جناب صدر !معاشرے کے کمزور طبقات کے ساتھ رحمدلی کا سلوک کیا جائے

صدر ٹرمپ( اور نائب صدر جے ڈی وینس) نے اپنی صدارت کے دوسرے دن، منگل کو، واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل میں ایک دعائیہ سروس میں شرکت کی۔

بشپ ماریان بڈے، جو امریکہ کی پہلی خاتون بشپ ہیں نے اپنے 15 منٹ کے خطبے میں کہا، جناب صدر میں ایک آخری عرض کرنا چاہتی ہوں لاکھوں لوگوں نے آپ پر بھروسہ کیا ہے۔ اور جیسا کہ آپ نے کل قوم کو بتایا تھا، آپ نے ایک پیارے خدا کے ربانی ہاتھ کو محسوس کیا ہے۔ ہمارے خدا کے نام پر، میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ ہمارے ملک کے ان لوگوں پر رحم کریں جو خوفزدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک، ریپبلکن اور آزاد خاندانوں میں، ہم جنس پرست اور ٹرانس جینڈر بچے ہیں، جن میں سے کچھ اپنی جان سے ڈرتے ہیں۔

بشپ نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو ہماری فصلیں چنتے ہیں اور ہمارے دفتر کی عمارتوں کو صاف کرتے ہیں؛ جو پولٹری فارموں اور گوشت کی پیکنگ پلانٹس میں مزدوری کرتے ہیں؛ جو ریستورانوں میں کھانے کے بعد برتن دھوتے ہیں اور اسپتالوں میں رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں، وہ ہو سکتا ہے کہ وہ شہری نہ ہوں یا ان کے پاس مناسب دستاویزات نہ ہوں۔ تارکین وطن کی اکثریت مجرم نہیں ہے اور وہ اچھے پڑوسی ہیں۔

سروس کے بعد، جارجیا سے ریپبلکن نمائندے مائیک کولنز نے بڈے کے خطبے کے پر ٹوئیڑ پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ یہ خطبہ دینے والے بشپ کو بھی ڈی پورٹ کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے”۔

ویب ڈیسک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *