حج کے دوران شہید ہونے والے حجاج کرام کی تعداد آج کے اعداد و شمار کے بموجب 1633 ہے جبکہ سینکڑوں ہنوز لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔
خبر رساں ادارہ اے پی کے اعداد و شمار کے بموجب یہ تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
سعودی عہدیداروں کے بموجب شہید حجاج کی تعداد 769 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 934 ہے۔
سعودی صحت و داخلہ وزارتوں کے عہدیداروں نے خبر رساں ادارہ کے اعداد و شمار پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا ۔
سعودی حکام نے 26 ستمبر کے بعد کوئی نئی معلومات مہیا نہیں کی جبکہ کئی ممالک نے اپنے مرنے والے حجاج کرام کا متعلق بتایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 1633 کے قریب ہے۔
یادر ہے کہ 1990 میں ٹنل میں ہونے والی بھگڈر میں میں 1440 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے پہلے حرم میں کرین کے گرنے سے94 افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے حج انتظامیہ کی معلومات میں دیگر مسلم ممالک کو شرک کرنے سے انکار کردیا۔
اے ایف پی