بین الاقوامی

سعودی عرب نے اسرائیل فلسطینی تنازعے کے امریکی منصوبے کی حمایت کر دی تھی

سعودی عرب نے اسرائیل فلسطینی تنازعے کے امریکی منصوبے کی حمایت کر دی تھی

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل فلسطینی تنازعے کے حل کی کوششوں کی ’قدر‘ کرتا ہے۔ ساتھ ہی اسرائیل فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے آغاز کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
چین: معیشت کی شرح نمو میں ریکارڈ کمی

چین: معیشت کی شرح نمو میں ریکارڈ کمی

سال 2019 میں چینی معیشت کی شرح نمو حکومتی تخمینوں کے مطابق ہی رہی تاہم یہ گزشتہ تین عشروں میں یہ کم ترین ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ اس گراوٹ کی بنیادی وجہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ2019 میں مجموعی طور پر چینی معاشی ترقی کی شرح چھ اعشاریہ ایک فیصد ہی رہی، […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
امریکہ اور چین کےدرمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

امریکہ اور چین کےدرمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا

  امریکہ اور چین کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ وقتی طور پر تھم گئی ہے۔ یہ معاہدہ دو مرحلوں میں مکمل ہو گا ۔ اس معاہدے کی بے شمار شقیں ہیں لیکن اہم شق کاپی رائٹس اور انٹلیلچوئل پراپرٹی رائٹس ہے۔امریکی حکومت کے مطابق چین کی جانب سے گذشتہ […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
امریکی مہم جوئی کی وجہ سے مسافر طیارہ تباہ ہوا۔ جواد ظریف

امریکی مہم جوئی کی وجہ سے مسافر طیارہ تباہ ہوا۔ جواد ظریف

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے ایک فوجی بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’انسانی غلطی‘ کے سبب یوکرائن کا مسافر طیارہ غلطی فہمی میں مار گرایا گیا۔ یوکرائنی مسافر بردار طیارہ بدھ آٹھ جنوری کو تہران کے ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گِر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس پر سوار […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
چینی قیادت اقتدار کو قائم رکھنے کے لیے انسانی حقوق کی نئی تعریف کی تلاش میں

چینی قیادت اقتدار کو قائم رکھنے کے لیے انسانی حقوق کی نئی تعریف کی تلاش میں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی کے تعاون سے منعقد ہونے والے ساؤتھ ساؤتھ ہیومن رائٹس فورم کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس میں چینی شرکاء اپنے صدر شی جن پنگ کی سوچ کے تناظر میں انسانی حقوق کی ایک نئی تعریف تلاش کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کے ‘ساؤتھ ساؤتھ ہیومن رائٹس فورم‘ کے دو […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف عام ہڑتال، زندگی مفلوج

فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف عام ہڑتال، زندگی مفلوج

فرانس میں صدر ایمانوئل ماکروں کی پنشن اصلاحات کے خلاف ملازمین کی مختلف انجمنوں نے مشترکہ طور پر عام ہڑتال کی کال دی ہے۔ اس ہڑتال میں مختلف شعبوں کے لاکھوں افراد حصہ لے رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ہڑتال میں اساتذہ، ملک بھر کے ٹرانسپورٹ ملازمین، محکمہ پولیس، وکلاء، ہسپتال اور ہوائی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والا عثمان خان کون تھا؟

لندن برج پر چاقو سے حملہ کرنے والا عثمان خان کون تھا؟

برطانوی پولیس نے لندن برج حملے میں دو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے والے کا نام عثمان خان بتایا ہے جنھیں اس سے قبل شہر کی سٹاک ایکسچینج پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔28 برس کے عثمان خان مشروط ضمانت پر جیل سے باہر تھے جب انھوں نے جمعے کو […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
ہانگ کانگ انتخابات: جمہوریت نوازکیمپ کی بھاری جیت

ہانگ کانگ انتخابات: جمہوریت نوازکیمپ کی بھاری جیت

چینی علاقے ہانگ کانگ میں بلدیاتی الیکشن جمہوریت نوازوں نے جیت لیے ہیں۔ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح غیر معمولی طور پر بہت زیادہ خیال کی گئی ہے۔ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کے میڈیا کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں جمہوریت نواز گروپ کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہیں نوے فیصد نشستیں ملی ہیں۔ انتخابات اتوار […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
نیتن یاہو پر بدعنوانی کی فرد جرم عائد

نیتن یاہو پر بدعنوانی کی فرد جرم عائد

اسرائیلی اٹارنی جنرل نے عبوری وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن، رشوت لینے اور اعتماد شکنی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ الزام عائد کیے جانے کے بعد اسرائیل کا سیاسی بحران مزید گھمبیر ہو گیا ہے۔ اسرائیل کا سیاسی نظام  جمعرات اکیس نومبر کو ایک پیچیدہ بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے اور اس کی وجہ وزیراعظم […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
خلیجی ممالک میں عورتوں کی آن لائن منڈی

خلیجی ممالک میں عورتوں کی آن لائن منڈی

کویت کی گلیوں میں جب آپ گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں تو آپ کو خواتین نظر نہیں آتیں۔وہ بند دروازوں کے پیچھے رہتی ہیں۔ بنیادی حقوق سے محروم، کہیں جا نہیں سکتیں ہیں اور اس بات کا بھی خطرہ ہے کہ انھیں سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو بیچ دیا جائے گا۔ آپ ایک سمارٹ فون پکڑیں اور ان […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
سٹالن دور کے مقتولین: گھر کے باغیچے سے اجتماعی قبر کی دریافت

سٹالن دور کے مقتولین: گھر کے باغیچے سے اجتماعی قبر کی دریافت

روس میں سائبیریا کے علاقے میں ایک شخص کو ایک باغ سے سوویت رہنما جوزف سٹالن کے جابرانہ دور کی ایک اجتماعی قبر سے بیسیوں انسانوں کی جسمانی باقیات ملی ہیں۔ لیکن روسی حکام کی طرف سے اس واقعے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ روسی ریاست سائبیریا کے شہر بلاگووَیش چَینسک سے ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار یوری […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
انگلینڈ میں ٹرک سے ملنے والی انتالیس لاشیں، سب چینی شہری تھے

انگلینڈ میں ٹرک سے ملنے والی انتالیس لاشیں، سب چینی شہری تھے

جنوب مغربی انگلینڈ میں ایک ریفریجریٹڈ ٹرک سے ملنے والی تمام انتالیس لاشیں چینی شہریوں کی تھیں۔ شمالی آئرلینڈ میں تین مقامات پر مارے گئے چھاپوں کے بعد اس بات کی برطانوی پولیس کے علاوہ چینی وزرات خارجہ نے بھی تصدیق کر دی۔ چینی شہریوں کی ہلاکت سے چین کی نام نہاد معاشی ترقی کا پول کھل گیا ہے۔ کسی بھی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
امن نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کے نام

امن نوبل انعام ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کے نام

سنہ 2019 کا نوبل انعام برائے امن ایتھوپیا کے وزیرِاعظم ابی احمد کو اپنے بدترین دشمن ملک ایریٹیریا کے ساتھ گزشتہ برس امن قائم کرنے کی وجہ سے دیا جا رہا ہے۔ابی احمد کے امن معاہدے سے ایتھیوپیا اور ایریٹریا کے درمیان 1998 سے 2000 تک ہونے والی جنگ کے ساتھ 20 سال تک جاری رہنے والے فوجی جمود کا […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
چین میں ايغور مسلم آبادی کے قبرستانوں کی مسماری جاری

چین میں ايغور مسلم آبادی کے قبرستانوں کی مسماری جاری

چین کے افراتفری کے شکار صوبے سنکیانگ میں ایغور آبادی کو کئی پہلوؤں سے حکومتی کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ سنکیانگ کی ایغور آبادی مسلمان ہے اور اس صوبے میں علیحدگی پسندی کی تحریک بھی جاری ہے۔اویغور نسلی اعتبار سے وسط ایشیائی مسلمان ہیں اور چین کے صوبہ سنکیانگ کی آبادی کا 45 فیصد ہیں۔ اویغور نسلی اعتبار سے وسط […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
ڈارون کے نظریہ ارتقا کو درست قرار دینے پر امام مسجد برطرف

ڈارون کے نظریہ ارتقا کو درست قرار دینے پر امام مسجد برطرف

مغربی کوسووو کی ایک مسجد کے ایک امام کو برطرف اس لیے  کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈارون تھیوری سے متعلق خیالات کو درست قرار دیا تھا۔ انسانی ارتقا کے حوالے سے اسلامی اور ڈارون کے نظریے پر بیک وقت یقین کرنا، ڈریلون غاشی نامی امام کو مہنگا پڑ گیا۔ ملک کی سرکاری مذہبی تنظیم کی […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
سعودی شاہ سلمان کا باڈی گارڈ فائرنگ سے ہلاک

سعودی شاہ سلمان کا باڈی گارڈ فائرنگ سے ہلاک

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ایک اہم ذاتی محافظ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ذاتی تنازعے کا نتیجہ تھا۔ سعودی حکام کی طرف سے تاہم میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے قتل کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ خبر […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
US President Donald Trump speaks during a meeting with Pakistani Prime Minister Imran Khan (L) in the Oval Office at the White House in Washington, DC, on July 22, 2019. (Photo by Nicholas Kamm / AFP)        (Photo credit should read NICHOLAS KAMM/AFP/Getty Images)

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ثالثی کے لیے کہا ہے، عمران خان

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایران کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے کے لیے ثالثی کے لیے کہا ہے۔ تاہم امریکی صدر نے کہا ہے کہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے میں […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
سعودی عرب: سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سرقلم

سعودی عرب: سب سے زیادہ پاکستانیوں کے سرقلم

سعودی عرب میں جمعرات کو چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کا  سر قلم  کر دیا گیا۔ سعودیہ میں اس سال اب تک ایک خاتون سمیت  چھبیس پاکستانیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔   انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈاریکٹر سارہ بلال نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی جیلوں میں […]

· 1 comment · بین الاقوامی
مصر: اخوان المسلمون کے رہنماؤں کے لیے تاحیات قید کی سزائیں

مصر: اخوان المسلمون کے رہنماؤں کے لیے تاحیات قید کی سزائیں

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع اور نو دیگر سرکردہ رہنماؤں کو تاحیات قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ ابھی حال ہی میں محمد مرسی کی بھی جیل میں ہلاکت ہو گئی تھی۔ اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع کو متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔ آج کی عدالتی سماعت میں حکام نے محمد بدیع اور […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی
ہانگ کانگ مظاہرین کے خلاف مہم چلانے والے سینکڑوں اکاؤنٹس بند

ہانگ کانگ مظاہرین کے خلاف مہم چلانے والے سینکڑوں اکاؤنٹس بند

گزشتہ روز ٹویٹر اور فیس بک  نے ایسے سینکڑوں اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں، جو ہانگ کانگ مظاہرین  کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے تھے۔ اب گوگل اور یوٹیوب نے بھی ایسے اکاؤنٹس بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پیچھے چینی حکومت کا ہاتھ ہے۔ یاد رہے کہ چین نے اپنے شہریوں کے لیے سوشل میڈیا، فیس بک، […]

· Comments are Disabled · بین الاقوامی