کیا تاریخی آسیب کی جھاڑ پھونک ممکن ہے
سبط حسن 1 مصر کے ایک ادیب کی کہانی ’’کرسی بردار‘‘ کچھ سال پہلے ’’آج‘‘ کراچی میں چھپی تھی۔ یہ ایک تمثیلی کہانی ہے۔ کہانی کی ابتداء میں ایک کرسی بردار ہجوم میں نظر آتا ہے۔ وہ بوڑھا، حددرجہ مضمحل اور اس کے بدن پر مسلسل پسینہ بہنے سے دراڑیں پڑچکی ہیں۔ کہانی کا پس منظر آج کا دور ہے […]