Archive for July, 2018

کیا آئی ایم سے قرضہ آخری حل ہے

کیا آئی ایم سے قرضہ آخری حل ہے

پاکستان میں حکومت سازی کا عمل جاری ہے۔ ایسے میں اربوں ڈالر کے مالی خسارے اور قرضوں میں جکڑی معیشت کی بحالی کو حکومت کے لیے اہم ترین چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ کیا نئی حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے قرض لینا آخری حل ہوگا؟ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز اور بلوم برگ نے اپنی تازہ […]

· 2 comments · پاکستان
جانوروں کو اپنی سفاک حیوانیت کانشانہ تونہ بنائیں

جانوروں کو اپنی سفاک حیوانیت کانشانہ تونہ بنائیں

طارق احمدمرزا صوبہ خیبر پختونخواکی پولیس نے سوشل میڈیاپرایک ویڈیو کے وائرل ہو جانے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے ایسے دوافراد کو گرفتارکرلیا ہے جنہوں نے ایک کتے کوپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے پارٹی پرچم میں لپیٹ کر یکے بعددیگرے گولیاں چلا کر نہایت سفاکی سے موت کے گھاٹ اتاردیا۔اس سے قبل مبینہ طور پرپی ٹی آئی کے کچھ […]

· Comments are Disabled · بلاگ
ووٹ کی قیمت کون اداکرتا ہے

ووٹ کی قیمت کون اداکرتا ہے

بیرسٹر حمید باشانی انتخابات کا شور تمام ہوا۔ نتائج زیر بحث ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ نتائج حیران کن ہیں۔ کچھ لوگوں کو کچھ ایسے ہی نتائج کی توقع تھی۔ کہیں جشن برپا ہے تو کہیں صف ماتم بچھی ہے۔ سیاست کا کرخت اور بے رحم چہرہ ایسے موقع پر ابھر کر سامنے آتا ہے۔ اب کچھ لوگ نتائج […]

· Comments are Disabled · کالم
پی ٹی آئی اتحادیوں کی تلاش میں

پی ٹی آئی اتحادیوں کی تلاش میں

عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مخلوط حکومت کے قیام کے لیے دیگر چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ دوسری جانب مخالف جماعتوں نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے مظاہروں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پاکستان الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تقریبا سبھی نشستوں کے غیر سرکاری نتائج جاری کر […]

· 1 comment · پاکستان
ریاستِ مدینہ کا بہلاوا اور ہیومن ڈیولپمنٹ

ریاستِ مدینہ کا بہلاوا اور ہیومن ڈیولپمنٹ

آصف جاوید پچّیس ، 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اکثریتی پارٹی کے سربراہ عمران خان نے اپنی پہلی نشری تقریر میں پاکستان کو مدینے کی ریاست کی طرز پر ایک فلاحی مملکت بنانے کااشارہ دیا ہے۔ ہمارے مذہبی پیشواوں، ملّاوں اور مذہبی جماعتوں سے تعلّق رکھنے والے  سیاستدانوں نے عام پاکستانیوں کے […]

· 2 comments · کالم
چین کا غربت مکاؤ ماڈل اور پیپلز پارٹی کی شکست

چین کا غربت مکاؤ ماڈل اور پیپلز پارٹی کی شکست

علی احمد جان فاتح کپتان عمران خان صاحب کی فتح کے بعد وکٹری سپیچ میں ملک میں غربت کے خاتمے کئے چین کے ماڈل کو اپنانے والی بات سن کر مجھے ۱۹۸۰ء کی دہائی میں پڑھا ایک واقعہ یاد آگیا۔ پشاور کے ایک خان صاحب اس زمانے میں روس اور اس کی سرپرستی میں متحرک پاکستانی سرخوں سے ملک کی […]

· Comments are Disabled · کالم
طالبان کی امریکی حکام سے براہ راست ملاقات

طالبان کی امریکی حکام سے براہ راست ملاقات

افغان طالبان نے کہا ہے کہ اس کے نمائندوں نے ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے ساتھ براہ راست ملاقات کی ہے، جس میں امن مذاکرات کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امریکا نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے طالبان جنگجوؤں کے ایک سنیئر اہلکار کے حوالے سے […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
خطرہ خطرہ ہوشیار ہوشیار

خطرہ خطرہ ہوشیار ہوشیار

 ولید بابر گاؤں کافی بڑا ہے۔ہر طرف گھما گہمی کا عالم ہیں۔لوگ اپنے کاموں میں مگن ہیں۔کوئی ہل جوت رہا ہے تو کوئی مٹی کے برتن بنانے میں مصروف ہے۔کوئی ٹانگہ ہانپ رہا ہے اور کوئی چرخا کاٹ رہا ہے۔کھلی فضاء میں بیڑ کے درخت کے نیچے بچے ایک دونی ایک دو دونی چار کا رٹا مار رہے ہیں۔کرسی پر […]

· Comments are Disabled · کالم
عمران خان کے ’’بولشویکی‘‘ لارے

عمران خان کے ’’بولشویکی‘‘ لارے

طارق احمدمرزا ابھی پاکستان کے نومنتخب اراکین پارلیمنٹ اور ممکنہ وزیراعظم عمران خان نے حلف بھی نہیں اٹھایالیکن ان کی بعد انتخابات تقریرکے حوالے سے ان پرتنقید اور شکوک وشبہات کا اظہار شروع ہوگیا ہے۔ان میں عمران خان کے سیاسی مخالفین تو شامل ہیں ہی،لیکن پاکستان کا عام آدمی بھی شامل ہے۔ان میں پاکستان کے رجسٹرڈ ووٹروں میں شامل وہ […]

· Comments are Disabled · کالم
گیلی مٹی

گیلی مٹی

فرحت قاضی گھوڑے کی پیٹھ پر سواری کے لئے اسے سدھایا جاتا ہے اور عوام کو تعلیم وتربیت دی جاتی ہے ملا نے صبح اٹھ کر دعا مانگی:۔ ’’یااللہ یو غٹ مڑے وکڑے‘‘ ’’ْْیا اللہ ایک امیر شخص کی فوتگی چاہتا ہوں‘‘ سقراط کا باپ سنگ تراش تھا اور سقراط انسان تراش تھا ایک روز اس نے اپنے باپ سے […]

· Comments are Disabled · کالم
میرے بیٹوں کا باپ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم

میرے بیٹوں کا باپ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم

اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب پورا ہی ہوا چاہتا ہے۔ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کو ملک کا اگلا وزیر اعظم قرار دے دیا ہے۔ […]

· 1 comment · پاکستان
بلوچستان میں ایک اور خود کش حملہ

بلوچستان میں ایک اور خود کش حملہ

مستونگ حملے کے دو ہفتے بعد ہی بلوچستان میں ایک اور خودکش حملہ ہوا ہے۔اس حملے میں کم از کم اکتیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تین درجن سے زائد زخمی بتائے گئے ہیں۔ پاکستانی ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تازہ ترین  حملے نے پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں پر ایک بار پھر سوالیہ […]

· Comments are Disabled · پاکستان
ہم تہذیب کی تاریخ سے کچھ سیکھ سکتے ہیں؟

ہم تہذیب کی تاریخ سے کچھ سیکھ سکتے ہیں؟

ڈاکٹر مبارک علی سبط حسن نے تہذیب کے متعلق تین اہم کتابیں لکھی ہیں جو کہ’’موسیٰ سے مارکس تک‘‘،’’ ماضی کے مزار‘‘ اور’’پاکستان میں تہذیب کا ارتقا‘‘۔ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم ماضی کی تہذیبوں سے سیکھتے ہیں اور کیا ان کے متعلق ہماری معلومات ہمارے ذہنی شعور کو بڑھانے میں مددگار ہوتی ہیں؟ موجودہ زمانے […]

· Comments are Disabled · تاریخ
آرزو ہے کہ آباد ہو شہرِ جاں

آرزو ہے کہ آباد ہو شہرِ جاں

منیرسامی جب یہ تحریر آپ کی نظروں میں آئے گی، پاکستان میں انتخابات یا بعضوں کے مطابق یک طرفہ چناو کا عمل مکمل ہو چکا ہوگا۔ ہم جیسوں کی صرف ایک خواہش اور امید ہے کہ نتائج حقیقی طور پر پاکستان کے عوام کی امنگوں اور مرضی کے مطابق ہوں۔ نتیجہ جو بھی ہو وہ پاکستان کے حق میں بہتر ہو۔ […]

· Comments are Disabled · کالم
شرفا بازاری زبان کیوں بولتے ہیں

شرفا بازاری زبان کیوں بولتے ہیں

بیرسٹر حمید باشانی شائستگی کہاں گئی۔ تہذیب و اخلاق کیا ہوئے؟ شرفا حیران ہیں، اہل زبان پریشان ہیں۔ بہت لوگوں کو اس پر افسوس ہے کہ ہماری سیاست سے شائستگی کم ہوتی جا رہی ہے۔ کچھ قومی لیڈر جن الفاظ میں ایک دوسرے کو یاد فرماتے ہیں، جن القابات سے نوازتے ہیں، وہ حیران کن اور افسوسناک ہے۔  یہ صرف […]

· Comments are Disabled · کالم
زباں بگڑی سو بگڑی خبر لیجئے دہن بگڑا

زباں بگڑی سو بگڑی خبر لیجئے دہن بگڑا

طارق احمدمرزا خبر ہے کہ الیکشن کمیشن نے نازیبا زبان کے استعمال پر مولانا فضل ا لرحمٰن ،ایاز صادق اور پرویزخٹک کو حلف نامہ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے پرویزخٹک کے وکیل سے سوال کیا کہ پرویزخٹک نے پشتو میں تقریر کی ،کیا آپ نے سنی ہے؟ وہ ہنسنے کی نہیں رونے کی بات ہے۔پرویز خٹک […]

· Comments are Disabled · کالم
مارکسی آفاقیت کی اَضافی نوعیت

مارکسی آفاقیت کی اَضافی نوعیت

تحریر وتحقیق:جہانزیب کاکڑ مارکسی آفاقیت کی اَضافی نوعیت Relative nature of Marxist universality مطلق آفاقیت کے مابعدُالطبیعاتی(metaphysical) نظریے کی نفی کرتے ہوئے مارکسزم آفاقیت کی اَضافی نوعیت پر زور دیتا ہے۔اِسکی رو سے خالص،غیر مشروط اور تضاد سے پاک آفاقیت کا کوئی وجود نہیں–ہر شئے,مظہر اور نظام بہم تبدیل ہوتے ہوئے اندرونی اور بیرونی رابطوں کے متضاد رشتوں پر مبنی […]

· Comments are Disabled · علم و آگہی
نظریاتی سیاسی کارکنوں سے پراپرٹی ڈیلرز الیکٹیبلز تک

نظریاتی سیاسی کارکنوں سے پراپرٹی ڈیلرز الیکٹیبلز تک

لیاقت علی سنہ1970میں ہونے والے الیکشن پاکستان کی تاریخ کے وہ پہلے الیکشن تھے جو ایک فرد ایک ووٹ کی بنیاد پر ہوئے تھے۔ اس الیکشن سے قبل جتنے بھی الیکشن ہوئے بالغ رائے دہی کی بنیاد پر نہیں ہوئے تھے۔1970 کے الیکشن میں مغربی پاکستان کے شہروں میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے جو امیدوار میدان میں اتارے ان کی […]

· Comments are Disabled · کالم
کیوبا۔۔۔ کمیونزم نہیں سوشلزم

کیوبا۔۔۔ کمیونزم نہیں سوشلزم

کمیونسٹ اقدار کے حامل ملک کیوبا کے دستور میں وسیع تر تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ نے نئے صدر کی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔  کیوبا کے سن 1976 میں متعارف کرائے گئے دستور میں کئی ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مناسبت سے کئی تجاویز کا ایک پیکیج پارلیمان میں پیش کر دیا گیا […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
جماعت احمدیہ اورتحریک آزادی پاکستان

جماعت احمدیہ اورتحریک آزادی پاکستان

اصغر علی بھٹی مغربی افریقہ جب بھی تحریک پاکستان  میں جماعت احمدیہ کی شمولیت اور قربانیوں کا ذکر ہوتا ہے تو دو قسم کی آرا ء سامنے  آتی ہیں ۔ اول یہ کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ۔علامہ اقبالؒ نے خواب دیکھا اور قائد اعظم نے  فلاں فلاں علماء و مشائخ کے تعاون  و برکات سے اس کو […]

· 2 comments · کالم