سبھاش چندر بوس کے بارے میں خفیہ فائلیں عام

1282111942_Netaji_Subhas_Chandra_Bose

کولکتہ ۔ ۱۸ ۔ ستمبر : مغربی بنگال کی حکومت نے آزاد ہند فوج کے بانی سبھاش چندر بوس کی زندگی سے متعلق 64 خفیہ فائلیں عام کر دی ہیں۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان فائلوں سے ان کی موت کا معمہ حل ہو سکے گا یا نہیں۔

سبھاش چندر بوس انقلابی رہنما تھے  تحریک آزادی کے دوران طویل عرصے تک کانگریس پارٹی سے وابستہ رہے۔ پارٹی کے صدر بھی منتخب ہوئے تھے۔

کہا جاتا ہے کہ ان کی موت 1945 میں تائیوان میں ایک فضائی حادثہ میں واقع ہوئی تھی، لیکن ان کے اہل خاندان اور بہت سے مورخین یہ ماننے کو تیار نہیں۔

یہ ہی سبب ہے کہ آج تک اس پر بحث جاری ہے کہ ان کی موت کب اور کن حالات میں ہوئی۔

اس بحث کو ختم کرنے کے لیے کئی انکوائری کمیشن قائم کیے جاچکے ہیں لیکن کسی واضح نتیجے پر نہیں پہنچا جاسکا ہے۔

روزنامہ سیاست، حیدرآباد انڈیا

Comments are closed.