Archive for September, 2020

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

آصف جاوید پندرہ 15 ستمبر کو پوری دنیا میں جمہوریت کا عالمی دِن منایا جاتا ہے۔ اقوامِ متّحدہ کے تحت منائے جانے والے جمہوریت کے عالمی دِن کے موقعہ پر اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ دنیا بھر کی ریاستیں اِس دن اپنے اپنے ممالک میں جمہوریت کی پاسداری، شہری آزادیوں، اظہار رائے کی آزادیوں، اور بنیادی انسانی […]

· Comments are Disabled · کالم
امام کعبہ کا اسرائیل سے متعلق بدلتا موقف

امام کعبہ کا اسرائیل سے متعلق بدلتا موقف

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سعودی عرب کے ساتھ بھی دو طرفہ روابط استوار کر لینا مستقبل میں اسرائیل کے لیے بہت بڑا انعام ثابت ہو گا۔ ابھی ایسا ہوا نہیں لیکن راہ ہموار ہونا شروع ہو چکی ہے۔ سعودی عرب کی ایک اہم ترین مسلم مذہبی شخصیت نے حال ہی میں اپنے خطبے میں مسلمانوں کو یہودیوں […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
پاکستان میں پولیسینگ کا نظام اورڈئینل پرل کی لاش کیسے ملی

پاکستان میں پولیسینگ کا نظام اورڈئینل پرل کی لاش کیسے ملی

شرافت رانا عملی زندگی میں پولیسنگ کیا ہوتی ہے اور کیسے ہوتی ہے۔ میں نیا نیا وکیل بنا تھا میرا پہلا کیس تھا۔ سائل پر بجلی چوری کا الزام تھا۔ میں نے قبل از گرفتاری ضمانت دائر کی ہوئی تھی۔ جج صاحب بہت سخت/ نالائق تھے ۔کسی بھی صورت میں قبل از گرفتاری ضمانت کو کنفرم نہیں کرتے تھے۔ سب […]

· Comments are Disabled · کالم
کینیڈا میں پاکستانیوں کا سیاسی و سماجی کردار

کینیڈا میں پاکستانیوں کا سیاسی و سماجی کردار

آصف جاوید ٹورنٹو کینیڈا میں یہ جتنے بھی نام نہاد پاکستانی کمیونٹی لیڈرز ہیں، یہ سب کے سب ایک پیڑ پر بیٹھے ہوئے بندروں کا غول ہیں، جو پاکستان اور اسلام کے نام پر صرف اپنی ہی کمیونٹی میں اپنی آنیاں جانیاں دکھاتے ہیں، یعنی ایک شاخ سے پھدک کر دوسری شاخ پر چلے جاتے ہیں۔ ملٹی کلچرل کمیونٹی میں […]

· Comments are Disabled · بلاگ
ایران، سوشل میڈیا فوج کے حوالے کرنے پرغور

ایران، سوشل میڈیا فوج کے حوالے کرنے پرغور

ایران کے طاقتور ریاستی حلقے انٹرنیٹ پر شکنجہ کسنے کے لیے ایک نیا قانون لانا چاہتے ہیں۔ اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو ایران وہ پہلا ملک ہوگا، جہاں انٹرنیٹ فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ نصراللہ پژمانفر مشہد سے ایران کے رکن پارلیمان ہیں۔ وہ ایک تجربہ کار پارلیمینٹیرین ہیں اور ملک کے قدامت پسند شیعہ علما […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
 کیاجمہوریت انتخابات کا نام ہے ؟

 کیاجمہوریت انتخابات کا نام ہے ؟

بیرسٹرحمیدباشانی ایران آج کل عالمی خبروں میں ہے۔ امریکی اوراسرائیلی حلقوں کا کہنا ہےکہ امریکہ کےساتھ معاہدہ ختم ہونےکےبعدایران بڑی مقدارمیں یورینیم بنارہا، جس سےوہ نیوکلئیربم بناسکتا ہے۔ اس وجہ سے عالمی میڈیا اورانٹیلیجنس ایجنسیوں کی ایران پرگہری نظر ہے۔  دوسری طرف پاکستان اوربھارت کی ایران میں دلچسبی بڑھ گئی ہے۔ حال ہی میں چاردن کے وقفےسے دوبھارتی وزراء یکےبعد […]

· Comments are Disabled · کالم
سندھ میں لاپتہ افراد کی تعداد کیوں بڑھ رہی ہے

سندھ میں لاپتہ افراد کی تعداد کیوں بڑھ رہی ہے

تاج جویو “ سندھ کے نامور ادیب، محقق تنقید نگار تاج جویو صاحب کا، سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے اپنے بیٹے سارنگ اور دیگر مسنگ پرسنز کے سلسلے میں رکارڈ کرائے گئے بیان کا مکمل متن۔۔۔۔ گرامی قدر سینیٹر مصطفیٰ کھوکھر، چیئرمین سینیٹ فنکشنل کمیٹی فار ہیومن رائٹس، سینیٹر شیری الرحمٰن، سینیٹر کرشنا بائی، سینیٹر زیب جمالدینی، سینیٹر قرۃالعین […]

· Comments are Disabled · کالم
کیا بائبل کی ہجرت عظیم کی داستان ایک افسانہ ہے؟

کیا بائبل کی ہجرت عظیم کی داستان ایک افسانہ ہے؟

تحریر: سٹاکس راش خدا کے وجود کے بارے میں شکوک و شبہات کے نزول کے کچھ عرصے بعد اپنے ربی (یہودی عالم دین) سے ایک ملاقات کے دوران یوم نجات اور ہجرت عظیم پر گفتگو ہوئی۔ ربی جانتا تھا کہ میں ان داستانوں کے مافوق الفطرت اور مضحکہ خیز پہلوؤں یا واقعات کو شک و شبے کی نظر سے دیکھتا […]

· 1 comment · تاریخ
اعتراف کے باوجود پاکستانی فوج نے حفیظ اللہ محمد حسنی کو قتل کردیا

اعتراف کے باوجود پاکستانی فوج نے حفیظ اللہ محمد حسنی کو قتل کردیا

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چار سال قبل دالبندین سے لاپتہ حفیظ اللہ ولد رحیم محمد حسنی کی مسخ شدہ لاش چاغی میں پل چوٹو کے مقام سے ملی ہے۔ انہیں قتل کرنے کے بعد بے گور و کفن دفنا دیا گیا تھا جو حالیہ بارشوں اور پانی کے بہاؤسے ظاہر ہوگئی تھی۔ […]

· Comments are Disabled · پاکستان
نیا پاکستان ۔۔ مگر کیسے

نیا پاکستان ۔۔ مگر کیسے

عابد حسن منٹو میں اب صرف امید کے سہارے زندہ نہیں رہتا۔پندرہ برس کا تھا جب پاکستا ن آزاد ہوا تھا۔پاکستان بنانے کی جدوجہد میں میرا خاندان پیش پیش تھا اور میں نے خود بھی کئی مواقع پر قیام پاکستان کی جدو جہد میں حصہ لیا۔ہم راولپنڈی میں رہتے تھے اور زیادہ تر جلوس جامعہ مسجد راولپنڈی کی سڑک پر […]

· Comments are Disabled · کالم
کیا پاکستان، ایشیا میں نئے اتحاد کا حصہ بن رہا ہے؟

کیا پاکستان، ایشیا میں نئے اتحاد کا حصہ بن رہا ہے؟

رواں ماہ کے اواخر میں چین، روس اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں چین، روس، پاکستان، ترکی اور ایران جیسے ممالک پر مشتمل ایک نیا اتحاد ابھر رہا ہے۔ حالیہ چند برسوں کے دوران روس اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چین کے […]

· Comments are Disabled · پاکستان
نوجوان لڑکیاں شادی کے لئے بوڑھے مردوں کا انتخاب کیوں کرتی ہیں؟

نوجوان لڑکیاں شادی کے لئے بوڑھے مردوں کا انتخاب کیوں کرتی ہیں؟

زبیر حسین ماہرین نفسیات نے اس کی دس بڑی وجوہات بتاتے ہیں۔ معاشی استحکام یا مالی آسودگی:۔ ہر عورت چاہتی ہے کہ اس کا اور اس کے ہونے والے بچوں کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہو۔ بڑی عمر کا مرد اپنا پروفیشنل کیریئر بنا چکا ہوتا ہے۔ اس کے پاس جاب، مکان، بنک بیلنس سب کچھ ہوتا ہے۔ اس کے […]

· Comments are Disabled · کالم
ریکو ڈک معاہدہ : پاکستان کی چھ ارب ڈالر جرمانے کی منسوخی کی اپیل

ریکو ڈک معاہدہ : پاکستان کی چھ ارب ڈالر جرمانے کی منسوخی کی اپیل

پاکستان کی کوشش ہے کہ اسے بلوچستان میں ریکو ڈک مائننگ ڈیل کے باعث کیا گیا تقریباً چھ ارب ڈالر جرمانہ منسوخ کر دیا جائے۔یہ معاہدہ ایک آسٹریلوی کمپنی سے کیا گیا تھا۔ پاکستان پر یہ جرمانہ ایک انٹرنیشنل عدالت نے عائد کیا تھا۔ معدنی دولت سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں ریکو ڈک کے مقام پر قدرتی معدنیات، خاص […]

· 1 comment · پاکستان
 کیابارش قدرت کی نعمت ہے

 کیابارش قدرت کی نعمت ہے

بیرسٹرحمید باشانی ہمارے ہاں عام آدمی قدرت پربھروسہ کرتا ہے۔ یہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کےایمان اورعقیدےکاحصہ ہےکہ دنیا میں جوکچھ ہوتا ہےقدرت کی مرضی سےہوتاہے۔  لہذااس کوہونے سے روکنا کارقدرت میں مداخلت ہے۔  کچھ لوگ ایسےبھی ہیں ، جوسیلابوں، طوفانی بارشوں، اورزلزلوں کوقدرت کی ناراضگی اورغیض وغضب کا اظہار قراردیتے ہیں، جوانسانی گناہوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ عام آدمی یا پھرگہرے […]

· Comments are Disabled · کالم
پاکستان کو بھارت۔ چین تنازعےسے فائدہ اٹھانے کی کوشش مہنگی پڑے گی

پاکستان کو بھارت۔ چین تنازعےسے فائدہ اٹھانے کی کوشش مہنگی پڑے گی

بھارت نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دو محاذوں پر ایک ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتاہے اور اگر پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر تنازعے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تو اسے زبردست نقصان سے دو چار ہونا پڑے گا۔ ایک ایسے وقت جب لداخ میں چین اور بھارت کے درمیان زبردست کشیدگی کا […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا
ان ’قاتل‘ ٹی وی  ٹاک شوز پر پابندی عاید کی جائے۔۔۔

ان ’قاتل‘ ٹی وی  ٹاک شوز پر پابندی عاید کی جائے۔۔۔

سہیل انجم ٹی وی ٹاک شوز سماج کو تو بانٹ ہی رہے ہیں اب جان بھی لینے لگے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ  ایسے قاتل  ٹاک شوز پر مکمل طور پرپابندی عاید کی جائے۔ این ڈی ٹی وی انڈیا کے اینکر اور سینئر صحافی رویش کمار نے بہت پہلے اپنے ایک پروگرام میں ناظرین سے اپیل کی تھی […]

· Comments are Disabled · کالم
دو بھارتی شہریوں کو دہشت گرد قرار دینے کی پاکستانی کوشش ناکام

دو بھارتی شہریوں کو دہشت گرد قرار دینے کی پاکستانی کوشش ناکام

دو بھارتی شہریوں کو اقوام متحدہ کے دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرانے کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے بھارت نے سلامتی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے دو بھارتی شہریوں کو اقوام متحدہ کی دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل کرانے کی کوشش کوسلامتی کونسل کے اراکین […]

· Comments are Disabled · جنوبی ایشیا