انگلش بجے، الفاظ اور تلفظ میں تبدیلی کیوں؟

پائندخان خروٹی

ماہرین لسانیات اس حقیقت کا خوب ادراک رکھتے ہیں کہ زبان کوئی جامد چیز نہیں ہے بلکہ زبان ایک زندہ عمل ہے۔ زبان بھی اپنے اردگرد رونما ہونے والی معاشی، سیاسی، علمی اور سائنسی تبدیلیوں سے اثر لیتا ہے۔ آج کی ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقی یافتہ دور کی زبان صنعتی اور زرعی دور کی زبان سے کافی مختلف ہے۔ ہر زبان وقت کے ساتھ نئے الفاظ اور نئی اصطلاحات اختیار کرتی ہے اور اس طرح بعض پرانے الفاظ اور ہجے متروک بھی بن جاتے ہیں۔

ہم بحیثیت انسان بھی اپنی روزمرہ زندگی میں اپنے ہی آباواجداد کے استعمال کی چیزوں کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور دوسری طرف کچھ ایسی نئی چیزوں کو اختیار کر چکے ہیں جن سے ماضی کے لوگ نابلد تھے۔ یہی تو ارتقاء اور ترقی ہے۔ واضح رہے کہ ہماری آنے والی نسلیں پھر ہم سے مختلف حوالوں سے مختلف ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں پوری دنیا میں بولنے والی زبانوں کیلئے کچھ نئی معروض وجود میں آنے والی

اصطلاحات مثلا ٹوئٹر

ٹویٹر (Twitter) ویبینار (Webinar)، وائرل (Viral)، گلوبیش (Globish)، سائبر سیکورٹی (Cyber-security) اور آرٹیفیشل انٹلیجنس (Artificial intelligence)

وغیرہ جیسی نئی اصطلاحات ہیں۔

برٹش انگلش کے مقابلے امریکن انگلش کے تلفظ ، ہجے اور الفاظ میں بہت واضح تبدیلیاں آئی ہیں۔ ذہن نشین رہے کہ ارتقاء اور ترقی کے پیش نظر مسقبل میں بھی ہر قومی زبان کے الفاظ اور ہجوں میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہیں گئیں۔
۔1۔ قدیم انگلش کے مقابلے میں امریکن انگلش او، یو

(OU) کی جگہ صرف او (O) کا حرف استعمال کیا جاتا ہے مثلاً Color, Labor, Neighbour, Flavor Splendor اور Endeavor وغیرہ۔

۔2۔ اسی طرح امریکن انگلش میں لوگوں کی آسانی کیلئے پرانے انگلش الفاظ کے سپیلنگ بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
مثلاً

Spectre

کی جگہ

Specter,

Theater
کی جگہ

Theatre
Center

کی جگہ

Centre
Liter

کی جگہ
Litre
۔3۔ بالکل اس طرح لوگوں کو کنفيوژن سے نجات دلانے کیلئے بعض الفاظ کے آخر میں آنے والے دو حروف

UE

کو ختم کر دیے گئے۔ مثلاً جدید انگلش میں

Dialog, Catalog, Monolog, اور Analog

وغیرہ۔

۔4۔ جدید انگلش میں

SE

کی جگہ

ZE

 کے حروف استعمال کیے جاتے ہیں۔ مثلاً Analyze, Specialize, Recognize, Minimize، Criticize اور Organize وغیرہ

۔5۔ اس بات کو سمجھنا بھی ضروری ہے کہ برٹش انگلش اور امریکن انگلش ایک جیسے اسپیلنگ رکھنے کے باوجود دو مختلف طریقوں سے ادا کرتے ہیں۔ مثلاً انگریزی میں

Schedule

کیلئے تلفظ سکیجول اور شیڈول دونوں عام ہے۔ انگریزی میں

Often

کیلئے تلفظ اوفن اور اوفٹن دونوں عام ہے۔
نیچرل و سوشل سائنسز کی اصطلاحات کے حوالے سے میں بذات خود ترجمہ کے حق میں نہیں ہوں۔ جس طرح علم اور ہنر تمام بنی نوع انسان کا مشترک اثاثہ ہے بالکل اسی طرح تمام اصطلاحات بھی انسانوں کا مشترک سرمایہ ہے۔ ویسے بھی تھیوری اپنی اصطلاحات اور معروضی صفات سے پہچانی جاتی ہے۔ اصطلاحات کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے سے غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور انسانوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔

لہٰذا ضروری ہے کہ تمام اصطلاحات کو بغیر ترجمہ من و عن استعمال کرنے کا رواج عام کیا جائے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ انگلش کی ڈکشنری میں ہر سال سینکڑوں ہزاروں الفاظ اور اصطلاحات کا اضافہ کیا جاتا ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے اور یہی انگلش زبان کی لینگوا فرینکا ب بننے کی غمازی ہے۔
اس آرٹیکل کو لکھنے کا مقصد یہ بات ذہن نشین کرانا ہے کہ انسان کو زبان، ثقافت اور ریاست وغیرہ کے مقابلے میں اولیت حاصل ہے۔ چیزوں کو اختیار کرنے، رد کرنے یا تبدیل کرنے کا مقصد انسان اور انسانیت کی پائیدار ترقی اور معاشی آسودگی کو یقینی بنانا ہے۔ دنیا میں ہر چیز بشمول زبان ارتقاء پذیر ہے۔ نئی اصطلاحات کیلئے الفاظ بنائے بھی جاتے ہیں اور بعض اوقات دوسری زبانوں سے ادھار بھی لے جاتے ہیں۔ ارتقاء کے قوانین اور مختلف عوامل کو مدنظر رکھ کر قلم اور قدم کو آگے بڑھائے جانے میں ہی اصل دانشمندی پنہاں ہے۔

Comments are closed.