گندی حرکتوں کو چھپانے کے لئے جھوٹی شان چاہیے

file_23262_entlebucher-mountain-dog-460x290

ایک کتے کی یہ عادت بن گئی کہ وہ جب بھی گھر سے باہر نکلتا، لوگوں کو تنگ کرتا رہتا۔

کبھی بچوں سے کھانے کی چیزیں چھین لیتا، کبھی بوڑھی عورتوں کے پیچھے پڑجاتا تو کبھی کسی کو کاٹ لیتا۔

سب لوگ اس کتے سے بہت پریشان تھے۔ وہ اس کے مالک کے پاس چلے آتے اور شکایت کرتے۔ مالک نے آخر ایک ترکیب سوچی۔

اس نے کتے کے گلے میں ایک گھنٹی باندھ دی۔ کتا، جہاں کہیں بھی جاتا، اس کے آنے کی خبر سب کو ہوجاتی اوروہ اس کے رستے سے الگ ہوجاتے۔

لوگوں کا اس طرح اس کے راستے سے الگ ہونا اوراس سے بچ بچ کر رہنا، کتنے کو بہت اچھا لگنے لگا۔ وہ سوچنے لگا کہ جیسے وہ کوئی اہم اور خاص قسم کا کتا بن گیا ہے۔ جب اس کے گلے میں پڑی گھنٹی بجتی تو وہ گردن اکڑاکر، بڑی شان سے چلنے لگتا۔

ایک دن اس کی ملاقات ایک کتیا سے ہوئی۔ وہ اس سے کہنے لگا:۔

’’دیکھا، لوگ کس قدر مجھ سے ڈرتے ہیں۔۔۔ میں ایک شان والا کتاہوں۔۔۔!‘‘

یہ سن کر کتیا نے کہا۔

لوگ تم سے ڈرتے نہیں بلکہ تمہاری گندی حرکتوں کی وجہ سے تم سے دور رہتے ہیں۔۔۔ اور یہ گھنٹی جو تمہاری گلے میں ہے، تمہاری انہی گندی حرکتوں کی وجہ سے ڈالی گئی ہے۔ تم خواہ مخواہ اس پر اتراتے پھرتے ہو۔۔۔‘‘۔

One Comment