کالم

فری مارکیٹ اکانومی پاکستان کی پائیدارمعاشی اور سماجی ترقّی کا زینہ ہے

فری مارکیٹ اکانومی پاکستان کی پائیدارمعاشی اور سماجی ترقّی کا زینہ ہے

آصف جاوید فری مارکیٹ اکانومی  یا آزاد معیشت ایسے نظامِ معیشت کو  کہتے ہیں،  جس میں اشیاء اور خدمات کی قدر (قیمت)  کا تعیّن مکمّل طور پر مارکیٹ  میں موجود  رسد اور طلب کی بنیادی قوّتوں  پر قائم ہوتا ہے۔ اشیاء اور خدمات کی قیمت متعیّن کرنے میں حکومت کی پالیسیوں اور کنٹرول کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ دوسرے […]

· Comments are Disabled · کالم
کپتان اور مولانا کی محبت

کپتان اور مولانا کی محبت

علی احمد جان ویسے مولانا اور کپتان کی محبتوں کی کہانیاں تو آپ نے سن رکھی ہونگی لیکن میری مراد ان محبتوں سے نہیں جو کبھی کبھار اخبارات کا زینت بنتی رہی ہیں اور آپ چائے کی چسکیوں کے ساتھ ان خبروں کے بھی چسکے لیتے رہے ہیں ۔ کپتان اور مولانا کی ادھر ادھر کی گئی دیگر محبتوں کے […]

· Comments are Disabled · کالم
کاشانہِ ما رفت بتاراج غماں، خیز

کاشانہِ ما رفت بتاراج غماں، خیز

آصف جیلانی  صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کا سفارت خانہ 14مئی کو اسرائیل کے قیام کی سترویں سالگرہ پر یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔ اس سے پہلے گذشتہ دسمبر کو جب ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ امریکی سفارت خانہ ایک سال کے […]

· 1 comment · کالم
بھارت اور ایران  کی بڑھتی ہوئی قربت

بھارت اور ایران کی بڑھتی ہوئی قربت

انور عباس انور ایران کے صدر حسن روحانی بھارت کا دورہ مکمل کرکے واپس ایران تشریف لے جا چکے ہیں اپنے دورہ بھارت کے دوران ایرانی صدر نے بھارت کے ساتھ متعدد معاہدے کیے جن میں توانائی ،دفاع، تجارت اور سکیورٹی کے معاملات شامل ہیں۔اس موقعہ پر دونوں ممالک کی قیادت نے کئی معاہدوں کی دستاویزات کے تبادلے بھی کیے۔ […]

· Comments are Disabled · کالم
بالادست کون ہے، پارلیمان یا عدلیہ ؟

بالادست کون ہے، پارلیمان یا عدلیہ ؟

بیرسٹر حمید باشانی بالادست کون ہے ؟ پارلیمان یا عدلیہ۔ اس سوال پر عام لوگوں میں خیال آرائی تو سمجھ میں آتی ہے۔ مگر سیاست دانوں اور ججوں کے درمیان اس طرح کا مکالمہ عجیب اور بے وقت سا لگتا ہے۔ اس سوال پر انسانی تاریخ میں ایک طویل، پیچیدہ اور اکتا دینے والی بحث ہو چکی۔ صدیوں کے عمل […]

· 1 comment · کالم
بلوچستان ۔۔وقت تھم گیاہے

بلوچستان ۔۔وقت تھم گیاہے

ماہ رنگ بلوچ بلوچستان وہ واحد خطہ ہے جہاں کی مائیں اپنے بیٹیوں کے بجائے بیٹوں کے بڑے ہونے پر غم میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔ اپنے بھائی بہنوں میں، میں سب سے زیادہ خوش قسمت کہلائی جاتی ہوں کیونکہ ان سب سے زیادہ ابو کا پیار پایا تھا، ابو کے قریب ہونے کے سبب ان کے ساتھ ہونے والی […]

· Comments are Disabled · کالم
فری ٹریڈ ایگریمنٹس، کیاپاکستان کی  ایکسپورٹس بڑھا سکتے ہیں؟

فری ٹریڈ ایگریمنٹس، کیاپاکستان کی  ایکسپورٹس بڑھا سکتے ہیں؟

آصف جاوید خرید و فروخت کا  دوسرا نام،  تجارت ہے۔ اگر آپ کے پاس فروخت کرنے کے لئے کچھ ہوگا تو ہی آپ فروخت کر پائیں  گے۔ یا اگر آپ کے پاس خریدنے کے لئے رقم ہوگی تو ہی کچھ خرید پائیں گے۔ دو طرفہ تجارت یا دو ممالک کے درمیان تجارت ، طلب اور رسد کی  بنیاد پر ہوتی […]

· 1 comment · کالم
آئین اور جمہوریت میں ہی سب کی بقاء ہے

آئین اور جمہوریت میں ہی سب کی بقاء ہے

علی احمد جان قدرت اللہ شہاب کے بقول جب انھوں نے ۱۹۵۸ میں اس وقت کے صدر پاکستان سکندر مرزا کے ملک کے آئین کے بارے میں خیالات سنے تو ان کو دل کا دورہ پڑ ا اور وہ ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ سکندر مرزا جس آئین کو اپنے اقتدار کے راستے کا پتھر سمجھ رہے تھے جب […]

· Comments are Disabled · کالم
منصفانہ سماعت اور حرف شکایت

منصفانہ سماعت اور حرف شکایت

بیرسٹر حمید باشانی تعصب کیا ہے؟ بغض کیا ہوتاہے ؟ اورمنصفانہ سماعت کسے کہتے ہیں۔ کوئی شخص جس نے کچھ وقت کسی لاء سکول میں گزارا ہے، اس سوال کا جواب دے سکتا ہے۔ دنیا کے ہر اچھے لاء سکول میں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ جانب داری کیا ہے، طرف داری اور تعصب کیا ہے ؟ اگر کسی مقدمے […]

· Comments are Disabled · کالم
مادری زبانوں کاعالمی دن

مادری زبانوں کاعالمی دن

محمدحسین ہنرمل  ہر انسان کی فطری زبان ان کی اپنی مادری زبان ہوتی ہے جس میں وہ اپنااظہارمافی الضمیر کسی بھی دوسری زبان کے مقابلے میں بہترکرسکتاہے۔ حیف ؛ اپنی ما دری زبانیں بھلا کر گویاکچھ لوگ اپنی ماں اور فطرت دونوں سے دغا بازی کے مرتکب ہوتے ہیں۔علم نفسیات اورماہرین لسانیات اس بات پر ہمیشہ مصر رہے ہیں کہ […]

· Comments are Disabled · کالم
لیفٹ اور اس کا نظریاتی ڈسٹ بن

لیفٹ اور اس کا نظریاتی ڈسٹ بن

لیاقت علی ایڈووکیٹ اٹھارہ18 فروری کو لاہور کے اوپن ائیر تھیٹر(لارنس گارڈن) میں منعقد ہونے والا فیض امن میلہ اپنی حاضری کے اعتبار سے پچھلے سالوں کی نسبت بہت اچھااورقابل رشک تھا۔ اس میلہ کےنظریا تی اورسیاسی اثرات کے بارےتومیں کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کیونکہ یہ کام ہمارے بال کی کھال اتارنے والے سوشلسٹ دانشور بخوبی کر […]

· 1 comment · کالم
اظہار کا حق تو مقدس ہے

اظہار کا حق تو مقدس ہے

بیرسٹر حمید باشانی اختلاف رائے بری چیز نہیں۔ زندہ، فعال اور غور و فکر کرنے والے معاشروں میں یہ ناگزیر ہے۔ کسی بھی سماج میں کوئی مسئلہ ایسا نہیں ہوتا، جس پر سب کا اتفاق ہو۔ معاشرے کے سب ہی صاحب رائے افراد کی ایک ہی رائے ہو۔ ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ منطقی اعتبار سے ایسا ہونا بھی […]

· Comments are Disabled · کالم
غصہ کیوں آتا ہے، غصہ ،محرکات اور حل 

غصہ کیوں آتا ہے، غصہ ،محرکات اور حل 

فرحت قاضی غصہ مجھے بھی آتا ہے اور البرٹ پینٹو کو بھی آتا ہے لیکن کب اور کیوں آتا ہے اور یہ کہ کن لوگوں کو کم اور کن کو زیادہ آتا ہے ہمارے اس معاشرتی رویے کی جڑیں بھی بالآخر سماج میں فرد کے معاشرتی مقام( زیادہ صحیح طور پر کہا جائے تو طبقاتی کردار) اور اس بنیاد پر […]

· Comments are Disabled · کالم
چودہری نثار علی خاں اور بے نظیر بھٹو کے انکلز

چودہری نثار علی خاں اور بے نظیر بھٹو کے انکلز

انور عباس انور کیا تاریخ خود کو دہرا رہی ہے؟ کیا چودہری نثار علی خان کی صورت میں بے نظیر بھٹو کے مرحوم انکلز زندہ ہوگئے ہیں؟ مجھے تو یہی محسوس ہو رہا ہے کہ غلام مصطفی جتوئی، ملک غلام مصطفی کھر، میاں احسان الحق اور محمد افضل سندھو ہندو عقیدے کے مطابق دوبارہ جنم لے کر پاکستان کی سیاست […]

· 1 comment · کالم
پاکستان کی اقتصادی مشکلات میں اضافے کا امکان

پاکستان کی اقتصادی مشکلات میں اضافے کا امکان

امکان ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر شامل کیا جا سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستانی معیشت کو پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگلے ہفتے کے دوران بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس فرانسیسی دارالحکومت پیرس […]

· Comments are Disabled · کالم
زوجی سیاست بمقابلہ جوگی سیاست 

زوجی سیاست بمقابلہ جوگی سیاست 

آصف جیلانی تحریک انصاف نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ تحریک کے قائد عمران خان کی اتوار 18فروری کو بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی انجام پا گئی ہے۔  عمران خان کی تیسری شادی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں سیاست دانوں کی ازدواجی زندگی کی بے حد اہمیت ہے اور وہ غیر شادی شدہ […]

· 2 comments · کالم
پاکستان کی برآمدات کی شرمناک صورتحال

پاکستان کی برآمدات کی شرمناک صورتحال

آصف جاوید  قدرتی وسائل سے مالا مال  اور جفاکش و محنتی قوم ہونے  کی باوجود آج پاکستان اُس معاشی خوشحالی سے محروم ہے، جو  دنیا میں دوسرے  کم وسائل رکھنے والے ملکوں  کو حاصل ہے ۔ آج یعنی سنہ 2018 میں ایک ایسا ملک جس کے پاس دریا،  جنگلات، معدنیات  ، پہاڑ  ، میدان،  سمندر،   زرخیز زمینیں،  تیل ، گیس […]

· 2 comments · کالم
ڈاکٹر عبدالسلام اور سری نواسن راما نجن

ڈاکٹر عبدالسلام اور سری نواسن راما نجن

لیاقت علی ڈاکٹر پرویز ہودبھائی پاکستان کے مایہ ناز سائنس دان اور استاد ہیں۔ انھوں نے روزنامہ ڈان میں برصغیر سے تعلق رکھنے والے دو عظیم سائنس دانوں۔سری نواسن راما نجن(1887۔1920)اور ڈاکٹر محمد عبدالسلام(1926۔1996) کے سائنس شعبہ میں کام کا جائزہ ان کےمذہبی عقائد کےپس منظر میں لیا ہے۔ ان دونوں سائنس دانوں کا تعلق غریب گھرانوں سے تھا۔دونوں نے […]

· 4 comments · کالم
اسلام آباد ميں پشتونوں کا تاريخی احتجاج

اسلام آباد ميں پشتونوں کا تاريخی احتجاج

خان زمان کاکڑ کہا جاتا تها کہ فاٹا تک ‘آزادميڈيا ‘کی رسائی نہيں۔ گويا فاٹا تک کا سفر بہت مشکل گزار تها اور وہاں پہ دہشت گردوں کا تسلط تها۔ فروری کے پہلے دو ہفتوں ميں اسلام آباد پريس کلب شايد آزاد ميڈيا کيلئے فاٹا سے کئی گناه مشکل گزار اور کئی زياده پُر خطر ثابت ہورہا تها اس لئے […]

· Comments are Disabled · کالم
بلیو اکانومی کی وسعتیں اور پاکستان کے سمندری وسائل

بلیو اکانومی کی وسعتیں اور پاکستان کے سمندری وسائل

آصف جاوید سمندروں میں موجود قدرتی وسائل اور اس سے وابستہ معیشت کو بلیو اکانومی کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے گرین اکانومی کی اصطلاح ماحولیاتی خطرات اور آلودگی سے پاک صنعتی اور پیداواری عمل اور توانائی پیدا کرنے سے متعلّق معیشت کے لئے وضع کی گئی تھی۔ گرین اکانومی ماڈل میں پائیدار ترقی کے حصول کے لئے […]

· Comments are Disabled · کالم