چار جولائی کو امریکہ کی آزادی کا دن منایا جاتا ہے۔ چار جولائی 1776 کو ایوان نمائندگان کے اجلاس میں آزادی کے اعلامیے کو منظور کیا گیا اور ڈیلی گیٹس نے اس پر دستخط کیے گئے تھے۔
اعلان آزادی کا ڈرافٹ تھامس جیفرسن نے لکھا تھا، اس وقت ان کی عمر صرف 33 برس تھی ۔ تھامس جیفرسن بعد میں امریکہ کے تیسرے صدر منتخب ہوئے تھے۔
یہ تھامس جیفرسن ہی تھے جس نے کہا تھا ،مذہب اور سیاست علیحدہ علیحدہ ہونے چاہیں۔
اس کا خیال تھا کہ مذہب یا کسی بھی مذہب کی حکومتی حمایت غلط ہے، اور یہ کہ دونوں کے درمیان تاریخی تعلق لوگوں کو اپنے لیے سوچنے کے حق سے محروم کر دیتا ہے۔ جیفرسن کا خیال تھا کہ یہ حق ایک جمہوریہ اور ایک سچے مذہب کے لیے ضروری ہے۔ اس کا یہ بھی ماننا تھا کہ جبری یقین ایک متضاد اور پرانی سوچ ہے۔
تھامس جیفرسن کا سب سے مشہور قول ہے
ہم ان سچائیوں پر یقین رکھتے ہیں کہ تمام انسان برابر ہیں۔ ان کے خالق نے انہیں کچھ ناقابل تنسیخ حقوق عطا کیے ہیں جن میں زندگی ، آزادی اور خوشی کا حصول ہے ۔ اور ان حقوق کے تحفظ کے لیے ہی حکومتیں بنائی جاتی ہیں۔