چُر مُر از چارلز بُوکاسکی

چُر مُر

ازچارلز بُوکاسکی۔۔۔ترجمہ: خالد محمود

بہت وافر

بہت کم

یا کافی نہیں

بہت فربہ

بہت لاغر

یا کچھ بھی نہیں

مسکان یا

آنسو

بے داغ

عدم توجہ

کرودھی

پریمی

خون آلود سڑکوں پر دوڑتی فوجیں

شراب کی بوتلیں لہراتے

کنواریوں پر سنگینوں کے کچوکے اور انکی عصمت دری کر رہے ہیں

خستہ کمرے میں ایک بوڑھا

مار لن منرو کی تصویر کے ساتھ

بہت سے بوڑھے خستہ کمروں میں

بِنا کسی تصویر کے

کئی مالا جپتی بوڑھی عورتیں

جبکہ وہ لِنگ کو رگڑنا پسند کریں گی

اِکلاپا مہان ہے اِس دنیا میں

جس کی سُست روی کو دیکھ سکتے ہیں

گھڑی کی سوئیوں میں

اِکلاپا مہان ہے اس جگ میں

جسے نیون سائن میںٹمٹماتے دیکھ سکتے ہیں

ویگاس میں،بالٹی مور میں، میونخ میں

بہت تھکے ہوئے لوگ ہیں

زیرِ عتاب

محبت اور عدم محبت سے مسخ شدہ

ٹونا کی ایک ڈبیہ کا سستا سودا

ان کے لئے سب سے بڑا حظ

سب سے بڑی فتح

ہمیں نئی حکومتوں اور نئے انقلابات کی

کی حاجت نہیں ہے

ہمیں نئے مرد و زن کی

کی حاجت نہیں

ہمیں نہیں حاجت

طریق جدید اور تبادلہ زوجات کی

آبی بستروں کی

اچھی کولمبئین کوک کی

لولہ ہائے آب کی

قضبان ِ اصطناعیہ کی

واق ذکری کی

تاریخ بتانے والی گھڑیوں کی

لوگ باہم اچھے نہیں ہیں

واحد علیٰ وا حد بھی اچھا نہیں

نظاموں کی کُلیت گناہ نہیں

خدا کا قتل گناہ نہیں ہے

لوگ باہم اچھے نہیں ہیں

ہم خائف ہیں

ہم سمجھتے ہیں نفرت کا مطلب طاقت ہے

ہم سمجھتے ہیں نیو یارک شہر

امریکہ کا عظیم ترین شہر ہے

ہمیں بہت کم تابانی کی ضرورت ہے

ہمیں بہت کم تعلیمات کی ضرورت ہے

ہمیں بہت کم شاعروں کی ضرورت ہے

ہمیں بہت کم بُو کاسکیوں کی ضرورت ہے

ہمیں کم بلی گراہموں کی ضرورت ہے

ہمیں جو مزید چاہئیے

وہ ہے بئیر

ٹائپسٹ

گاتی چڑیا

سبز آنکھوں والی کسبیاں جو تمہارا دل نہ کھائیں

وٹامن کی گولی کی طرح

ہم فرد واحد کی دہشت بارے نہیں سوچتے

جس کا درد یکجا

تنہا

بے لمس

ناگفتہ بہ

ایک شجر کی آبیاری کرتا ہے

ایک ٹیلی فون کی طرح جس کی گھنٹی کبھی نہیں بجتی

کیونکہ اس کا کوئی نہیں

پریمیوں سے زیادہ کرودھی

ریشمی دھاگے کی طرح قسمت کے پرزے

لوگ باہم اچھے نہیں ہیں

لوگ باہم اچھے نہیں ہیں

لوگ باہم اچھے نہیں ہیں

موتی جھولتے ہیں بادل امڈتے ہیں

کتے گلابوں پر پیشاب کرتے ہیں

اور قاتل یوںبچے کا سر کاٹتا ہے

جیسے کون آئس کریم کا لقمہ لیتا ہے

اور سمندر چڑھتا ہے، اترتا ہے ، پھر چڑھتا ہے

بے معنی چاند کی ہدایت پر

اور لوگ باہم اچھے نہیں ہیں!

One Comment