ائرمارشل اصغرخان(ر) کا تاریخی نوعیت کا انٹرویو

ائرمارشل اصغرخان(ر) کا تاریخی نوعیت کا انٹرویو from Mohammad Adil on Vimeo.

پاکستان ہندوستان سے چار جنگیں لڑ چکا ہے اور چاروں بار جنگ میں پہل پاکستان نے کی، ہمیں ہندوستان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہندوستان کے مفاد میں ہے کہ پاکستان قائم رہے،مظبوط رہے، خداناخواستہ اگر پاکستان ختم ہو جاتا ہے تو جہادی اور فسادی ہندوستان کے گلے پڑ جائیں گے،60،65 برس میں ہندوستان نے ہم پر ایک بار بھی حملہ نہیں کیا 1965 کی جنگ کا یہاں پاکستان میں بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان نے رات کی تاریکی میں ہم پر حملہ کیا مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ پہل پاکستان نے کی تھی کشمیر میں ٹینک اور فوج بھیج کر،
مہاراجہ کشمیر نے تقسیم کے بعد ہندوستان سے الحاق کا فیصلہ نہیں کیا تھا وہ پاکستان سے معاہدہ کرنا چاہتا تھا کہ پاکستان کشمیر کا آئینی سربراہ ہو مہاراجہ کشمیر کئی دنوں تک پاکستان کے وزیرِاعظم سے ملاقات کیلئے کوشش کرتا رہا مگر اسے اس وقت کے وزیرِ اعظم نے ملاقات کیلئے وقت ہی نہیں دیا تھا

Comments are closed.