹریلیا نے اسرائیلی فوج میں شامل ان عرب سنی مسلمانوں کے بارہ میں ایک تفصیلی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مسلمان عرب اپنے وطن اسرائیل کی سرحدوں کادفاع کرنے والے بہادر ترین فوجی ہیں۔یہ فوجی ملک کی سرحدوں پہ محض مٹرگشت ہی نہیں کرتے بلکہ ان کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرتے ہیں۔چنانچہ اسرائیل کے ان مسلمان شہداء جوانوں کی تعداد 363 تک پہنچ چکی ہے۔
اخبار کے مطابق ان مسلمانوں میں بعض جوان ایڈوانس ٹریننگ حاصل کرکے اسرائیلی افواج میں بحیثیت کمشنڈآرمی آفیسر بھی تعینات ہو چکے ہیں ۔پچیس سالہ محمدکعبیہ نامی ایک ایسے ہی جوان کے بارہ میں بتایا کہ وہ اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹریونٹ میں بحیثیت فائٹرپائلٹ بھرتی ہونے والا پہلا بدومسلمان عرب ہے۔وہ حیفہ یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائینس کابھی طالبعلم ہے۔ا خبار کے نمائندہ جیک ڈبلیو سائمنز کوا نٹرویو دیتے ہوئے اس نے بتایا کہ اسے اپنے بدو،جنگجو،عرب،مسلمان اور اسرائیلی ہونے پہ فخرہے۔
جب اس سے سوال کیا گیا کہ اس کا اس اعتراض کے بارہ میں کیاتبصرہ ہے کہ اسرائیلی فوج میں شامل ہوکر اپنے (عرب) بھائیوں کے خلاف لڑ تے ہوئے اس کا ضمیر تومطمئن نہ رہتاہوگا تواس نے کہا کہ یہ تاثربالکل غلط ہے۔’’میں عربوں کے خلاف نہیں بلکہ ہمیشہ ان دہشتگرد تنظیموں کے خلاف لڑاہوں جو عربوں کواپنی دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ عرب کسی قسم کی دہشت گردی کا نشانہ نہ بنیں۔میں نہیں چاہتا کہ ان دہشتگردوں کے ہاتھوں عرب مرتے یا زخمی ہوتے رہیں ‘‘۔اس نے مزید کہا کہ ’’کچھ لوگ ہمیں غدارکہتے ہیں لیکن اسرائیل ایک ایساجمہوری ملک ہے جہاں ہرتہذیب اوررنگ کومساوی حقوق حاصل ہیں تو اصل غدار تو وہ ہوئے جو( ملکی )خدمت بجالانے سے انکارکر رہے ہیں‘‘۔
اخبار نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی افواج میں شامل ان مسلمان عربوں کی تعداد ایک ہزار سات سو ہ بحوالہ:ڈیلی میل آسٹریلیا ۔آن لائن تاریخ اشاعت 22 دسمبر سنہ 2015 ۔تاریخ استفادہ 19 ؍اپریل ( 2018
ایک اور معاصراین بی سی نیوزنے اپنی اشاعت مؤرخہ 26؍ فروری 2017 میں اسرائیل کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز میں بھرتی ہونے والے عربوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔اخبارکا رپورٹرپال گولڈمین لکھتا ہے کہ چھہ کونوں والا ستارہِ داؤدی (سٹارآف ڈیوڈ) ایک خالص یہودی علامت ہے لیکن اب آپ اسے اسرائیلی فوج میں شامل عرب ملٹری آفیسرزکے سینے پہ سجا بھی دیکھ سکتے ہیں۔یہ وہ عرب فوجی ہیں جن پر اسرائیلی فوجی ملازمت فرض نہیں لیکن وہ رضاکارانہ طورپرفوج میں شامل ہوکر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ان کی تعدادمیں روزافزوں اضافہ ہورہاہے۔
واضح رہے کہ یہ ان عربوں کی بات ہو رہی ہے جو صحراؤں میں رہنے والے بدونہیں،وہ تو سینکڑوں کی تعدادمیں پہلے سے ہی اسرائیلی فوج کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔یہ ان ’’غیربدو‘‘عربوں کا ذکر ہے جواپنی ایک الگ شناخت رکھتے ہیں۔چارسال قبل اسرائیلی فوج میں ان کی تعداد دس سے بھی کم تھی لیکن دم تحریر ان کی تعداددرجنوں ہوچکی ہے۔ان عرب مسلمان فوجیوں نے قرآن کریم پہ ہاتھ رکھ کرحلفِ وفاداری اٹھایا تھا۔ان میں سے بعض جوانوں نے اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی شہری ہونے کے ناطے اسرائیل کا دفاع کرناان کا فریضہ بنتا ہے۔
انہوں نے اس رائے کا بھی اظہار کیا کہ ملٹری ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عرب اور غیرعرب شہریوں کو ایک دوسرے کے قریب ترلے آتا ہے کیونکہ ان کی ترجیحات اور مقاصد ایک نیا اورمشترکہ روپ دھارلیتے ہیں۔اس کا اثر نہ صرف ان کے اپنی اور اہل خانہ کی سوچ بلکہ سارے معاشرے پہ مثبت طورپر اثراندازہونے لگ جاتاہے۔
ایک مسلمان اسرائیلی جوان نے بتایا کہ ایک مشترکہ پراجیکٹ پہ کام کرنے کے لئے اسے فلسطینی فوجیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقعہ ملا تووہ اسے عربی بولتادیکھ کر حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔کیونکہ دونوں طرف سے عرب ہی آپس میں مل کرحکمت عملی طے کررہے تھے۔اس سے بے اعتباری اور بے یقینی کی فضادورہونے میں بڑی مددملی۔’’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم مسلمان ہو،یہودی ہو یا عیسائی‘‘ ۔اس نے کہا ، ’’ایک دوسرے کی مددکرنے والے ہم ایک ہی ہیں‘‘۔
(https://www.nbcnews.com/news/world/arab-israelis-are-joining-idf-growing-numbers
سنہ 2017 میں برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی کی عربی برانچ کے نمائندوں کو اسرائیل ڈیفنس فورس کے ایک اورخصوصی یونٹ تک رسائی حاصل کرنے کا اجازت نامہ ملا جس میں شامل تمام پانچ سو افسران عرب ہیں جن میں مسلمان بھی شامل ہیں اور کچھ عیسائی بھی۔اسرائیلی فوج کے مائنارٹیز یونٹ(شعبہ اقلیت) کے سربراہ کرنل واجدی نے بتایا کہ فی الوقت اس عرب یونٹ میں شامل فوجیوں کی تعداد چندسوہے لیکن ہم اگلے برس تک ان کی تعداد دوگنا کر لینے کی امید رکھتے ہیں۔
بی بی سی نے چھ ماہ کے عرصہ میں غدسر یونٹ کے بارہ میں ایک دستاویزی فلم بھی تیار کی ۔ایک تصویر میں عرب مسلمان فوجی قرآن کریم کے نسخوں کے سامنے کھڑے ہوکر حلف وفاداری لیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
https://www.bbc.com/news/world-middle-east-37895021
One Comment