علم و آگہی

فرانسیسی پوسٹ ماڈرنسٹ دانشوروں کے چُٹکلے 

فرانسیسی پوسٹ ماڈرنسٹ دانشوروں کے چُٹکلے 

تحریر وتحقیق: پائند خان خروٹی فرانسیسی پوسٹ ماڈرنسٹ دانشوروں کے چُٹکلے ،ایک تنقیدی جائزہ اگر انقلاب فرانس کا تسلسل یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھتا رہتا تو یقینادُنیا ایک اور ڈگر پر چل نکلتی اور ماضی کے مقابلے میں ا س کا حال زیادہ تابناک ہوتا لیکن بد قسمتی سے ایسا ہونہ ہوسکا ۔ مختصر عرصہ کے بعد انقلاب فرانس کو […]

· 1 comment · علم و آگہی
کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟.5

کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟.5

انفرادی ارادے اور جاری بیانیے کے درمیان تعلق کا مطالعہ  قسط پنجم۔کہانی کے عناصر وسیع تر بیانیے میں معانی پیدا کرنے کے لیے لا تعداد کہانیوں سے مدد لی جاتی ہے۔ یہ کہانیاں دراصل تسلیم شدہ سچّائیوں کے فروغ کا ذریعہ ہوتی ہیں۔مثال کے طور پر جب انسانوں نے کاشت کاری شروع کردی تو انسانی زندگیوں میں نہایت بنیادی نوعیت […]

· 2 comments · علم و آگہی
عورت علم وفلسفے میں مغلوب کیوں۔۔۔

عورت علم وفلسفے میں مغلوب کیوں۔۔۔

پائند خان خروٹی انسانی تاریخ کا یہ بڑا المیہ ہے کہ تقریباً ساڑھے تین ہزارسال پر مبنی پدر سری نظام میں انسانی آبادی کے نصف سے زائد حصہ جیسے صنف مظلوم بھی کہاجاتا ہے کو اس کے بنیادی منصب سے محروم رکھا گیا ہے اور سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ علم وادب, فکر ودانش اور تاریخ وفلسفہ […]

· Comments are Disabled · علم و آگہی
کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟.4

کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟.4

سبطِ حسن انفرادی ارادے اور جاری بیانیے کے درمیان تعلق کا مطالعہ  قسط 4۔ بیانیہ اور سماجی تنظیم کھیل کا میدان ہو یا سنیما گھر، ان میں آتے ہی سب لوگوں کی انفردیت ، مخصوص اجتماعی رویوں کے تابع ہو جاتی ہے۔ کھیل کے میدان میں سب لوگ اپنی اپنی پسند کی ٹیم کی جیت دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔ […]

· Comments are Disabled · علم و آگہی
بالشویک انقلاب اور سو سال بعد کی دنیا 

بالشویک انقلاب اور سو سال بعد کی دنیا 

پائند خان خروٹی  بیسویں صدی کو انسانی ارتقاء وترقی کے حوالے سے غیر معمولی عروج و عظمت کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے ۔نسل انسانی کے مختلف شعبوں میں ترقی کے حوالے سے اسی شاندار عہد کا مشاہدہ کیا جائے تو یقیناً 1917 ء کا بالشویک انقلاب اسی صدی کاسب سے اہم واقع ہے اور تاریخ انسانی کا سب سے […]

· 3 comments · علم و آگہی
کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟۔3

کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟۔3

انفرادی ارادے اور جاری بیانیےکے درمیان تعلق کا مطالعہ  تیسری قسط ۔ کہانی کو تجربہ بنانا کہانی میں ایک اہم عنصر تشبیہاتی تصوّرات ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کوچوان کی کہانی میں اس کے بیٹے کی موت اچانک ہو جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کوئی بھی حادثہ یا غمناک واقعہ ، خواہ اس کے آثار پہلے سے موجود ہوں،پھر […]

· 1 comment · علم و آگہی
مذہبی تقدس اور عقل کا ٹکراؤ

مذہبی تقدس اور عقل کا ٹکراؤ

سعید اختر ابراہیم قیام پاکستان کو ستر برس ہونے کو آئے ہیں اور آج اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال بڑی شدت سے سر اٹھا رہا ہے کہ آیا اس ملک کے قیام کیلئے مذہبی پریکٹس کا جو نعرہ لگایا گیا تھا وہ محض کہیں ایک نعرہ ہی تو نہیں تھا جسکا مقصد عام مسلمانوں کے جذبات بھڑکا کر […]

· 4 comments · علم و آگہی
کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟-2

کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟-2

سبط حسن انفرادی ارادے اور جاری بیانیے کے درمیان تعلق کا مطالعہ  قسط دوم ۔ کہانی اور سائنسی تحقیق پر مبنی تحریر میں فرق  کہانی میں ٹھوس حالات و واقعات اور واقعاتی تسلسل ہوتا ہے۔ زمانی ترتیب ہی کہانی کو بیانیے کی ساخت دیتی ہے ۔ جب کہ سائنسی تحقیق پر مبنی تحریر میں حقائق کو ان کے آپسی تعلق […]

· 2 comments · علم و آگہی
جدلیاتی مادیت : حقیقت یافسانہ 

جدلیاتی مادیت : حقیقت یافسانہ 

تحریر وتحقیق : پائند خان خروٹی  یہ افسوس ناک حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ناخواندہ اور اعلیٰ ڈگری یا فتہ افراد دونوں عملی زندگی کے اعتبار سے ناکام اور نامراد رہے ہیں ۔ایک طرف اگر ناخواندہ اکثریت جدید علوم ، سائنسی ایجادات اور ترقی یافتہ انسانی شعور سے استفادہ کرنے کی شعور نہیں رکھتی تود وسری جانب ہمارے پڑھے […]

· 2 comments · علم و آگہی
بڑھاپا ایک بیماری ہے

بڑھاپا ایک بیماری ہے

خالد تھتھال جس رفتار سے سائنس میں نئی نئی دریافتیں اور ایجادات ہو رہی ہیں، اسی رفتار سے مذہب کا دائرہ اثر تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن عمر کے بڑھنے کے نتیجے میں بڑھاپا، موت اور موت کے بعد کی ”زندگی“ کا تصور مذہب کو کسی حد تک آکسیجن مہیا کر رہے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی مذہب کے […]

· 2 comments · علم و آگہی
کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟-1

کیا آپ بیتی لکھنا ممکن ہے؟-1

سبط حسن انفرادی ارادے اور جاری بیانیے کے درمیان تعلق کا مطالعہ  قسط اول ۔ کہانی سننا اور سنانا کیسے تہذیب کی اساس بنا؟ ہم ایک بڑی کہانی کے تسلسل میں پیدا ہوتے ہیں۔ اسی کہانی کے اندر رہتے ہوئے ہم اپنی ایک چھوٹی سی کہانی بناتے ہیں اور پھراس بڑی کہانی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ ہماری کہانی دراصل […]

· 4 comments · علم و آگہی
جدیدیت بورژوا فلسفہ کارجحان

جدیدیت بورژوا فلسفہ کارجحان

تحریر وتحقیق : پائند خان خروٹی  انسان مسلسل ارتقاء پذیر ہے اور اپنے خمیر میں کسی مخصوص منزل پر روکنے یامطمئن ہوجانے کی خاصیت نہیں رکھتا کیونکہ انسانی وجود کا بنیادی جوہر ہی مسلسل جدوجہد اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ارتقائی عمل ہے ۔ اسی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے ہی انسان کی اصل عظمت وکردار دیگر […]

· 2 comments · علم و آگہی
شرمساری اور خلش پر مبنی ذلتیں

شرمساری اور خلش پر مبنی ذلتیں

سبط حسن انجیل کے عہد نامۂ قدیم کے مطابق جب آدم اور حوا نے ’’علم کا پھل‘‘ کھایا تو وہ ننگ دھڑنگ ہوگئے۔اس ننگ دھڑنگ پر انہیں شرم بھی آئی۔ اس قصے کی تفسیر مختلف دانشوروں نے اس طرح کی ہے: باغ عدن میں قدرت کی پیدا کردہ نعمتیں اپنی قدرتی شکل میں میسر تھیں۔ غالباً یہ زمانہ پھل سبزیاں […]

· Comments are Disabled · علم و آگہی
سماج کیا ہے؟

سماج کیا ہے؟

ارشد نذیر عام فہم اندازمیں تو تمام انسانوں ہی کا مجموعہ سماج کہلاتا ہے لیکن اگر کوئی یہ سوال اُٹھانا شروع کردے کہ انسان کیا ہے تو پھرانسان اور سماج دونوں کے وجود پر سوال اُٹھنا شروع ہو جاتے ہیں اور دونوں ہی پیچیدہ تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ انسان صرف گوشت پوست کا لوتھڑا تو نہیں ہے۔ یہ ایک […]

· 1 comment · علم و آگہی
کیا مذہب رہنمائی کر سکتا ہے؟

کیا مذہب رہنمائی کر سکتا ہے؟

سعید اختر ابراہیم پچھلی کچھ دہائیوں سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال بڑی شدت سے سر اٹھا رہا ہے کہ آیا اس ملک کے قیام کیلئے مذہبی پریکٹس کا جو نعرہ لگایا گیا تھا وہ محض کہیں ایک نعرہ ہی تو نہیں تھا جسکا مقصد عام مسلمانوں کے جذبات بھڑکا کر ایک خاص مقصد کی تکمیل تھا۔ بدقسمتی سے […]

· 1 comment · علم و آگہی
ڈاکٹر عبدالسّلام، کائنات کی بنیادی قوّتیں اور ذرّہِ خدائی۔تیسرا حصہ

ڈاکٹر عبدالسّلام، کائنات کی بنیادی قوّتیں اور ذرّہِ خدائی۔تیسرا حصہ

آصف جاوید قارئین اکرام ، پچھلی دو قسطوں میں ہم نے ڈاکٹر عبدالسّلام کی معرکہ آرا تحقیق جس نے دنیائے سائنس میں ایک عظیم بریک تھرُو دیا تھا، کا تذکرہ کیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب ذرّاتی طبعیات کے نظریہ سازوں میں سے تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے ساٹھ اور ستّر کی دہائی میں ہگز بوسان نامی پارٹیکل یعنی ذرّہِ خدائی کی نظریہ […]

· 1 comment · علم و آگہی
ڈاکٹر عبدالسّلام، کائنات کی بنیادی قوّتیں، ذرّہِ خدائی ۔ دوسرا حصہ

ڈاکٹر عبدالسّلام، کائنات کی بنیادی قوّتیں، ذرّہِ خدائی ۔ دوسرا حصہ

آصف جاوید قارئین اکرام ، اپنے پچھلے مضمون میں ہم نے ذکر کیا تھا کہ بیسویں صدّی کے نامور مسلمان سائنسدان ڈاکٹر عبدالسّلام، جو کہ بنیادی طور پر ریاضی اور نظری طبعیات کے جیّد عالم و محقّق تھے، در اصل کائنات کی اساسی قوّتوں کی یکجائی(بمعنی وحدت)اور گاڈ پارٹیکل (ذرّہِ خدائی) کی تلاش کے لئے ، کئے گئے سائنسی کام […]

· 3 comments · علم و آگہی
ڈاکٹر عبدالسّلام، کائناتی بنیادی قوّتیں اور ذرّہِ خدائی

ڈاکٹر عبدالسّلام، کائناتی بنیادی قوّتیں اور ذرّہِ خدائی

آصف جاوید ڈاکٹر عبدالسّلام کا نام کسی تعارّف کا محتاج نہیں۔ سائنس کی دنیا جب بھی اپنے مشاہیر کا ذکر کرے گی تو ان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالسّلام کا ذکر بھی کرے گی۔ ڈاکٹر عبدالسّلام، ایک مسلمان ، پاکستانی سائنسداں ، ریاضی داں اور نظری طبعیات کے جیّد عالم تھے، ڈاکٹر عبدالسّلام نے کائنات میں پائی جانے والی چار […]

· 5 comments · علم و آگہی
عام آدمی اور فلسفہ

عام آدمی اور فلسفہ

 ارشد نذیر فلسفہ کو اگرنظریہِ حیات کے طور پر لیا جائے تو پھر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس دنیا میں ہر انسان کا کوئی نہ کوئی نظریہِ حیات یعنی فلسفہ ضرور ہوتا ہے۔ انسان اپنے اُسی نظریہِ حیات کے تابع زندگی گزارتا ہے۔ آدمی خواہ پڑھا لکھا ہویا ان پڑھ وہ شعور کی منزلیں طے کرنے کے بعد زندگی […]

· 1 comment · علم و آگہی
زیر آلود تعلیم و تربیت ۔۔۔ مجازی ذات کی تعمیر

زیر آلود تعلیم و تربیت ۔۔۔ مجازی ذات کی تعمیر

سبط حسن ’’بچوں کو بڑوں کی عزت کرنی چاہئے!۔۔۔ کیا بچوں کی عزت نہیں کرنی چاہئے۔۔۔؟‘‘ ،’’بیوی کو خاوند کا وفادار ہونا چاہئے۔۔۔! کیا خاوند کو وفادار نہیں ہونا چاہئے۔۔۔؟‘‘ ، ’’ملازم کے لئے لازم ہے کہ وہ مالک یا افسر اعلیٰ کا فرمانبردار رہے۔۔۔!، کیا افسر اعلیٰ کے لئے قوانین کی فرمانبرداری لازم نہیں۔۔۔؟‘‘،’’سیاستدان او ربیوروکریسی ریاستی وسائل کو […]

· 1 comment · علم و آگہی